Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نے ورلڈ الیون کو ہرا کر آزادی کپ جیت لیا

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آزادی کپ کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 184 کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان کے 150 رنز بناسکی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے اننگ کا آغاز تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے کیا اور دوسرے ہی اوور میں نوجوان فاسٹ بولر عثمان خان نے تمیم اقبال کو 14 رنز پر بولڈ کردیا۔ورلڈ الیون کی چوتھی وکٹ جارج بیلی کی گری جو 5 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ 67 کے مجموعی رنز پر کپتان فاف ڈوپلیسی 13 رنز بناکر شاداب کی بہترین تھرو پر رن آو¿ٹ ہوئے۔ورلڈ الیون کے تھیسارا پریرا طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر رومان رئیس کا شکار بنے۔ڈیوڈ ملر 32 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ دے کر چلتے بنے اور مورنی مورکل بھی 139 کے مجموعی اسکور پر رن آو¿ٹ ہوئے۔ورلڈ الیون کے ڈیرن سیمی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2، عماد وسیم، عثمان خان، اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں وقفے کے دوران پاکستانی آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور مصباح الحق نے علیحدہ علیحدہ رکشوں پر گراو¿نڈ کا چکر لگایا اور مداحوں کے پر جوش نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ دونوں سابق کپتانوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور تصاویر بنوائیں۔ اس سے قبل ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے احمد شہزاد نے محتاط انداز میں کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بناکر اچھا آغاز فراہم کیا۔اوپنر فخر زمان 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے۔احمد شہزاد اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر محتاط انداز میں بیٹنگ کرکے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں نے 102 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 55 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر رن جارح مزاج بابر اعظم 48 رنز بناکر تھیسارا پریرا کی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ عماد وسیم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 7 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے جب کہ ورلڈ الیون کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔احمد شہزاد کو بہترین نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تمام میچز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے۔ پاکستان نے آزادی کپ اور ورلڈ الیون نے دل جیت لیے ہیں ،آزادی کپ کا سفر آج اختتام ہو گیاہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر آج سے پاکستان میں شروع ہو گیا ہے ،احمد شہزاد کو مین آف دی میچ بننے پر ایک ہزار ڈالر اور موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔شعیب ملک ،بابراعظم ،ڈیرین سیمی ،تھیسارا پریرا اور ہاشم آملہ کو پانچ پانچ سو ڈالر دیئے گئے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔

    امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔

    بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.