چنائی(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے آل راﺅنڈر گلین میکسویل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج اتوار کو بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔ میکسویل نے 77 میچز میں ایک سنچری اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 1977 رنز بنا رکھے ہیں۔
میکسویل ون ڈے میں 2 ہزار رنزکاسنگ میل عبور کرنے کے قریب
