تازہ تر ین

بیو یوں پر ظلم کی داستان ،،خبریں،، میں شائع ہونے پر محکمہ زراعت کا ملازم زوپوش

حافظ آباد (بیورورپورٹ) محکمہ زراعت شیخوپورہ کے افسرظفر کی اپنی بیویوں کے ساتھ ظلم کی داستان خبریں میں شائع ہونے پر روپوش، کارستانیاں سامنے آنے پر ہمیشہ جگہ تبدیل کرلیتاہے ظلم کا شکار بیوی راحیلہ کی خبریں سے گفتگو۔محکمہ زراعت شیخوپورہ میں تعینات لیب اسسٹنٹ ظفرکی اپنی 4بیویوں کو تشددکے بعد طلاق دینے اور پانچویں بیوی کو شراب ،چرس کے سگریٹ نہ پینے اور اسکے دوستوں کو راضی نہ کرنے ظلم وتشددکاشکارموجودہ بیوی راحیلہ کی خبریں ہیلپ لائن میں داستانِ ظلم شائع ہونے کے بعد ظفرروپو ش ہوگیا۔ موبائل فون بھی اٹینڈ نہیں کررہا۔اس کی بیوی راحیلہ نے بتایا کہ ظفرنے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لئے تھے وہ بھی ہڑپ کرگیا ہے ۔شادی کے بعد راحیلہ نے اپنے خاوند ظفرسے کہا کہ اس موبائل لیکر دے تاکہ اپنی والدہ سے بات کرلیا کرے تواس نے کہا کہ اپنی والدہ سے سے کہوتمہیں موبائل لے دیں جس پر اسکی والدہ نے اس کو ایک عام ساموبائل 2200روپے کا لے کر دیا ۔اسکی والدہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے دئےے تاکہ سامان وغیرہ بنالے مگر ظفروہ بھی ہڑپ کرگیا بعدمیں موبائل خریدنے کےلئے اس کو25ہزارروپے دئےے تو اس نے11ہزارروپے کا موبائل لے دے دیا اور باقی 14ہزاروہ بھی کھاگیاکیونکہ ان دونوں موبائل کے ڈبے ظفر کے گھر شیخوپورہ میں پڑے تھے اس نے یہ دونوں موبائل بند کروادئےے ہیں ۔راحیلہ نے بتایا کہ ظفرکھانا پکانے کےلئے گوشت کی بوٹیاں گن کردیتاتھا کہ پھر گن کر ہی کھاتااس کوایک بھی بوٹی اسکی مرضی کے بغیر کھانے کی اجازت نہ تھی ۔ظفرجو کہ کریمنل مائنڈ ہے ہمیشہ ٹھکانے تبدیل کرتارہتاہے ۔کبھی کسی شہرمیں مکان لے لیا اوروہاں جاکر شادی رچالی پردہ چاک ہونے کے بعد پھر ٹھکانہ تبدیل کرتارہتا۔دوافراد کو قتل کرنے کے بعد صلح ہونے کے باوجود اکثر ٹھکانے تبدیل کرلیاتھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain