تازہ تر ین

شا دیاں کر کے جہیز کا ہڑپ کرنیوالا محکمہ زراعت کا نائب قاصد نکلا

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)غریب خواتین سے اولاد حاصل کرنے کی آڑ میں ان سے جنسی تسکین پوری کرکے جہیز کا سامان ہڑپ کرنیوالے جنسی بھیڑیاں محکمہ زراعت شیخوپورہ کی لیبارٹری برائے تجزیہ زمین وپانی کا نائب قاصد نکلا جو خود کو اسسٹنٹ لیب انچارج ظاہر کرکے غریب گھرانوں کی خواتین سے شادیاں رچاتا ہے اور پھر انہیں طلاق دیکر یہ کھیل نئے انداز سے شروع کردیتا ہے۔ گزشتہ روز ”خبریں“ہیلپ لائن نے نائب قاصد ظفر اقبال جنجوعہ کا اپنی اشاعت میں بھانڈا پھوڑ دیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اورحافظ آباد کے بیوروچیف کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر بیوروآفس شیخوپورہ کی ٹیم جب محکمہ زراعت کے آفس پہنچی تو وہ ٹیم کی آمدکی اطلاع پاتے ہی دفتر سے رفو چکر ہوگیا اور بعدازاں گھر کو بھی تالے لگا کر غائب ہوگیا ظفر اقبال جنجوعہ جھنگ کا رہائشی ہے جو 1997 ءمیںمحکمہ زراعت کی مذکورہ لیبارٹری میں نائب قاصد کے طور پر ٹرانسفر ہوا اور گزشتہ 20 سال سے یہی پر کام کررہا ہے اور خود کو اسسٹنٹ لیب ظاہر کرکے غریب گھرانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر شادی کرتا ہے اور چند سال اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے بعد انہیں بانجھ ہونے کا طعنہ دیکر طلاق دے دیتا ہے اور اب تک پانچ شادیاں کرچکا ہے دوماہ قبل بھی حافظ آباد کی راحیلہ نامی خاتون کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور پھر اس کے بھائی کیخلاف مقامی تھانہ میں تشدد اور چوری کا مقدمہ درج کروادیامذکورہ نائب قاصد کم تنخواہ کے باوجود شیخوپورہ کی پوش ترین ہاﺅسنگ سوسائٹی شیخو ولاز میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور ذاتی کار استعمال کرتا ہے اس سلسلہ میں جب خبریں ٹیم نے اس کے آفس میں موجود عملہ سے اس کے کردار سے متعلق پوچھا تو ملک اختر نامی ملازم نے کہاکہ ہم ظفر اقبال جنجوعہ کے ناحق میںبات کرسکتے ہیں اور نہ ہی خلاف آپ خود ہی تحقیقات کرلیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain