Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا
    • عامر خان کے خلاف نفرت انگیز اعلان، 5 کروڑ روپے انعام کی پیشکش
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    30, 40, 50 نہیں نہیں نواز شریف جب واپس پہنچے تو کتنی گاڑیا ں پروٹوکول میں تھیں، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

    By Daily Khabrainنومبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    cars-
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ،کل جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،نوازشریف کو بے نظیر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر پی کے 786 نواز شریف کو لیکر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیجہاں ان کے استقبال کے لیے لیگی رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔لیگی قیادت نے نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جبکہسابق وزیر اعظم نے ان کا استقبال کے لیے آنے والے رہنماؤں سے مصافحہ بھی کیا۔ نواز شریف کو پہلے راول لانج لایا گیا، جہاں پہلے سے موجود تفتیشی آفیسر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم سے احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کروائی۔ذرائع کے مطابق تعمیلی سمن پر دستخط کے بعد نواز شریف نے ان کے استقبال کے لیے موجود مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سے مختصر مشاورت کی اور پھر پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پارٹی رہنما آصف کرمانی اور پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاؤس مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاجس میں راجہ ظفرالحق،مشاہد اللہ،چودھری تنویر،پرویزرشید،سعدرفیق،زاہدحامد،انوشہ رحمان ، طارق فضل چودھری،طلال چودھری،امیرمقام شریک ہوئے،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اس کے علاوہ نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزاوراحتساب عدالت میں پیشی پربات چیت ہوئی،پارٹی رہنماوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر نوازشریف کاپارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکوآپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،نوازشریف کا کہناتھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کیلئے ہی آیا ہوں،مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نواز شریفلندن سے اسلام آباد پہنچے۔یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کی جو کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کل جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کیساتھ ساتھ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کو 56گاڑیوں کے شاہانہ قافلے میں ائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس لے جایا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.