Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ۔صدر ولادیمیر پوتن کا اجلاس سے خطاب
    • فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد برکس ممالک کی دو ریاستی کی حمایت
    • ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو گا مشیر وزیراعظم
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
    • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
    • انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
    • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
    • مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
    • ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
    • مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا 5گھنٹے اجلاس نیب کیسزپر تشویش عوامی شروع کرنیکا فیصلہ

    By Daily Khabrainنومبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz-sharif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی، اے این این)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، حلقہ بندیوں کےلئے آئینی ترمیم ،نیب ، حدیبیہ پیپر ملزکیسز ، عوامی رابطہ مہم سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے غورو خوض کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امراءرائے ونڈ میں محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، گورنر سندھ محمد زبیر ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری،وفاقی وزراءاحسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ،حمزہ شہباز شریف ، سینیٹر پرویزرشید، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان ، سینیٹر آصف کرمانی سمیت دیگر موجود تھے ۔بتایاگیا ہے کہ اہم اجلاس میں تمام رہنماﺅں نے موجودہ حالات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر تجاویز بھی دی گئیں ۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ بندیوں پرآئینی ترمیم کے حوالے سے اب تک ہونے والے اجلاسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ان کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو قائل کیاجانا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر کے آئینی ترمیم پر قائل کیاجائے گا جبکہ اس سلسلہ میں رہنماﺅں کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔ اجلاس میں نیب ریفرنسز کی کارروائی میں عجلت اور برسوں پہلے بند ہونے وا لے حدیبیہ پیپر ز ملز کیس کو کھولنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں رہنماﺅں کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابات کو موخر کرانے کی ہر کوشش کا مقا بلہ کیا جائے گا۔ مزید بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نواز شریف اتوار کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں دورے کر یں گے جن کی تاریخی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی امور پر بھی زیر غور آئے جبکہ تنظیموں کو بھی جلد مکمل کرنے بارے فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کا مرکزی پارلیمانی بورڈبھی تشکےل دےا جائے گا جبکہ (ن) لیگ سینٹرل ورکنگ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کی تشکیل اسی ماہ ہو جائے گی ۔اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور ملک و قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے اور اس پر ہر صورت کاربند رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھی ہے اور اس نے 2013ءمیں ملنے والے پہاڑ جیسے مسائل کو حل کرنے کےلئے سنجیدہ کوششیں کیں اور اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حالات سے واقفیت رکھتے ہیں اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اجلاس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی اسی ماہ تشکیل دیدی جائے گی جبکہ مرکزی پارلیمانی بورڈ بھی چند روز میں تشکیل دیدیاجائے گا ۔نواز شریف اتوار کے روز ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس کے بعد ملک کے دیگر شہروں کے بھی دورے کریں گے اور اس حوالے سے جلد شیڈول دیدیا جائے گا۔ڈویژنل سطح پر کنونشنز منعقد کئے جائیں گے جن سے پارٹی کی سینئر قیادت خطاب کرے گی ۔ ضلعی سطح پر تنظےم سازی کے عمل کا آغاز بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا آئینی ترمیم پر رویہ تعاون والا نہیں ہے ،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔اگر یہ مسئلہ حل ہو گیا تو انتخابات کے بر وقت انعقاد کے راستے میں کوئی آئینی اور قانونی رکاوٹ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی باتیں صرف عمران خان نے کی ہیں اور کسی سیاسی جماعت نے اس کی حمایت نہیں کی ۔ملک میں قبل از وقت انتخابات نہیں ہو سکتے اور اگر کوئی کروانا چاہے تب بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ مردم شماری ہوچکی ہے ،سپریم کورٹ کے حکم پر مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر آئینی ترامیم ہونی ہے جس کےلئے چند ماہ درکار ہوتے ہیں ۔قبل از وقت الیکشن کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ساری سیاسی جماعتیں بھی مل کر قبل از وقت انتخابات نہیں کروا سکتےں کیونکہ اس سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا ۔مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم ضروری ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ سیاست میں روابط بند نہیں ہوتے جو کہتے ہیں رابطے بند ہوتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ہر سیاسی جماعت کے ایک دوسرے سے رابطے ہیں اگر ایسا نہیں تو وہ سیاستدان ہی نہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک روایت بن چکی ہے جب بھی سینیٹ کے انتخابات آتے ہیں تو جس پارٹی کی بھی حکومت ہو کہاجاتا ہے حکومت جا رہی ہے۔ سینٹ کا انتخاب وقت پر ہوگا کیونکہ یہ آئینی ضرورت ہے ۔سب کومعلوم ہے کہ میاں نواز شریف کو کیوں نکالا گیا۔پاکستان میں جو شخص قانون کی حکمرانی ،آئین کی بالادستی، لوگوں کے حق حکمرانی کی بات کرے گا، سی پیک کے ذریعے ملکی ترقی کی بات کرے گا ،کراچی اوربلوچستان کا امن واپس لائے تو پھر اسے سزا تو ملنی تھی ۔ انہوںنے (ن) لیگ میں قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو اینکر ایسی باتیں کر رہے ہیں انہیں قانون اور آئین کو پڑھ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اور فاروق ستار نے پارٹی ملاپ پر جو بیت بازی کی جو ارشادات فرمائے وہ بہت سنجیدہ ہیں،فاروق ستار اور مصطفی کمال نے جو باتیں کی ہیں اس کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا اگر الزامات ہیں تو تردید ہونی چاہئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.