معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کو مداح بطور چائلڈ آرٹسٹ جانتے ہیں کیونکہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام کے ایک پیج نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں سوال کیا گیا کہ ینگ ٹیلنٹ اور اسٹارز کو ایوارڈز شو کی تقریب میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا؟ اسٹوری میں عریشہ رضی خان سمیت اداکار آدی خان، زوہاب خان، فضل حسین، سمیع خان اور عریشہ سلطان کو مینشن کیا گیا۔ اداکارہ نے اسٹوری…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرکے اپنے نمائندوں کو ووٹ دینے والے افراد کے حقوق ضبط کیے ہیں۔ پیر کو جاری ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کے لکھے گئے ایک تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کو تحلیل کرنا آئین کے آرٹیکل 17، 140 اے، 7 اور 32 کے خلاف ہے۔ رواں سال 25 مارچ کو تین ججز پرمشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے ایک مختصر آرڈر کے ذریعے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں بحال…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ک کہنا ہے کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے ، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی جبکہ صوبائ حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ بند کمروں میں پاؤں پڑتی ہے اور سیاسی جلسوں میں گلے پڑتی ہے۔ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اندرونی لڑائی میں ن لیگ بے نقاب ہو چکی ہے جب کہ پی ڈی ایم فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرانک سسٹم لایا جارہا ہے، پنجاب میں گرمی بڑھنے پر سوات میں سیاست چمکائی گئی، اپوزیشن نے ہمیشہ فکسڈ میچ کھیلا جب کہ پی ڈی ایم نیوٹرل ایمپائر سے خوف…
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو تربیت اور مالی اعانت فراہم کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے ترک بری فوج کمانڈر جنرل امیت دندار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے اور اس کے خلاف برادر ملک افغانستان کی زمین استعمال کیے جانے پر تشویش ہے۔ انہوں نے 23 جون کو لاہور میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے ایک حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی…
اسلام آباد: این سی او سی کی ہدایت پرطورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔ اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔
کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا جب کہ…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کمانڈر ترکش لینڈ فورسز جنرل امیت دندار کی ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پشت پناہی سے ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود…
سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہےکہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔
دبئی: متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر سے ہائی اسکول کے غیر معمولی گریجویٹس کو ان کی فیملی سمیت رہائش کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے پیر کو ہائی اسکول کے ٹاپرز کو ان کی فیملیز سمیت 10 سالہ رہائشی ویزا ’گولڈن ریزیڈنسی‘ دینے کا اعلان کیا ہے، گولڈن ریزیڈنسی ان طلبہ کو دی جائے گی جنھوں نے اوسطاً کم سے کم 95 فی صد شرح حاصل کی ہو۔ بتایا گیا ہے کہ ان طلبہ کا تعلق ملک کے اندر سے بھی ہو سکتا ہے اور ملک سے…
