If you would like to submit your paper in time, this is the most dependable research paper writing solutions for you. With more than 80,000 satisfied customers worldwide, you’re guaranteed of a quality
Author: Daily Khabrain
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے قومی بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی کو دو سال کے لیے بین کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی 6 جولائی 2023 تک کسی ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈسپلنری کمیٹی بھی قائم کردی ہے، ڈسپلنری کمیٹی پلوشہ بشیر کو طلب کر کے اسکے الزامات کا بھی جائزہ لے گی، ڈسپلنری کمیٹی کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کو اولمپک بجھوائے جانے پر اعتراض کیا تھا، فیڈریشن…
وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کی بچت اور عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے کسی بھی نجی تقریبات میں سیکیورٹی کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے وزرا، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو دی جانے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ اخراجات اور عوام کی مشکلات میں کیسے کمی کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا…
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں‘۔ ای سی بی کے بیان میں…
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران دو ہزار سی سی سے زائد کی نیلامی کی گئی 819 نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں میں سے 481 لگژری گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں کسٹمز حکام اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات و کاغذات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ لینڈ کروزرز، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز سمیت دوسری لگژری گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر…
اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی آگئی ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے برآمدات بڑھ کر 308 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ ہوا ،چین، جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈکی مارکیٹوں میں پاکستانی برآمدات میں تیزی دیکھی گئی ، چین کو برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا اور 2 عشاریہ 33 بلین امریکی ڈالرتک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی…
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں یکساں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کیلئے وسائل فراہم کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300 ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا تھا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمران اپنی” گڈ گورننس‘‘ کے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے تھے، سابق حکومت نے خزانے کو خالی کر دیا تھا اور 56 ارب روپے کے چیک کیش کورونا ہونے کی وجہ…
وزیراعظم عمران خان عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سی پی سی اور ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ میں ورچوئل شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں سی پی سی اور ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صدر شی جن پنگ کی صدارت میں ورچوئل سمٹ میں 21 عالمی رہنما شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اس اہم ورچوئل تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ سمٹ کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اتنی ساری قربانیاں دینے اور جدو جہد کے بعد کیا ہم پاگل ہیں کہ ان ہی لوگوں سے ڈیل کرلیں گے جن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں عدم شرکت کے بارے میں کہنا تھا کہ اس میں میری اور جماعت کی نمائندگی ہمارے صدر شہباز شریف نے کہ جہاں وہ موجود ہوتے ہیں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی، قیادت نے…
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق آن لائن ایکیولینس سسٹم متعارف کرادیا ہے جس سے ملک بھر کے طلبا و طالبات کو سفری اور تکنیکی دشواریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے چیف سیکٹریٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام علی نے آن لائن ایکیولینس کی تیاری میں تدریسی شعبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی دشواریوں کو دور کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ مقامی و بین الاقوامی تدریسی بورڈ کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد ایکیولینس کا آن…
