کراچی: آٹو اسمبلرز یکم جولائی سے درآمدی اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) اور اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) میں کمی کے فوائد صارفین تک پہنچانے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ جولائی کے آغاز کو 6 روز گزر جانے کے باوجود اسمبلرز اور ان کے ڈیلرز بھی واضح طور پر بتانے کو تیار نہیں کہ فنانس بل 2021 کے اجرا سے بجٹ کے اقدامات یکم جولائی سے نافذ ہونے کے بعد بھی گاڑیوں کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہوئیں۔ حکومت نے 3 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایف…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جب کہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر چین کے اقدامات کی حمایت کی جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔ اسلام آباد میں پاک ۔ چین تعلقات کے حوالے سے منعقد کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور وبا کے عروج میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کا دورہ کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وبا کے…
بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو دوبارہ سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دلیپ کمار کو کچھ دنوں پہلے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے جب میڈیکل ٹیسٹ…
موٹر وے پولیس نے کسی بھی شخصیت کو کسی بھی مد میں پروٹول نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پروٹوکول سسٹم ختم کرنے کے اقدامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول دینا موٹر وے پولیس کی ذمہ داریوں میں نہیں آتا ہے مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مد میں پروٹوکول٫ پائلٹ٫ سیکیورٹی موٹر وے کو پولیس فراہم نہیں کی جائےگی واضح رہے کہ تمام موٹروے پولیس افسران کومراسلہ لکھ کرارسال کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: ملک کی سیاسی قیادت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران معاونت پر چین کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ان کے لیے جماعتی سیاست سے ماورا ہے۔ حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 100ویں سالگرہ کے جشن کے سلسلے میں منعقدہ ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نظریات میں غیر معمولی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اس اجلاس سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد…
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’گلوبل نارملسی انڈیکس ‘‘کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے مؤثرانداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران ، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔ یاد رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وبا کے دوران زندگی معمول پر لانے…
ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے پسندیدہ اداکار اور ہالی وڈ اسٹار سلوسٹر اسٹیلون کو ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انسٹا گرام پر بالی وڈ اداکار نے سلوسٹر اسٹیلون کے ساتھ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ہے۔ سلمان خان کی جانب سے تصویر شائع ہوتے ہی لاکھوں فالوورز کی جانب سے اسے پسند بھی کیا گیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چین اور پاکستان کو’’ آئرن برادر‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی نظام برقرار رکھنے کے لیے اس کی کاوشوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روس کا کئی دہائیوں پرانا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 28 مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ علاقائی دارالحکومت پیترو پیولوسک کمچی سے شمال مغربی علاقے پلانا جا رہا تھا کہ اس کا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ 1982 سے چلنے والے اس دہائیوں پرانے طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے…
