افغانستان کے صدر اشرف غنی افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا الزام طالبان پر ڈال دیا۔ کابل میں افغان صدر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھاکہ امریکا نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو…
Author: Daily Khabrain
نوازشریف دور میں آئی پی پیز کو480 ارب کی ادائیگیاں حکومتی خاموش سے آنےوالے وقت میں یہ سب سے بڑا سکینڈل بن کرسامنے آئیگا: ذرائع بجلی کمپنیوں سے ماہدہ طے ہے کہ پچھلی حکومتوں سے وصول کھربوں روپے کا حساب نہیں مانگا جائیگا عالمی عدالت انصاف جانیکی دھمکی کے بعد ماضی کے حکمرانوں نے 4 گنا زیادہ مہنگی بجلی خریدی اور خاموش رہے ۔ ملتان (خبرنگار) بجلی پیداکر نے والی غیر ملکی پاور کمپنیوں (انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) سے حکومت وقت کے نئے معاہدے اس شرط پر طے ہوئے ہیں کہ ان کے پچھلے کھاتوں کی حکومت آڈٹ نہیں کرے…
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان حاکمین اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں ملک شاہان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر میں لگی۔پولیس نے بتایا کہ ملک شاہان کو شدید زخمی حالت میں اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔شاہان حاکمین پیپلزپارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو…
وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ صوبائی بجٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ…
کہتے ہیں کہ 10 فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کیلئے نادرا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے پاکستان الیکشن کمیشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس این رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے کہا کہ جمعہ کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی، خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کیا جائیگا، ملک بھر میں موجود 688 نادرا رجسٹریشن دفاتر میں خواتین کیلئے ون ونڈو کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن وینز کی…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے اہم معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ زین بگٹی کو اپنا معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔ شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔ صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان…
برطانوی پارلیمنٹ میں بادشاہ اور ملکہ کے مجسموں کی تذلیل پر سزا کا قانون پیش کیا گیا تھا، فوٹو: ٹوئٹر لندن: برطانیہ میں رکن اسمبلی ناز شاہ نے سابق بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کی تذلیل کے خلاف قانون سازی کے دوران پارلیمنٹ میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سابق بورڈنگ اسکولوں سے قدیم مقامی نسلوں کے بچوں کی ہزاروں قبریں برآمد ہونے پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے برطانیہ کے بادشاہوں اور ملکاؤں کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور ان پر کالک…
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے باقاعدہ ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہرا بھرا اسلام آباد میں مہم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایم این اے راجہ خرم نواز، وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور سی ڈی اے ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے لیے موزوترین مقامات ، پارکس ، سیکٹرز اور درختوں کے انتخاب پر تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم…
راولاکوٹ: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلے کہتے تھے آر یا پار ہوگا، اب پاؤں پکڑنے کی سیاست تک پہنچ گئے، ہم نے سر کٹوائے ہیں، کسی کے پاؤں نہیں پکڑیں گے، ہم وزیراعظم کو بھگائیں گے، ہم عثمان بزدار کو بھی بھگائیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سال سے اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کیا، ہم نے پہلے دن ان کو سلیکٹڈ کا نام دلوایا تھا، وزیراعظم اتنے نااہل ہیں کہ سلیکٹڈ کا نام دینے پر بھی ڈیسک بجاتے رہے، سلیکٹڈ کو بھگانے کیلئے سب کو…
