چھتر کلاس: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تکالیف ایک دن ضرور ختم ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے دکھوں کو ختم کریں گے۔ مریم نواز نے یہ بات آزاد کشمیر کے دورے پر چھتر کلاس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو چوری کرنے کے باوجود مسل لیگ (ن) چٹان بن کر کھڑی ہے۔ ہماری جماعت کشمیری عوام کے مسائل حل کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے،…
Author: Daily Khabrain
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا 31 اگست تک افغانستان میں جنگی اہداف حاصل کرلے گا جس کے بعد جنگ مزید جاری نہیں رہے گی اور نہ ہی افغانستان میں مزید امریکی افواج بھیجی جائیں گی۔ جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں دفاعی غوروفکر کے لیے مختص ’ایسٹ روم‘ میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک جنگ کو سمیٹ دیا جائے گا اور اس کے بعد مزید امریکی افواج کو افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجی رکھنے سے ملک (افغانستان) کے مسائل حل کرنے میں کوئی…
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں بدلتے حالات میں آپریشنل تیاریاں جاری رکھنی چاہیں، ہم کسی سستی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کو آپریشنل تیاریوں، انتظامی امور اور کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر اور خاص طور پر ہمارے خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تبدیل ہوتا جارہا ہے، دنیا بھر اور خاص طور پر ہمارے خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت قسم کے وائرس سے انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بری صورتحال ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری اپیل ہے ماسک پہنیں یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے،…
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی منتقل کیے گئے بقیہ تمام میچز جون کے پہلے ہفتے سےشیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی کراچی لیگ میں شامل 14 میچز کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز، 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی، 2016 اور 2018 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ سال کی رنرزاپ لاہور قلندرز کی ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی چار پوزیشنز پر موجود ہیں۔ چونکہ لیگ کے ابتدائی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی لہٰذا چند غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تقریباََ تمام ٹیموں میں شامل…
سندھ میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا 60 فیصد عملہ کرپٹ نکلا، پیسے لے کر دہشت گردوں اور مختلف ممالک کے ایجنٹوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کر دیے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر نادرا میں بڑے پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث سرکاری افسران کے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔ اس حوالے سے جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان میں نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اور ایجنٹ شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کا کہنا ہےکہ اس کام کی وجہ…
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں پرامن سیاسی حل اور اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کی جبکہ مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد اور طالبان کے وفد نے شرکت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے افغانستان کے مسائل سے متعلق کھل کر بات کی جب کہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان…
لندن: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ غیر معروف پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز نے ریکارڈ ہولڈر راجر فیڈرر کو شکست دے دی، کوارٹر فائنل تین صفر سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 20 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر کو پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ ہوبرٹ ہورکاز نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-6، اور 6-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری…
عبدالباسط خان دلیپ کمار عرف یوسف خان اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر 98سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ آئیے ان کی زندگی اور فن کا تجزیہ کرتے ہیں۔ دلیپ کمار ایک حادثاتی اداکارتھے کیونکہ وہ خوبصورت ہونے کے با وجود فلم میں اداکاری کرنا تو دور کی بات وہ فلم دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔پشاور میں پیدا ہونے والے مسلم گھرانے کے فرد ہونے کے ناطے وہ ایک نان لبرل شخص تھے اور اپنے والد کے ہمراہ بمبئی فلم سنٹر میں رہنے کے باوجود فلمی دنیا…
عارف بہار امریکی فوج نے بیس سال بعد افغانستان میں اپنا سب سے بڑا فوجی اڈہ بگرام ائر بیس خالی کر کے افغان فورسز کے حوالے کردیا۔بگرام ایک فوجی اڈہ ہی نہیں ہزاروں افراد کے قیام گاہ اور ان تمام جدید سہولیات سے مزّین ایک شہر تھا جو امریکی شہریوں کو اپنے ملک میں حاصل ہوتی ہیں۔جدید سامان کے جیم،مارکیٹس،کھیلوں کے میدان،جہازوں کے اترنے اور اُڑان بھرنے کے رن ویز،عبادت خانے غر ضکہ دنیا کی ہر سہولت اس شہر کے مکینوں کو حاصل تھی۔بگرام ائر بیس وہی فوجی مرکز ہے جہاں عافیہ صدیقی کو قید رکھنے کے بعد امریکہ منتقل…
