Author: Daily Khabrain

اسلام آباد:  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے جیو اکنامک…

مزید پڑھیں

امریکا کے سابق صدر نے گوگل، فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف مقدمہ لڑنے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد ان سوشل میڈٰیا پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت میں ایک درخواست کرنے جا رہے ہیں۔ یہ درخواست امریکین فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ سے مل کر دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس مقدمے میں جیک ڈورسی، سندر پچائی اور مارک زکربرگ کو فریق بنانے جا رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان ٹیکنالوجی کمپنیوں پر الزام عائد کرتے رہے ہیں…

مزید پڑھیں

وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بےجا کے واقعے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کارروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو بروئے کار لایا…

مزید پڑھیں

میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی نہ کرنے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا اور ساتھ ہی کورم کی نشاندہی بھی کردی۔ قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق نکتہ اعتراض پروفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ این سی او سی سے فلائٹس 67 فیصدتک بڑھانے کی درخواست کررکھی ہے اور  20 جولائی تک تمام پھنسے افراد کو باعزت طریقے سے ملک واپس لایاجائےگا۔  ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ وزیر تعلیم شفقت محمود سے رابطہ کرکے کہا گیا طلبہ کے امتحانات…

مزید پڑھیں

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی۔ این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک  ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس اورپاکستان میں موجوددیگروائرس سےمتعلق حکمت عملی ترتیب دے دی۔ این سی او سی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توخطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے، ڈیلٹاوائرس کی…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے 15 جولائی کو نوٹس جاری کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور 31  جولائی سے 3 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی اور 4 اگست سے 7 اگست تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 اگست تک اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا  اور 11 اگست تک امیدواروں کی نظرثانی…

مزید پڑھیں

ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیکیشنڑ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق سول و آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز پر یکم جولائی 2021 سے ہوگا، یکم جولائی 2021 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا

مزید پڑھیں

قیام پاکستان کی جدوجہد میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے۔ بہن اور بھائی کے درمیان مثالی ایثار و محبت کا جب بھی ذکر ہوتا ہے، لوگ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کو یاد کئے بغیر نہیں رہتے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔ 1929 میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد…

مزید پڑھیں

ڈیرہ غازی خان سمیت ہر نظر انداز کئے گئے ضلع کا وکیل ہوں۔ ترقی جنوبی پنجاب کا اضلاع کا حق ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی عمائدین, وفود اور شہریوں سے ملاقات آپ کا مسلہ ذاتی سمجھ کر حل کروں گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے دوران  عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عمران شمس اور تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال…

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں حکومتی درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے خلاف حکومت نے اپیل دائرکردی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف وفاقی حکومت نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا 25 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات خلاف قانون ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے 26 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رکھی ہے جس میں…

مزید پڑھیں