Author: Daily Khabrain

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق جس طرح دھنک کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور ہر رنگ کی اپنی ایک خاص چمک اور دمک ہوتی ہے اسی طرح مختلف علاقوں کے مختلف کلچر ہوتے ہیں اور ہر کلچر وہاں کے باسیوں کی پہچان بھی ہوتا ہے اور شان بھی۔کوئی قوم بھی اپنے کلچر کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی کیونکہ کلچر ہی قوموں کو زندہ رکھتا ہے جیسے کسی بھی تخلیق کار کو اُس کی تخلیقات زندہ رکھتی ہیں اور وہ اپنی تخلیقات سے ہی پہچانا جاتا ہے کسی شخص کی زندگی میں یہی کردار اُس کے کلچر کا ہوتا ہے چاہے وہ سندھی…

مزید پڑھیں

وزیر احمد جوگیزئی افغانستان کا مسئلہ 40سال سے زائد عرصے سے چلا آرہا ہے،اس مسئلہ کی مختلف اشکا ل رہی ہیں،اور اس تمام عرصے کے دوران افغانستان کبھی پاکستان کا قریبی دوست رہا ہے اور کبھی جانی دشمن۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں۔اسی تناظر میں 70کی دہائی میں افغانستان میں جو سیاسی انجینئرنگ کی گئی اس کا منبع بادشاہات کا خاتمہ اور جمہوریت کا کا قیام تھا،مجھے آج بھی یاد ہے جب افغانستان میں بادشاہت کا خاتمہ ہوا،اور جمہوریت آئی تو میں خوشی سے ایک پیر پر ناچ رہا تھا میرا خیال تھا…

مزید پڑھیں

شفقت حسین کبھی کبھی مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور اس کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہرطرح کی طاقت سے لیس، ہر قسم کی سہولتوں سے بہرہ مند اور طاقت کے نشے میں سرمست بظاہر بڑے بڑے قدوقامت کے حامل لیکن درحقیقت اندر سے چھوٹے لوگ اس قدر کمزور اور اس قدر بزدل کیوں ہوتے ہیں جو محض کسی قلم کے مزدور کی جیب میں موجود چھوٹے سے قلم سے اتنا خوف اور ڈر محسوس کرنے لگتے ہیں کہ ان کے خلاف کالے قوانین کی تشکیل پر کمربستہ ہو جاتے ہیں اور ان…

مزید پڑھیں

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے عظیم الشان وژن کو عملی جامہ پہنانے اور اسے موزوں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی حمایت میں ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ تفصیل کے مطابق چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو چین کا حقیقی دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات پر زور دیا ہے۔ چیی میڈیا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سیمینار کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں…

مزید پڑھیں

حکومت سندھ نے مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کا بطور ایڈمنسٹریٹر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔ یاد رہے کہ مرتضیٰ…

مزید پڑھیں

جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کےوکیل نے نیب کے اہم گواہ ایس ای سی پی کے افسر پرجرح مکمل کرلی ہے۔گواہ نے اعتراف کیا کہ کاغذات کے مطابق آصف زرداری پارک لین قرض فراڈ میں ملوث پارتھینون کمپنی کے ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈر نہیں تھے۔ جمعرات کو آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اپنے موکل کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست لے کرپیش ہوئے۔فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اتنے کیس بنا دیئے کہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ آج کب کہاں پیش…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا پلان دے دیا، لانگ ٹرم پالیسی نہ ہو تو الیکشن ٹو الیکشن منصوبہ بندی ہوتی ہے، پھر مافیا فیصلے تبدیل کرا دیتا ہے، ہم ذہنی غلامی میں مبتلا ہے کہ باہر سے پیسے نہیں آئیں گے تو ملک نہیں چلے گا، کامیاب دورہ اسے کہا جاتا ہے جس میں زیادہ بھیک لے کر آئی جائے، اب ہم پیروں پر کھڑے ہونے کے تیسرے راستے پر چل نکلے ہیں۔ ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے طویل مدتی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے، طالبان کو افغانستان میں مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی اپنانی چاہیے ۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر منعقدہ ساتویں قومی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ بھارت پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز دے…

مزید پڑھیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن لیگ کی قیادت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ آر یا پار کرنے والے پاؤں پکڑنے کی سیاست تک آ گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں وزیراعظم بننے کے لیے پاؤں پکڑنے پڑے تو پکڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف آج بھی عدم اعتماد لائیں تو ساتھ دیں گے لیکن آئندہ حلوے یا نہاری کھانے کے لیے سیاسی ا…

مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل غنیم بن شاہین ال غنیم سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے…

مزید پڑھیں