اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے محض 2 ہفتوں بعد ہی ملک میں انفیکشنز اور کیسز مثبت آنے کی شرح دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ ماہرین صحت کو خدشہ ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وائرس کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ دریں اثنا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بین الاقوامی سفر کے لیے ممالک کو نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ کسی ملک میں داخلے اور اخراج کے لیے کووڈ ویکسی نیشن کا ثبوت شرط نہیں ہونا چاہیے۔ خیال…
Author: Daily Khabrain
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر دو نئے فیچرز لانے پر غور کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی ایسے خیال پر کام کررہی ہے جس کے تحت ٹوئٹر پر ٹوئٹس محدود کیے جاسکیں گے اسی طرح صارفین کے لئے دوسری سہولت ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے ،اگر کوئی بھی فرد آپ کے لئے جملہ لکھتا ہے اور وہ آپ پسند نہیں کرتے تو ٹوئٹر فوراً متنبہ کردے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔ مستقبل میں…
کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج بائیسواں یومِ شہادت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدرکا22واں یوم شہادت آج پانچ جولائی کو ہے۔ کارگل جنگ کے ہیرو شیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی، انہوں نے معرکۂ کارگل میں لازوال بہادری،جرات کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مادروطن…
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس محمد قاسم خان 6 جولائی 1959 کو ملتان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے وکالت کا امتحان پاس کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز بھی ملتان سے کیا۔ جسٹس قاسم خان فروری 2010 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج اور 19 مارچ 2020 کو چیف جسٹس بنے، جسٹس قاسم خان نے بطور جج لاہور ہائیکورٹ تاریخ ساز فیصلے دینے کے علاوہ کئی قانونی اصول بھی وضع کیے۔ چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد سابق جج ارشد…
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5جولائی 1977کی بغاوت نے ملک میں دہشت گردی کے بیج بوئے ،ہم آج بھی پاکستان کی جمہوری بقا کے لیے لڑ رہے ہیں،جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے دوراندیش سیاسی تدبر سے عالم اسلام کی قیادت کی اور بڑی بہادری کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی،ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ اقتدار عوام کو دیا جائے،ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے…
لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کی مالی اعانت کے ’ٹھوس ثبوت‘ شیئر کیے ہیں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے بھارت کو کٹہرے میں لانے اور اس کی دہشت گردی پرمشتمل سرگرمیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمود قریشی نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ایف اے…
میاں انوارالحق رامے پاکستان کا مجموعی رقبہ 12 کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار 308 ہیکٹر ہے۔ جس میں سے 7 کروڑ 96 لاکھ10 ہزا ر ہیکٹر رقبہ زرعی اراضی اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ جنگلات کا رقبہ 28 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر پر مبنی ہے۔23ملین ایکٹر زرعی رقبہ ہے جو کل رقبے کا 28 فیصد بنتا ہے اس میں 8 ملین ایکٹر رقبہ زیر کاشت نہ ہے۔مجموعی قومی پیداوار میں زراعت کا حصہ 21 فیصد ہے ملک کے 45 فیصد لوگوں کو روز گار فراہم کرتا ہے۔ کل زر مبادلہ کا 45 فیصد زرعی تجارت سے حاصل ہوتا ہے۔ خیبر…
نگہت لغاری کرہ ارض پر معرکہ اچھائی اور برائی جاری ہے اور مخلوق خدا جنگی صورتحال سے دوچار، بے سکونی اَور بے یقینی کی کیفیت سے باہر نکل ہی نہیں پا رہی۔ نہ اچھائی پوری طرح پھیل سکی ہے۔ اور نہ بُرائی کا قلع قمع ہو سکا ہے ساری جنگ ہی مدتوں سے DRAW میں جا رہی ہے حالانکہ خداوند تعالیٰ نے اچھائی کے اچھے نتائج اور برائی کے بُرے نتائج کا وضاحتی علم دے کر اپنے ہزاروں پیغمبران اولیا اور دانشوروں کو انسانوں کے پاس بھیجا مگر انسان کی خود سَری، شوقِ خود مختاری اور کم علمی اُسے اُس…
بریگیڈئیر(ر) حامد سعیداختر پیٹر پال اینتھنی ڈیوڈ کا تعلق محمود آباد کراچی سے ہے یہ محمود آباد گلی نمبر 21 کا رہائشی تھا۔یہ پچھلے 20 سال سے روزگار کے سلسلے میں بحرین میں ہوا کرتا تھا اور بحرین میں یہ سکریپ کا کام کیا کرتا تھا۔ کرونا کی وجہ سے بحرین میں اس کا کام ٹھپ ہوگیا تو یہ پاکستان واپس آگیا اور یہاں آکر یہ ہوٹلنگ کے بزنس سے وابستہ ہوگیا۔ ہوٹلنگ کے بزنس کا یہ مطلب نہیں کہ ہوٹلنگ کا کاروبار شروع کیا بلکہ اس کا مطلب ہے کہ اس نے ہوٹلز میں یا مختلف پارٹیز میں ڈلیوری…
ملک منظور احمد جنوبی ایشیا ء کے خطے کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں،امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی 20برس کی مسلسل جنگ و جدل کے بعد بالآخر افغانستان سے انخلا کر رہے ہیں،بظاہر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا دعویٰ یہی ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں اسی لیے اب افغانستان سے انخلا کا وقت ہو چکا ہے لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی نقشہ پیش کررہے ہیں،طالبان طوفانی رفتار سے ایک کے بعد ایک افغان ضلع پر قبضہ کیے جا رہے ہیں اور اس صورتحال میں محسوس ایسا ہو…
