عبدالباسط خان دُنیا کے سات طاقتور ترین ممالک جی سیون(G7) کے اجلاس میں چین اور روس کے دنیا میں بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے 40کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو خاص طور پر متحرک کیا جائے گا اس سرمایہ کاری کا بنیاد ی مقصد چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو سبوتاثر کرنا ہے کیونکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین اور 65ممالک کے درمیان ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے جس سے بیشتر غریب اور کم آمدنی والے ممالک کے درمیان مختلف روڈ انفراسڑکچرز توانائی پورٹ اینڈ شیپنگ کے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملنے پر دنیا کے تمام ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کوہدایت کی آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو میں سراہتا ہوں‘۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سول،ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان…
افریقہ کی مدر ٹریسا آج 4 جولائی کو 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی دنوں سے کورونا کی وجہ ہسپتال میں داخل تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدر ٹریسا جن کا اصل نام ڈاکٹر ایبیچ گوبینا تھا ، جو ایتھوپیا میں ہزاروں یتیموں کی کفالت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی مانی ہستی تھی۔ واضح رہے کہ فلاحی کاموں کی وجہ سے ڈاکٹر ایبیچ گوبینا کو مدر ٹریسا کا لقب دیا گیا تھا ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نےعوام کو گدھ بن کر نوچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا الاگ الاپنے والی اپوزیشن بجٹ کی منظوری کے بعد دم دبا کر بھاگ نکلی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں، حکومت کی عوامی فلاح کے منصوبوں کو اپوزیشن نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ کے اثاثوں اور گاڑیوں کے متعلق منفی پراپوگنڈہ کیا جارہا ہے، وزیر…
چین سے سائینوفارم ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کا طیارہ سائینو فارم ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق چین سے سائینوفارم کورونا ویکسین کی 7 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے سائینوفارم ویکسین ای پی آئی حکام کےحوالےکردی ہے۔ سائینو فارم ویکسین کو ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔ پاکستان نے سائینوفارم ویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے۔ چین سے6 لاکھ سائینوفارم ڈوز کی تیسری کھیپ شام 7بجےپہنچےگی جب کہ چین سے7لاکھ سائینوفارم ڈوز گزشتہ رات اسلام آباد لائی گئی ہیں۔ پاکستان نے چین سے…
سلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکار بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارہ تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچا۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی…
سوات: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج گراسی گراونڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے تا بارش کے باعث کئے گئے انتظامات درہم برہم ہوگئے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام کررہی ہے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے سواات کے مختلف علاقوں ، دیر ، چترال ، چارسدہ ، صوابی ، مردان سمیت دیگر اضلاع سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ جلسہ میں پارٹی قائدین اور میڈیا کے لئے 2 اسٹیج سجائے گئے…
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے لاہور میں گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے تانے بانے پاکستان کے اندر بھارت کی جانب سےہونے والی دہشت گردی سے جڑتے ہیں اور ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ ‘آئی جی پنجاب نے اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ بات کی تھی تو بتایا تھا کہ ہمارے پاس اطلاع اور ثبوت ہیں کہ کوئی غیرملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے’۔ معید…
واٹس ایپ نے دیرینا مسئلے کے حل پر کام شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ حالیہ اپ ڈیٹ میں صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کے لئے آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون میں چیٹ کو منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ویب بیٹا انفو نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ چیٹ کس طرح باآسانی منتقل کی جاسکے گی۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے لئے ایک کیبل کی ضرورت درپیش ہوگی تاہم یہ سہولت فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے…
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے، اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں انھوں نے مزید لکھا ہے کہ بھٹکی روئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔
