سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اگر کوئی درخواست ہے تو اسکا سامنا کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام ٘میں سعید غنی نے ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے تمام دوستوں، سیاسی کارکنوں اور خیر خواہوں کا میرا حوصلہ بڑھانے اور نیب آفس ساتھ چلنے پر اصرار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سعید غنی نے مزید لکھا ہے کہ میں کسی کو یہ موقعہ نہیں دینا چاہتا کہ وہ یہ کہیں کہ میں سیاسی دباؤ ڈال…
Author: Daily Khabrain
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ڈالر ملک سے جانے کے بجائے اب ملک میں آرہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب کا خیال رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی ہے، ملک میں ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ آج 10ارب ڈالر کا ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کو بہت اہل سمجھنے والے آج لندن بھاگے ہوئے ہیں ، ن لیگ…
لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم کر دی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی…
وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گوادر میں مخلتف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور مخلتف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ گوادر میں گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیا جائے گا جبکہ حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…
خضر کلاسرا بلاول بھٹو زرداری کدھر ہیں؟ میدان میں آئیں اور بات کریں،بلاول صاحب کہاں چلے گئے،آج جائیں آج جائیں، وغیرہ وغیرہ۔ پریس گیلری میں بیٹھے صحافی اس بات کو نوٹ کررہے تھے کہ تحریک انصاف کا مرکزی لیڈر و وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پورے جاہ وجلال کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کو للکار رہا تھا۔ایوان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے تلخی سے بھرے جملوں سے محسوس ہورہاتھا کہ وہ آج بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لینے کے لئے تیاری پکڑ چکے ہیں۔ آج بلاول کی سیاست جوکہ اس کو نواسہ کی حیثیت میں ذوالفقار علی بھٹو سے…
خیر محمد بدھ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء میں الیکشن جیت کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ الیکشن میں ان کا مقابلہ (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی سے نہیں تھا بلکہ فرسودہ نظام، جہالت، کرپشن، اخلاقی دیوالیہ پن اور Status Quo کے خلاف تھا۔ عوام ماضی کی حکومتوں کی اقربا پروری، بدعنوانی اور غلط منصوبہ بندی سے نالاں ہیں۔ وہ حکومتیں عجیب وغریب منصوبہ بنارہی تھیں جن کا عام آدمی کی زندگی سے تعلق نہ تھا جیساکہ اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع کیا گیا جس کا خسارہ اربوں روپے سالانہ ہے اور صوبے کے لوگوں کے ٹیکس سے صرف ایک سڑک پر…
سیدتابش الوری پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات کی اپنی سیاسی مہم کے دوران بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے بڑے بڑے جلسوں میں اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر وہ بہاولپور کا صوبہ بحال کر دیں گے آپ نے اب تک جھوٹے سیاستدانوں کے وعدے سنے ہیں مجھے آزمائیں میں جو کچھ کہہ رہا ہوں کرکے دکھا ؤں گاانتخابات سے چند روز قبل جیت کی دھن میں ا یک سیاسی گروپ سے باقاعدہ تحریری معاہدہ کر کے اعلان کیا گیا کہ انتخابات جیت کر تحریک انصاف تین ماہ کے اندر اندر جنوبی پنجاب کا نیا صوبہ بنا دیگی،…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی اگر ہم پچھلے 20 برسوں پر نظر دوڑائیں تو افغانستان میں مسلسل کشت و خون ہوتا رہا ہے جس کا اثر براہ راست پورے خطے اور بالخصوص پاکستان پر پڑا۔ وہ امریکی اور نیٹو افواج جو یہاں پر امن کا پیغام لے کر وارد ہوئی تھیں ان کی موجودگی میں اور ان کے زیر اثر نہ صرف یہ کہ افغانستان لگاتار سول وار میں پھنسا رہا بلکہ منشیات کی کاشت اور تیاری میں بھی وہاں ہر سال بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔ مالی اور اخلاقی بدعنوانیاں بھی زور پکڑتی رہیں، جبکہ نہ تو معدنیات نکالی گئیں اور…
نعیم ثاقب شام چھے بجے ماڈل ٹاؤن پی بلاک کی مسجد میں دیرینہ رفیق عظمان نبی کی مرحومہ والدہ کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام تھا- دعا کے بعد ہم گھر کے لان میں بیٹھ گئے۔چائے کے دوران عظمان نے باتوں باتوں میں بتایا کہ امی کا جنازہ میرے کزن نے پڑھایا ہے۔نمازی اور بڑا شریف الّنفس آدمی ہے۔ ساتھ بیٹھے جٹ صاحب جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں بولے! نمازی اور نیک ہونا بہت اچھی بات ہے،نماز پانچ وقت اورانسانوں سے معاملات، اخلاقیات 24گھنٹے فرض ہیں،ان میں کیسے ہیں؟- عظمان نے جواب دیا ان میں بھی بہت اچھے…
The world wide web has become the place to be for discovering research papers available. A few years back, one would have needed to rely mainly on bookstores and universities to provide them with papers of this sort. Today however, there are hundreds of websites that deal
