Author: Daily Khabrain

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں علی ترین سے بھی بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی اس کا بھی ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، جب کہ ذرائع…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: فوجی اور انٹیلی جنس قیادت نے حکومت کے حالیہ بیانات سے بھی بڑھ کر امریکا کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں متنازع طریقہ اختیار کیا۔  اجلاس میں شرکت کرنے والے چند پارلیمانی رہنماؤں نے ڈان کو اجلاس کے احوال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فوجی اور انٹیلی جنس قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں چین کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور اسے قربان نہیں کیا جاسکتا، وہیں امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا ہوگا۔ یہ اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا…

مزید پڑھیں

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرٹا کے شہر چیسٹر میئر جمعے کی صبح ہونے والی آتشزدگی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی دو فیملیز کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت امجد کمال اور رافعہ راشد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں، واقعے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد محفوظ بھی رہے۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے…

مزید پڑھیں

لاہور: سندھ طاس معاہدے کے باوجود پاک بھارت بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ پاکستانی انڈس حکام کا کہنا ہےکہ بھارتی آبی ماہرین نے تین ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پاکستان نے بھارت کو دورے کے لیے تین مراسلے بھی بھجوائے۔ حکام کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارتی وفد نے لازمی پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور بھارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی وفد کے دورے سے متعلق فیصلہ ہوا تھا جس میں پاکستان نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کو مختلف سائٹ کی انسپکشن کرانی تھی۔ انڈس حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : حکومت نے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا ، پروگرام رواں ماہ لانچ کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بدعنوانی کا ایک سیلاب لانے کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی مصنوعی قلت پیدا کررہی ہے۔  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں تاخیر سے ٹینڈرنگ کی وجہ سے لوگوں کو یومیہ 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کی درآمد پر ہر جہاز پر ایک ارب روپے کی کرپشن…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں۔ وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں، یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جوبیرون سفرکرتے ہیں یازیرتعلیم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن پنجاب کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی، ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، عوام ترقی کیلئے ترستے رہے، سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، رواں مالی سال کیلئے 560 ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی…

مزید پڑھیں

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے مسافروں کے لیے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز بشمول قطر ائیر ویز، ترکش ائیر لائن، امارات ائیر لائن ، اتحاد ائیر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ پاکستانی مسافروں کو رہائش کھانے اور مالی نقصان کی صورت میں تکلیف اور ذہنی تناؤ کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام…

مزید پڑھیں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت کراچی میں پانی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں پانی کی قلت کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پانی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر ہونے والے پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200…

مزید پڑھیں