Author: Daily Khabrain

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن کاخاتمہ اور بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،لوگ چاہتےہیں کہ ملک لوٹنےوالوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے،کرپشن کیخلاف جنگ میں سربلند رہنے پر وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عثمان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 4 ہزار 732 ارب روپے کےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے، ٹیکس اہداف اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔  دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 18 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ہدف اس سال حاصل ہوگیا،…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تفصیل سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور دیگر معاملات پر پوری سیاسی قیادت کا نقطہ نظر آیا، کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری قیادت نے بات توجہ سے سنی، عید سے پہلے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مؤثر حکومتی اقدامات سے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 360 ارب روپے کمی متوقع ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا ۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کو گیس سپلائی بھی بہتر ہوگئی ہے اورکمپنی کو دی جانے والی ایک ارب 15…

مزید پڑھیں

لاہور:  پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی 19روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 244روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 863 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایل پی جی غریب کا فیول ہے۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورا علاقہ سیل کرکے دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا جا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق بیان پر بلاول بھٹو زرداری پر ہتک عزت کا دعوی کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر بیان دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔ اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ناسمجھی کے باعث وہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا…

مزید پڑھیں

ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔ گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ کرکٹر پہلی پاکستانی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ندا ڈار نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے وکٹوں کی سینچری مکمل کی، زیادہ خوشی ہوتی اگر پاکستان بھی میچ جیت جاتا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے فوڈ سیکیورٹی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی قوم کو آنے والے مسائل سے بچانا ہے تو اس کے لیے زراعت کا شعبہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد بچے غذا کی کمی کی وجہ سے معمول کے مطابق نشو ونما نہیں کرپاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ پروگرام لے کر آرہے ہیں اور…

مزید پڑھیں

پاکستان ٹیلیویژن کے سینئر ترین آرٹس محمد انور اقبال بلوچ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلیویژن کے سینئر ترین آرٹس محمد انور اقبال بلوچ کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اداکار انور اقبال بلوچ کی تدفین میوا شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں