عالمی ادارہ صحت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ ریموٹ ایجوکیشن کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لیے اسکولوں میں کورونا کے ٹیسٹ ہونے چاہییں۔ اس سے قبل اسکولوں میں صرف اس وقت اسکریننگ کی ہدایات تھیں جب وہاں کورونا کے کیسز ظاہر ہوں تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا ماننا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور بچوں میں علامات نہ ہونے پر بھی وہاں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ یا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے جانے چاہییں۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلوج کا یونیسف اور یونیسکو…
Author: Daily Khabrain
مارک کیونڈش نے مشہور زمانہ ٹور ڈی فرانس کا چھٹا مرحلہ بھی جیت لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکلسٹ نے ٹورز سے شیتو ہوتک 160.6کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ مارک کیونڈش نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 17 منٹ اور 36 سیکنڈ میں پورا کرتے ہوئے اسٹیج اپنے نام کر لیا ۔ واضح رہے کہ مارک کیونڈش اپنے کیرئیر میں ٹورڈی فرانس کے مجموعی طور پر 32 مرحلے جیت چکے ہیں۔ مارک کیونڈش بیلجیئم کے ایڈی مرک کے 34 اسٹیجز جیتنے کے عالمی ریکارڈ سے صرف دو فتوحات…
سندھ حکومت نے ایس او پی کے ساتھ شادی ہال، سینما اور تھیٹر کھولنے اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) فیصلوں کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلوں اور ماسک کےساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور شادی ہال میں تقریب…
امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ امریکانے کورونا ویکسین پاکستان بھجوائی اور ویکسین پاکستان پہنچنا، باہمی اشتراک داری کے بغیر ممکن نہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ وبا میں مدد کیلئے پاکستان کو 50 ملین ڈالرزعلیحدہ فراہم کیے تھے تاہم ویکسین کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایسٹرازنیکا ویکسین…
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری ہے اور امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیربیس افغان حکام کے حوالے کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے اعلیٰ حکام نے بگرام ائیربیس مکمل طور پر افغان نیشنل سکیورٹی ڈیفنس فورس کے حوالے کر دی ہے۔ امریکی حکام نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن ملر کے پاس اب بھی امریک فورسز کے تحفظ کے اختیارات اور صلاحیت موجود ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بگرام ائیر بیس سے فوجی انخلا واضح اشارہ ہے کہ افغانستان میں موجود 2500…
لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔ کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی، ان کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کو پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے روبرو پیش کیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں سماعت کی۔ نظر ثانی بورڈ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے نظر بندی کی مدت میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی۔ سماعت کے بعد سعد رضوی کے…
سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کے ان کے طبی معائنے کے لیے مختلف نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور بختاور بھٹو خاوند محمود چوہدری کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے قومی احتساب بیورو کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویڈیو چیئرمین نیب کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حکومت کے پاس ہے جس پر انہیں نچایا جا رہا ہے، ویڈیو کی آڑ میں حکومت ان سے کیا کیا کروا رہی ہے، چیئرمین نیب سلیکٹڈ حکومت سے سر سے پاؤں تک بلیک میل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کا سب سے غلط استعمال چیئرمین کررہے ہیں، چیئرمین نیب کی…
کابل: افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری ہے، امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیربیس افغان فورسز کے حوالے کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز کا مکمل انخلا قریب ہے، امریکا نے بیس سال بعد بگرام بیس کا چارج چھوڑا، صوبہ پروان میں قائم یہ ائیر فیلڈ کابل سے 69 کلومیٹر دور ہے، افغان جنگ کے عروج کے دور میں بگرام ائیر بیس میں ایک لاکھ امریکی فوجی تعینات تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن 11 ستمبر تک افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے…
پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل ہیں جبکہ اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں شامل ہیں ، اسکے علاوہ سی کٹیگری میں عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی…
