وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز شام 5 بجے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ زیرو ہے۔ اپنی ٹوئٹ حماد اظہر کا کہنا تھاکہ ڈرائی ڈاکنگ کے چوتھے روز ایل این جی ٹرمینل سے 80فیصد گیس بحال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شام 5 بجے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفر ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے اور متعدد شہروں اور دیہاتوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
Author: Daily Khabrain
شفقت اللہ مشتاق ایک دفعہ کچھ صحافی دوست میرے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے کہ آپ کسی وقت کچھ اپنے بارے میں بھی قلمبند کریں۔ مجھے آئیڈیا بہت اچھا لگا۔میں نے سچا اس سے پہلے کہ لوگ میرے بارے میں لکھنا شروع کر دیں اور میرا کچا چٹھا کھل جائے خود ہی اپنے بارے میں لکھنے میں کیا حرج ہے۔ پھر اپنے آپ ہی ایک بیانیہ بنا دیا جائے۔ بیانیے تھوڑا ہتھوڑوں سے بنتے ہیں یہ خود ہی بنتے جڑتے رہتے ہیں لوگوں کو بتا ہی دینا چاہیے کہ ہم بڑے ہی اچھے لوگ ہیں آستینوں میں سانپ رکھتے…
محمدنعیم قریشی ہر چند کہ مجموعی طور پر بزنس کمیونٹی کی طرف سے موجودہ بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے اور یقینا ان کی بہت سی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح سرکاری بابوؤں نے اپنی روایت کے مطابق کہیں نہ کہیں اسے پوری طرح بزنس فرینڈلی اور عوامی بجٹ بننے سے روکنے کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے شکایات کی جار ہی ہیں، حتیٰ کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں، اس سلسلے میں مختلف شعبوں…
روہیل اکبر گزشتہ 60 سے 70 برس میں کوئی قوم مشکلات سے گزری ہے تو وہ مسلم امہ ہے جس کی لاکھوں جانیں عالمی طاقتوں کی دشمنی میں قربان ہوئیں دنیا کے فورمز اس وقت اقتدار سے عاری اور اپنے مفادات، خواہشات اور ضروریات کی بنیاد پر اکٹھا ہوتے ہیں جس میں اخلاقیات کا کوئی ذکر نہیں ہے نہیں یقین تو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ ”مسلح تنازعات اور بچے“ پڑھ لیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری…
لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفےٰ میں نے 24 جون جمعرات کے روز”کشمیر کا مقدمہ“ کے عنوان سے لکھتے ہوئے انہی سطور میں عرض کیا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے میں ہماری بہت ساری کمزوریاں‘ کوتاہیاں جن کا عام طور پر ذکر تک نہیں کیا جاتا اورجن کا میری دانست میں قارئین کا سمجھنا اس لیے ضروری ہے کہ تاریخ اور پھر تاریخی تناظر صحیح ہو گا تب ہی ہمارے تجزیئے اور نتائج تحقیق درست ہوں گے اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والے سبق اور نتیجتاً مسئلے یا مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی…
شفقت حسین اگر میں یہ کہوں کہ دنیا کے نقشے پر قائم57سے زائد مسلمان ممالک کے سربراہان نے روشِ ادراک پر چلنے کی استعداد کاکبھی مظاہرہ ہی نہیں کیا‘ اگر میں یہ کہوں کہ امت مسلمہ کے اکابرین میں (اس میں پاکستانی قیادت بھی شامل ہے) کبھی صحنِ حقیقت میں جھانکنے کاجذبہ اورداعیہ بھی شائد ہی دیکھنے میں آیا ہوتو کیایہ ایک مبرہن اورکھلی‘ واضح اور دوٹوک حقیقت نہیں اور کیا یہ ایک جوہری طورپر کڑوا سچ نہیں۔ یقینا میں نے دکھی دل کے ساتھ ہی یہ لکھا ہے ورنہ امریکہ اور اس کے حواری ممالک جس قدر چاہیں دنیا…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹے الزام لگاتی رہی اور آج تین برس گزرنے کے بعد ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سب سے قابل اعتماد دوست ملک چین کو بھی اپنی نفرت اور حسد کی آگ میں جھونکنے سے نہیں کترائی۔ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید یہ بھی لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت…
شام میں بشارالاسد کی فوج کے فضائی حملے میں 8 شہری جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، بشارالاسد کی فضائیہ نے جبل الزاویہ کے جنوبی علاقے میں شدید بمباری کی جس سے کئی مکان تباہ ہوگئے۔ ایک مکان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 3 افراد نے…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں…
عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک گوادر پورٹ وزیراعظم کی ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پلاننگ ٹیم نے ساؤتھ بلوچستان کا پیکج بنایا ہے، وزیراعظم پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارڈر پر ساڑھے 6 سوکلومیٹرکےقریب باڑ لگ چکی ہے، ہوشاب روڈ کی تعمیر جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے دوسرے فیزکو وزیراعظم دیکھیں گے، سی پیک سڑکیں ہماری ترجیح ہے۔
