Author: Daily Khabrain

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی آج میرے مؤقف پر مہر لگادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نوٹس بھیجنے والے کو خود دو نوٹس مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو پہلا نوٹس 9 مئی اور دوسرا نوٹس 8 جون کو ملا ہے ، جس کا جواب ابھی تک نہیں دیا گیا،دوسروں سے حساب مانگنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان کسی دباؤ پر چین سے تعلقات تبدیل نہیں کرے گا، خطے میں چین اور امریکا میں اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، دوست ملک سے اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان کیلئے بہت حوصلہ افزا ہے، امید ہے چینی صنعت سی پیک کے خصوصی زونز کی طرف متوجہ ہوگی، پاکستان میں لیبر سستی ہے، امید ہے چینی صنعتکار متوجہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکیلئےہرفورم پرآوازاٹھاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ میراکسی جماعت سےرابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ، تمام پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کیے ، زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیا م میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کوڈھونڈیں ، امیدہےشوکت ترین نےجووعدےکیےعوام کوفائدہ ہوگا ، شوکت ترین سمجھداروزیرخزانہ ہیں۔

مزید پڑھیں

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی طاقتوں نے چین پر اپنا تسلط  دھونس جمانے کی کوشش کی تو ہم ان کا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی چین پر اپنا تسلط اور دھونس جمانے نہیں دیں گے، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی کو بھی چینی قوم کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے تاہم اگر…

مزید پڑھیں

راولپنڈی:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، وزیراعظم میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا، وزیراعظم نے کہا ہم امن کیلئے امریکا کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ایک کروڑ تک ہوسکتے ہیں، مستقبل میں ملکی سالمیت کی سیاست ہونے…

مزید پڑھیں

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا، ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے شرکا سے خطاب میں اسٹریٹیجک اور خطے کی بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مختلف حالات اور بدلتے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے، بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں، مہارت…

مزید پڑھیں

لاہور بار کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد مقبول شیخ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح دس بجے عید گاہ میانی صاحب قبرستان ادا کی جائے گی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے برین ٹیومر کے عارضے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد مقبول شیخ 32 سال سے وکالت کے شعبے میں تھے اور 1999 سے 2000 تک لاہور بار کے صدر بھی رہے۔

مزید پڑھیں

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز  ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے ہی راؤند میں باہر ہو گئیں۔ سرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئیں جس کے باعث انہیں میچ ادھورا چھوڑنا پڑ گیا۔ سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین سے برابر تھا۔ امریکی ٹینس اسٹار ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے پر رو پڑیں اور ان کا کہنا تھا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے، دائیں ٹانگ میں انجری کے باعث مجھے باہر ہونا پڑا۔ یاد رہے کہ 20 برسوں میں…

مزید پڑھیں