Author: Daily Khabrain

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ملک جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد…

مزید پڑھیں

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق جس طرح سیاست میں لیڈر شپ کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے اسی طرح تعلیمی ادارے بھی اچھی لیڈر شپ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ لیڈر شپ کی بھی کئی اقسام ہیں۔ ایک قیادت وہ ہوتی ہے جو چھوٹے چھوٹے مسائل میں اپنے آپ کو الجھا لیتی ہے اور کوئی بھی بڑا کام کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ دوسری قیادت وہ ہوتی ہے جو اپنے مخالفین کو کھڈے لائن لگانے میں ہی سارا وقت ضائع کر دیتی ہے، تیسری وہ ہوتی ہے جس کا ہاتھ مستقبل کی نبض پر ہوتا ہے اور وہ دس سال…

مزید پڑھیں

حافظ احمد طارق پچھلے تحریروں میں جو بات ادھوری تھی وہ یہ کہ جب معاشرہ آلودہ ہو جائے تو اس کی اصلاح کیلئے کسی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے جو مثبت بھی ہو اور تعمیری بھی ہمارے ہاں مفکرین اور مصلحین نے انقلاب کا لفظ متعارف کرا رکھا ہے۔ اگر علم کے میدان میں کوئی تبدیلی مقصود ہو تو علمی انقلاب‘ اگرمعیشت میں کچھ تبدیل کرنا ہو تو معاشی انقلاب اور اسی طرح ہر شعبہ کا نام لکھتے جائیں اور آگے انقلاب کا نام لگا دیا جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ اس شعبہ میں بہتری مقصود ہے لیکن لفظ…

مزید پڑھیں

جاوید ملک بھارت میں لوگوں میں سونا جمع کرنے کا ایک جنون سا ہے۔ ہندو کلینڈر میں چند ایسے دن ہیں، جب سونا خریدنا مبارک سمجھا جاتا ہے۔ سونا اور دولت جمع کرنے کا خبط بس عوام تک ہی محدود نہیں ہے۔ عبادت گاہیں بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔ہندو مٹھوں و مندروں میں دولت کے بڑے ذخیرے موجود ہیں۔ عقیدت مندوں کے ذریعے بھگوانوں کودان کیے جانے والے چڑھاوے سے ان عبادت گاہوں کے خزانے بھرے پڑے ہیں۔ سکھ گردوارے بھی دولت جمع کرنے کی دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں۔ مسلم عبادت گاہوں میں دولت تو نہیں، مگر کئی…

مزید پڑھیں

نجیب الدین اویسی کبھی کبھی اکیلے میں بیٹھا مرزا غالب کے اشعار ذہن میں آتے ہیں نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ میں ہوتا تو کیا ہوتا اپنی پوری زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے بار بار مجھے یہ اشعار اپنے آپ پر موزوں لگتے ہیں۔ میں نے ایک آسودہ گھرانے میں آنکھ کھولی۔ میرے والد مرحوم اپنے علاقے کے بڑے زمینداروں میں سے ایک تھے۔ ان کی کثیر اولاد تھی یعنی سات بھائی ایک ہمشیرہ۔ میرے والد صاحب مرحوم کے نزدیک اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے…

مزید پڑھیں

شفقت حسین ان دنوں وطنِ عزیز تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے ایک طرف یہ اندرونی حوالے سے مہنگائی‘ دہشت گردی‘ لاقانونیت‘ افراتفری کے خلاف برسرپیکار ہے تو دوسری طرف خارجی اعتبار سے حالات نے اسے ایک ایسے ملک کے سامنے لاکرکھڑا کردیاہے جو ”Absolutly No“ سننے کا عادی ہی نہیں ہے دوسرے لفظوں میں جب وہ کسی کو صرف اتنا کہہ دے کہ”کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں“ تو ماضی گواہ ہے کہ اس کے مخاطب کے لئے ہاں کہے بغیر بنتی نہیں۔ امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جارحیت کا ارتکاب گویا اپنا حق…

مزید پڑھیں

پاکستان میں ہر سیاسی جماعت جس کا خواہ کوئی بھی نام ہے اسے عزت ملنی چاہئے  ہمارے پاس کرپشن فری وزیراعظم ہے‘ ہمیں چاہئے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں آج کے دور میں جب ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو ہم ذرا رک کر سوچیں کہ پاکستان میں واقعی جمہوریت ہے؟ جب ہمارے پاس فوج آتی ہے تو ہمیں اس وقت جمہوریت چاہئے ہوتی ہے اور جب جمہوریت کارفرما ہوتی ہے تب ہمیں فوج مطلوب ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کے دوران ہم جمہوریت کو وزن نہیں دیتے بلکہ آپس میں الجھ جاتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

گندم کی کاشت میں ریکارڈ بنانے والے کسانوں کو دو کروڑ روپے انعام دیئے گئے جن ممالک کی زراعت میں 75 فیصد لوگ وابستہ ہوں وہ ہنگامی بنیادوں پر پلاننگ کرتے ہیں یہ صرف زبانی کلامی باتیں نہیں ہیں۔ واقعی اس سال پنجاب کے کھیتوں نے سونا اگلا ہے۔ رواں سال گندم کی پیداوار میں 8 فیصد،چاول میں 28 فیصد اور گنا میں 31 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔یہ سارا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان کو جاتا ہے۔انہوں نے زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع کیا ہے۔جس کے تحت ریکارڈ فصل دینے والے کسانوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس طرح سے پنجاب…

مزید پڑھیں

  حکومت نے اعلان کیا کہ اب ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گا جو پہلے سے بہترین ہوگا  بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں    لائی2018ء کو ہونیوالے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنی اتحادی حکومتیں قائم کیں۔ عمران خان نے18اگست 2018ء کو بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھایا توقوم سے خطاب کے دوران اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے قوم کو90 دنوں میں تبدیلی کی نوید سنا ئی۔ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں کچھ ایسے بلند…

مزید پڑھیں

یہاں کے غریب بالواسطہ یا بلا واسطہ امیروں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں پاکستانی معیشت میں 26کھرب60ارب اشرافیہ کی مراعات پر خرچ ہوجاتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت کا مسلسل تیسرا بجٹ ہے جو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ ہے۔ معیشت کا بنیادی اصول ہے کہ ٹیکس امرا سے وصول کیا جاتا ہے اور غربا پر خرچ کیا جاتا ہے۔مگر پاکستان اور غیر ترقیاتی ممالک  کو استثناء حاصل ہے کہ یہاں کے غریب بالواسطہ یا بلاواسطہ امیروں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں یعنی غریب امرا…

مزید پڑھیں