حکومت کے 3سال بعد بھی ہمیں وہ مضبوط سسٹم نظر آرہا ہے نہ قانون کی پاسداری معاشرہ کے ناسوروں کو مارنا ہی بہتر ہے ورنہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث بچ جاتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے پہلے قوم سے جو اہم ترین وعدہ کیا تھا وہ معاشرے میں مضبوط نظام انصاف کے قیام کا تھا۔کپتان کا کہنا تھا کہ سب لوگ قانون کے نیچے ہوں گے۔ ملک میں دو قانون نہیں بلکہ امیر غریب کے لئے ایک قانون ہوگا۔ اپنے وعدے میں پختگی لانے کے لئے وہ جو مثال دیا کرتے تھے…
Author: Daily Khabrain
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہم وزیراعظم کے خیالات سے مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے کل کے قومی اسمبلی بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی ہے اور وزیراعظم عمران خان کل بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، آج بجٹ اجلاس بہترین انداز میں رہا ، ذلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق اپنی وضاحت دے دی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک لغو بات تھی ،…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر اپنے دیرینہ دوست چین کیساتھ اپنے تعلقات کو کم نہیں کرے گا۔ چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک اہم انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر چین سے تعلقات کم کرنے کا امریکی دباؤ غیر منصفانہ ہے۔ پاکستان جب بھی مشکل میں رہا، چین نے اس کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل میں چینی عوام کی بڑی عزت ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے یاد…
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کی منظوری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے رولز کی خلاف ورزی کی اور ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے چیلنج کو نظرانداز کیا جو میرا حق ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا فورم اس لیے ہوتا ہے کہ رکن ناصرف اپنے حلقے کی بات اور عوام کی نمائندگی کرے، حکومت کی مخالفت کرے اور یہ ہمارا حق ہے کہ ہماری گنتی کی…
نیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے بچوں کو نشانہ بنانے سے روکے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ بچوں اور مسلح تصادم کی روشنی میں جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ بھارت بچوں کو سیکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے اور بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال سے گریز کرے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس نے مجھے غم زدہ کردیا ہے، میں اس صورت حال پر…
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے صوبوں اور وفاقی آکائیوں کو تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے یکم جولائی سے صوبے بھر کے اسکولوں میں ایک ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک…
ورلڈ بینک (عالمی بینک) کے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں 2 پروگراموں کی مالی اعانت کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ان پروگراموں میں پاکستان پروگرام فور افورڈ ایبل اینڈ کلین اینرجی (پیس) اور سیکنڈ سیکیورنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسفورمیشن (شفٹ 2) شامل ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنہاسین نے کہا کہ یہ دونوں پروگرامز اصلاحات پائیدار سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور ضرورت مند افراد کے لیے فلاحی فوائد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ جاری کردہ بیان کے…
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا، ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارباب غلام رحیم نے عوام دوست بجٹ پر عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، کاش سندھ حکومت بھی عوامی فلاح کیلئے پنجاب کو رول ماڈل بنائے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختصر…
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پرقابو پانےکے بعد سیاحت میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناران میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کوسیاحت سے 80 ارب ڈالرملتا ہے، خیبرپختونخوا میں سیاحت کی وجہ سےغربت میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحت کافروغ امن کےبغیرممکن نہیں ہے، بیرون ممالک کےسیاح خود کو محفوظ سمجھیں گے تو پاکستان آئیں گے، صوبائی حکومتوں کو سیاحت سےمتعلق قوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی اورتاریخی سیاحت کی گنجائش موجود ہے، نتھیا گلی جیسے 15…
لاہور ; اٹلی ایمبیسی کے لاکر سے ایک ہزار ” شنجین ویزہ “ سٹیکرز چوری کر لیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کی ایمبیسی نے ویزہ سٹیکرز چوری ہونے کا معاملہ وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے سامنے اٹھا دیا ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔ مراسلے میں چوری شدہ ویزہ سٹیکرز پر سفر کرنے والوں کو حراست میں لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ ’شنجین ویزوہ ‘ایسا ویزہے جس کے…
