اسلام آباد: افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی سیاسی قیادت اہم فیصلوں کے لیے یکم جولائی کو سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطے کی بدلتی صورتحال کے جائزہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلالیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بجٹ منظوری کے فوری بعد یکم جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں اعلی عسکری و سول حکام افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دینگے۔ پاک بھارت تعلقات، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کی صورتحال، فضائی اڈے…
Author: Daily Khabrain
وزیرا عظم عمرا ن خان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن پر مکمل عمل کررہے ہیں، ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے وہ اقدامات کرنے ہیں آئندہ نسلیں ہماری شکر گزار ہوں ، افسوس کے پچھلی نسلوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ور ہمارے بزرگ اس ملک سے انصاف نہیں کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے ناران کا دورہ کیا جہاں انہیں سیاحت کے حوالے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ…
حلیم عادل شیخ ایک بار مریم نواز سے سنا تھا کہ جب انسان مایوسی کا شکار ہوتو زبان درازی پر اتر آتاہے شاید محترمہ نے یہ بات اپنے مداح سراہوں کے لیے کہی تھی،اس کا یہ نتیجہ نکلاکہ ان کے ایک رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں گالی کیوں دی تو ان کا موقف یہ تھا کے یہ پنجاب کا کلچر ہے۔ پتہ نہیں وہ کون سے پنجاب کا کلچر پیش کررہے تھے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ پنجاب کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں،اس قسم کے لوگ…
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں یکم جولائی کو 3بجے طلب کرلیا۔ا جلاس میں اعلیٰ عسکری وسول حکام افغان صورتحال پران کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، ن لیگی رہنماخواجہ آصف اورسیینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا…
سلمیٰ اعوان دختر من۔ پیار۔ کہا تھا نا میں نے کہ جب تک تمہارا یہ من چلا دل اور بھس بھرا بھیجا اِس نتیجے پر نہ پہنچے کہ تم اُس کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہو تب تک اس بچے والے کھڑاک کی ضرورت نہیں۔پر تم تو ہوا کے گھوڑے پر سوار تھیں۔ اس وقت وہ تمہیں خوبیوں کا مجسمہ نظرآتا تھااورتم لمحہ بھرکے لیے بھی یہ سُننے کے لیے تیار نہ تھیں کہ انسان خوبیوں خامیوں کا مرکب ہے۔ڈھلے ڈھلائے پیکر کہیں نہیں ملتے۔ناطہ جڑتا ہے تو مفاہمت شرط اول بن جاتی ہے۔ جمعہ جمعہ آٹھ دن بمشکل گزرے…
ڈاکٹر قیس اسلم وزیراعظم عمران خان نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا جو فیصلہ منگل کے روز کیا وہ بڑا اہم اور بروقت اور عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور رخنہ ڈالنے والے افسران کے خلاف سخت نوٹس لیا ہے۔ یہ بات قرین حقیقت ہے اور درست ہے کہ صوبوں کے وہ افسران جن کا براہ راست تعلق منڈیوں کے ساتھ ہے وہ ایک طرف تو طاقتور حلقوں کا ساتھ دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ اپنی جیبیں بھی گرم کرتے…
جنرل (ر) اعجاز اعوان وزیر اعظم پاکستان کاافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکہ سے صرف حصول امن میں شراکت داری کا عندیہ اور کسی قسم کے عسکری تعاون بالخصوص ہوائی اڈوں کی عدم فراہمی کا جرأت مندانہ اور دو ٹوک موقف نہ صرف قابل صد ستائش ہے بلکہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ ایک طرف اصول پر مبنی اور دوسری طرف ایک چھوٹے اور کمزور مسلمان پڑوسی ملک کے اندر بسنے والے سینکڑوں غیور افغانوں کو ایک بار پھر مشق ستم بننے سے بچانا ہے۔ اگرچہ امریکہ پر کیا جانے والا حملہ کس نے کیا اور اس…
اسلام آباد: بابر اعوان نے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے شہباز شریف کا پلان فراڈ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا اختیار سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، حزب اختلاف آئین سے کھلواڑ نہ کرے، اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، پتلی گلی سے نہ نکلیں، مذاکرات کیلئے درواز کھلے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 2 بار پارلیمان کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا، حکومت پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہوئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے، پاکستانی…
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر جوہری پروگرام ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے بجائے گرفتار بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیوکے سفیر اور وکیل بن گئے ہیں۔ کوٹلی اور پونچھ اضلاع کے 4 شہروں میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر ‘کشمیر کے معاملے میں سمجھوتہ’ کرنے کا الزام لگایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حق خود ارادیت ہی واحد قابل عمل حل ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت…
لاہور (سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ۔ اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے ، مایوسی کا شکار یہ ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔ بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ…
