عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے، اس دفعہ منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار…
Author: Daily Khabrain
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جبکہ یہ ایک ٹیکنیکل فورم ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت میں یورینیم ملنے کے معاملے کو ایف اے ٹی ایف میں اٹھانے سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے یہ مدعا مختلف فورمز پر اٹھایا ہے لیکن اگر اس قسم کا واقعہ خدانخواستہ پاکستان میں ہوتا تو بھارت کے میڈیا نے اس کو آسمان تک لگادینا تھا اور عالمی میڈیا نے اس کو سرخیاں بنادینا تھا۔ وزیرخارجہ نے کہا…
لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم نے امریکہ کو اپنی سرزمین نہ دینے کا دلیرانہ اعلان کیا۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم کی بہادری اور امریکہ سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے، عمران خان کے امریکہ سے متعلق دلیرانہ موقف پر اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 560 ارب کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، متعلقہ محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےفنڈز کا شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے، سکیموں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔
اسلام آباد: کورونا کی شدت میں کمی کے باعث این سی او سی نے برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا سے مزید بیس فیصد پروازیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پری بورڈنگ اور آمد کے وقت موجودہ ٹیسٹنگ پروٹوکول ایک جیسے ہی رہیں گے، مزید بیس فیصد پروازوں کی اجازت ملنے سے اب چالیس فیصد تک پروازیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے وزارت خارجہ کو تمام پاکستان ہائی کمشنرز اور سفارت خانوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے،…
رانا زاہد اقبال انتخابی نتائج موصول ہوتے ہی ہارنے والوں کا دھاندلی کا واویلہ روایت بن چکا ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جو سیاسی پارٹیاں کامیابی حاصل کرتی ہیں وہ انتخابات کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے شفاف اور منصفانہ ترین انتخابات قرار دیتی ہیں مگر ہارنے والی پارٹیاں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دینا شروع کر دیتی ہیں اور یہی پارٹیاں جب خود انتخابات جیتتی ہیں تو ان کے خیال میں وہی انتخابات صرف ملکی تاریخ میں آج تک شفاف اور منصفانہ ہوئے ہیں اور اسی طرح وہی پارٹیاں جو پہلے انتخابات میں کامیاب ہوئی ہوتی…
شفقت اللہ مشتاق سزائے موت کے عملدرآمد میں ویسے توبے شمار کردار ہوتے ہیں جن میں سپرنٹنڈنٹ جیل ہے جس کی انگلی کے اشارے سے قیدی کی زندگی کی جلتی شمع بجھ جاتی ہے۔ اسکے علاوہ جیل کے ملازمین کی وہ فوج ظفر موج جو خوف و ہراس جوجیل کے کونے کونے میں ڈانگوں سے لیس چاک و چوبند عملہ کی صورت اس عمل کی تکمیل میں مصروف رہتی ہے۔ جلد اپنی بھیانک اور خونخوار شکل لیے سپرنٹنڈ نٹ کے اشارے کا منتظر ہوتا ہے اور میڈیکل افسران کی زبان سے نکل جانے کا اعلان کرتا ہے مجسٹریٹ کا آخری…
وزیر احمد جوگیزئی افغانستان کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے،طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے او ر افغان فورسز طالبان کے آگے مکمل طور پر بے بس محسوس ہو رہی ہیں،افغانستان کی صورتحال پر عالمی برداری اور پاکستان میں بھی سخت تشویش پائی جا رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا ہے کہ طالبان نے اگر کابل پر بزور طاقت قبضہ کر لیا تو پاکستان ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا،پاکستان صرف اسی حکومت کو تسلیم کرے گا جو کہ افغان عوام کے ووٹ سے بر سر اقتدار…
سید سجاد حسین بخاری گزشتہ ماہ بھی وزیراعلیٰ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ ملتان آپ کا گھر ہے، اس کی بہتری کی طرف توجہ فرمائیں۔ آپ کی ناک کے نیچے غلط کام ہورہے ہیں مگر سُنی اَن سُنی ہوگئی۔ لوگوں نے ہی گلے کئے کہ بڑا سخت کالم لکھا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ملتان کی مٹی کا ہر اس شخص پر قرض ہے جس نے یہاں جنم لیا ہے اور اگر وہ اس دھرتی کی خدمت نہ کرے تو بددیانتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میڈیا کا کام صرف نشاندہی کرنا ہوتا ہے، کوئی جنگ…
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعے تک اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیرھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے حوالے سے فراہم کردہ اعداد وشمار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبرآئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جمعے تک اوورسیز پاکستانیوں نےڈیرھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،…
