Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ کے لئے

    By Daily Khabrainجون 27, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سید سجاد حسین بخاری
    گزشتہ ماہ بھی وزیراعلیٰ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ ملتان آپ کا گھر ہے، اس کی بہتری کی طرف توجہ فرمائیں۔ آپ کی ناک کے نیچے غلط کام ہورہے ہیں مگر سُنی اَن سُنی ہوگئی۔ لوگوں نے ہی گلے کئے کہ بڑا سخت کالم لکھا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ملتان کی مٹی کا ہر اس شخص پر قرض ہے جس نے یہاں جنم لیا ہے اور اگر وہ اس دھرتی کی خدمت نہ کرے تو بددیانتی ہے۔
    دوسری بات یہ ہے کہ میڈیا کا کام صرف نشاندہی کرنا ہوتا ہے، کوئی جنگ نہیں۔ جب تک زندہ ہیں، شور مچاتے رہیں گے، حکمرانوں کی مرضی ہے کہ سُنیں یا نہ سُنیں مگر میں خاموشی اختیار نہیں کرسکتا۔ گزشتہ 2سالوں سے سرکاری کاغذوں میں ملتان کے درجنوں منصوبے گھوم رہے ہیں، کبھی پی سی ون کی بات کرتے ہیں تو کبھی نقشوں کی تیاری کی، پھر کہتے ہیں کہ اگلے ہفتے ٹینڈر ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ان منصوبہ جات کے سنگ ِبنیاد بھی سرکٹ ہاؤس میں رکھ چکے ہیں اور گزشتہ سال سے 35فیصد بجٹ سرائیکی خطے کیلئے الگ سے مختص کرنے کا ڈھول بھی پیٹا جارہا ہے اور ساتھ یہ بھی گارنٹی دی گئی تھی کہ یہ بجٹ واپس نہیں جائے گا مگر وہ بجٹ کہاں اور کتنا ہے؟ صرف 98کروڑ صوبہ سیکرٹریٹ کیلئے آیا تھا جو 30جون کوکو لیپس (ختم) کرجائے گا، پھر جولائی کے مہینے میں دوبارہ واپس آجائے گا۔ 3ماہ قبل وزیراعظم نے سیکرٹریٹ کا سنگ ِبنیاد رکھا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتے ٹینڈر ہوجائے گا مگر کچھ بھی تو نہیں ہوا اور اسی طرح ملتان وہاڑی روڈ جوکہ دُگنا ہونا تھا اور جس کا سنگ ِبنیاد بھی وزیراعظم نے رکھا تھا اس کا ابھی تک پی سی ون بھی منظور نہیں ہوا۔
    ملتان لودھراں روڈ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ ملتان کے دو رنگ روڈ بننے ہیں جوکہ بہت کم لوگوں کو علم ہے اور وہ بھی گزشتہ دو سالوں سے کاغذوں میں گھوم رہے ہیں۔ آج تک ایک کاغذ بھی سامنے نہیں آیا۔ فنڈز تو دور کی بات ہیں۔ ہیڈ محمد والا روڈ کو ڈبل کرنے کیلئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے زمین تک خرید لی تھی پھر ان کی حکومت ختم ہوگئی۔ موجودہ حکومت گزشتہ دو سال سے صرف سڑک بنانے کے فنڈز جاری نہیں کررہی حالانکہ وزیراعلیٰ تونسہ اسی روڈ سے جاتے ہیں، اور سنئے نوازشریف کے دور سے غلہ منڈی، سبزی منڈی، ڈسٹرکٹ جیل اور ٹرکوں کے اڈے شہر سے باہر لے جانے کے منصوبے تھے۔ موجودہ حکومت نے بھی نعرہ لگایا۔ دو سال ختم ہوگئے، جگہ تک کا تعین نہیں ہوسکا کہ کس طرف ان کو لیکر جائیں۔ کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کیلئے میاں شہبازشریف نے صرف پرویزالٰہی کے نام کی وجہ سے فنڈز نہ دیئے۔
    موجودہ حکومت نے وعدے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ کہاں گیا ملتان کا جم خانہ جس کیلئے کمیٹی اور زمین کی خریداری کا عمل یوسف رضا گیلانی نے مکمل کیا تھا۔ نشترٹو کی سُن لیں اسی حکومت کے وعدے کے مطابق 2022ء میں یہ ہسپتال مکمل ہونا تھا مگر ابھی تک اس کا 20فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا۔ شہر بھر میں متعدد مقامات پر فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی ضرورت ہے۔ ملتان کی انتظامیہ نے چوکوں کی فہرست اور پی سی ون پر کام بھی کرنا شروع کیا ہوا ہے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ویمن یونیورسٹی کیلئے زمین بہت کم ہے۔ متی تل روڈ پر نئے کیمپس کے ساتھ سرکاری زمین موجود ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے فائل سی ایم آفس میں موجود ہے، آج تک منظوری نہیں ہوئی۔ بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں، کیا ہم اتنے گر گئے ہیں کہ اپنی بیٹیوں کی بہترین تربیت اور آرام کیلئے زمین کے چند ایکڑ بھی منظور نہیں کرسکتے۔ ملتان میں صرف سیوریج پر کام شروع ہوچکا ہے، دیکھئے کب مکمل ہوتا۔ اس کے ساتھ کچہری منصوبہ بھی التواء کا شکار ہے جس سے عوام کو کچہری چوک پر روزانہ کی بنیاد پر اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اس پورے قصے کا صرف ایک سوال ہے کہ جب حکومت پنجاب، عمران خان، مخدوم شاہ محمود قریشی ودیگر ممبران اسمبلی انتہائی مخلص ہیں تو پھر تاخیر کیوں اور کہاں سے ہورہی ہے؟ اس کے سادہ سے دو جواب ہیں، ایک یہ کہ سی ایم آفس میں وہ لابی موجود ہے جس نے دو ماہ قبل منظور شدہ رولز اینڈ بزنس منسوخ کرائے تھے جس پر دوبارہ ممبران اسمبلی نے شور مچاکر واپس کرائے۔ دوسرا جواب ان تمام منصوبوں میں کمیشن اور زمین کی خریداری میں کروڑوں روپے کی دیہاڑی ہے۔
    ہر صاحب ِاقتدار اپنی مرضی کے ٹھیکیداروں کو کام دلاکر کروڑوں روپے کمیشن کمانا چاہتا ہے جبکہ سرکاری افسران کی بھی یہی خواہش ہے سبزی منڈی، غلہ منڈی، ڈسٹرکٹ جیل، ٹرکوں کے اڈے جو شہر سے باہر منتقل ہونے ہیں اور جہاں پر نئی زمین کی خریداری ہونی ہے اس پر لینڈ مافیا سرکاری افسران کو کروڑوں روپے کی پیشکش کرچکا ہے کہ فلاں روڈ پر زمین ہم سے لیں اور بدلے میں اتنی بڑی بڑی آفرز پیش کی جارہی ہیں کہ نیک سے نیک آدمی بھی پھسل جائے۔ دوسری طرف جن کاروباری لوگوں نے شہر سے باہر منتقل ہونا ہے، ان کی یونین چاہتی ہے کہ زمین ان کی مرضی کے روڈ پر خریدی جائے۔ مقصد ان کا بھی کروڑوں روپے کمانا ہے۔ اسی طرح کچھ ممبران اسمبلی کی طرف بھی اُنگلیاں اُٹھ رہی ہیں کہ زمین کی خریداری اور ٹھیکیدار اُن کی مرضی کے ہوں۔ حاصل گفتگو اتنا ہے کہ سی ایم آفس، چند سیاستدان، مقامی سرکاری افسران اور لینڈ مافیا ملتان کے ترقیاتی منصوبوں کو شروع نہیں ہونے دے رہے ہیں مگر وزیراعلیٰ صاحب! آپ چاہیں تو سب ٹھیک ہوسکتا ہے اور صرف ایک ماہ میں منصوبوں کی منظوری، فنڈز اور ٹینڈر کا اجراء اور تعمیراتی کام شروع ہوسکتا ہے۔ اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ آپ کس کی طرف ہیں، عوام یا مافیا؟ یہ آپ اپنے عمل سے ثابت کرسکتے ہیں۔
    (کالم نگارقومی امورپرلکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

    عہدہ ختم تو اہمیت ختم

    گلگت بلتستان کے عام انتخابات

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.