Author: Daily Khabrain

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دو ڈھائی برس میں فیٹف پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس حوالے سے اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے اور وہ اپنی سیاست کے لیے پاکستان کو نقصان مت پہنچائے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل اپوزیشن بے روزگار ہے اور ایک اچھا بجٹ آیا ہے، معاشی اعداد وشمار بڑے اچھے ہیں، انڈسٹری بھی اچھی ہے لہٰذا اپوزیشن بیانیے کی تلاش میں ہے اور جب انہیں کوئی بیانیہ نہیں مل…

مزید پڑھیں

سلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد میں منعقدہ ’’نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا — DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 26, 2021 انہوں نے کہا کہ نیشنل امچیور شارٹ فلمز کے…

مزید پڑھیں

سلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کر دیا۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشتیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان نشتوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں۔ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ اس طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔ اسی…

مزید پڑھیں

امریکہ : سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس میں ملوث سابق پولیس آفیسر کو ساڑھے 22سال سزاسنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی  عدالت نےجارج فلائیڈکےقتل میں ملوث سابق پولیس اہلکارڈ یرک شاوین کوسزا سنادی ، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ مقدمہ کےحقائق کو سامنےرکھتےہوئےقانون کےمطابق ملزم کوسزادی گئی  ہے اور سزاکسی ہمدردی،جذباتی وابستگی اورعوامی رائےپرنہیں دی گئی۔امریکی صدرجوبائیڈن نےسابق پولیس آفیسرکی سزاکومناسب اقدام قراردےدیا۔دوسری جانب  مقتول شہری جارج فلائیڈکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت کےاقدام سےانصاف کی جیت ہوئی ہے ۔ یادرہے گذشتہ  برس  مئی میں جارج فلائیڈکو  پولیس نےدوران گرفتاری قتل کردیاتھا ۔ سیاہ فام جارج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات بگڑنے پر بارڈر کو مکمل سیل کر دیں گے، ماضی کی طرح واشنگٹن اور بیجنگ میں بات چیت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کر دی، کسی کو اپنی سر زمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان میں مستحکم حکومت عمل میں آنی چاہیے، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگا چکے، طالبان کو پہلے امریکا پھر افغان حکام کیساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا۔ فواد چودھری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ؟ تسلیم کیا گیا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا، ایسی صورت حال میں گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ؟ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر اگر طالبان کابل پر قابض ہو گئے تو پاکستان افغانستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو بند کر دے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مہذب تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ نائن الیون کے بعد یہ تعلق یکطرفہ تھا، امریکہ چاہتا تھا کہ پاکستان امداد کے بدلے اس کی بات مانے، افغانستان سے امریکی انخلا کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد طالبان پر ہمارا اثرورسوخ کم ہو گیا۔ طالبان نے اگر فوجی فتح کا راستہ اختیار کیا تو طویل…

مزید پڑھیں

نعیم ثاقب لاہور جوہر ٹاون میں جیسے ہی دھماکے کی خبر سنی میں نے تصدیق کے لیے موبائل کھولا تو واٹس ایپ پر میرے سامنے ایک تصویر آئی،جس میں ایک باوردی پولیس کا جوان دکھائی دیا جس کا کندھا بری طرح زخمی تھا، وردی خون میں لت پت تھی۔کندھے کا سارا گوشت اس کے سینے پہ میڈل کی طرح سجا ہوا تھا۔یہ جوان سٹیل کا مگ ہاتھ میں لیے کرسی پر بیٹھا آرام سے پانی پی رہا تھا۔ اس کے چہرے پر زخموں کی تکلیف کی بجائے فرض کی ادائیگی کے بعد دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا…

مزید پڑھیں

سراج الحق سید منور حسن صاحب کے سانحہ ارتحال کو ایک سال گزر گیا۔سید منورحسنؒ صاحب جماعت اسلامی کے پہلے امیرتھے جو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ62ء میں منسلک ہوئے جو میری پیدائش کا سال ہے۔اسی طرح وہ پہلے امیر جماعت تھے جن کواسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی دونوں میں بطورکارکن اور بطور قائد(ناظم اعلیٰ اور امیر جماعت)کام کرنے کا موقع ملا۔سید منورحسن ؒ بے انتہا صلاحیتوں کے مالک تھے۔ہمیشہ تنظیم پر فوکس کرتے اور اس کے استحکام پربھرپور توجہ دیتے۔تقویٰ،للہیت اور نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت ان…

مزید پڑھیں

عمران خان وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان (بحوالہ واشنگٹن پوسٹ) پاکستان امریکہ کے اشتراک سے افغانستان میں قیام امن کا شراکت دار بننے کے لیئے تیار ہے مگر امریکی افواج کے اعلان کردہ انخلاء کے تناطر میں ہم مزید کسی تنازعہ کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ دونوں ممالک کے اس طویل عرصے سے مسائل کے شکار ملک افغانستان کے لیئے یکساں مفادات ہیں جن میں سیاسی تصفیہ استحکام، معاشی ترقی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے مکمل انحراف وانکار شامل ہیں۔ ہم افغانستان میں کسی بھی قسم کے نیم عسکری تسلط کی مخالفت کرتے ہیں جو صرف دہائیوں…

مزید پڑھیں