کراچی: سندھ اسمبلی نے مالی سال 2021-2022 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ منظور ہونے پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔ حکومتی اراکین وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے گرد جمع ہو گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے گو کرپشن گو کے نعرے لگائے گئے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے…
Author: Daily Khabrain
مقصوداحمد بٹ آئین ِ پاکستان انتظامیہ کو عدالت سے وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا، اور ہونا بھی یہی چاہیے ورنہ سارا نظام ِ زندگی تلپٹ ہو جائے گا۔لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے اچھوتے قوانین بنائے ہوئے ہیں اور ہر سال ان میں کچھ نہ کچھ سختی لانے کی کوشش بھی کرتے رہتے ہیں ان کے اہلکار خود ہی جج، جیوری اور انتظامیہ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ حالیہ بجٹ میں ایک نئی شق ڈال دی گئی ہے جس کے تحت اگر کسی کمشنر کو شک ہو کہ فلاں شخص نے ٹیکس ادا نہیں کیا تو…
ندیم اُپل امریکہ اور بیوفا محبوبہ میں کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں ہی نت نئی اور انوکھی فرمائشیں کرتے رہتے ہیں اور اگر کوئی فرمائش پوری نہ ہو تو جھٹ سے ناراض ہو جاتے ہیں۔فرمائشیں بھی ایسی ہوتی ہیں کہ جو ناممکنات میں سے ہوں۔مثلا یہ کہ آسمان سے تارے توڑکر لادویا پھر انوکھے لاڈلے کی طرح چاند مانگنے کی ضد کر نے لگتے ہیں۔بات اگر امریکہ کی کریں تو ہر ملک اس کے ہرجائی پن کا شکوہ کرتا نظر آتا ہے۔ اگر پاکستان کے حوالے سے بات کریں تو امریکہ نے پرویز مشرف سے ایمل کانسی مانگ لیا…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی اس سے پہلے کہ ہم کشمیر کے مسئلے کے حل کے حوالے سے بات کریں ہمیں تاریخ میں جھانک کر یہ دیکھنا ہوگا کہ اس نوعیت کے مسئلے جہاں عوام اپنی آزادی چاہتے ہوں اور استبداد سے چھٹکارے کے متّمنی ہوں انہوں نے کیا کیا کہ جس سے انہیں آزادی نصیب ہوئی۔ایک بات تو بالکل روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آپ انسانوں کوان کی منشا کے خلاف بہت دیرتک مقیّد نہیں رکھ سکتے انہیں ایک نہ ایک دن آزاد کرنا ہی پڑتاہے۔ اس میں وقت زیادہ یا تھوڑا ضرور لگ سکتا ہے اورپے درپے…
کامران گورائیہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبا ز شریف جیل سے رہائی پانے کے بعد پارلیمانی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں تاحال پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ یہ الگ بات ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میاں شہباز شریف کے الگ الگ رابطے ہوئے ہیں جو بے حد اہمیت کے حامل ہیں لیکن ابھی اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا۔ میاں شہباز شریف کو…
واد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24گھنٹے سن لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے، سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے یہ زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منتخب پاکستانی امریکیوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ہے ، اس میڈنگ میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید بھی ورچول رابطے کے ذریعے موقعے پر موجود تھے۔ اجلاس میں منتخب پاکستانی امریکین کونسل ، سٹی میرز اور ڈپٹی میرز نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں مصروفیات کے باوجود آپ کی شرکت کا شکر گزار ہوں ، آپ نے جس طرح اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر احتساب عدالت کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو خارج کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی تھی اور کل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج جاری کردیا گیا۔ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ نواز شریف واپس آئیں یا حکام کی جانب سے گرفتار کیے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دائر…
بارسلونا: ٹیکنالوجی کی دنیا میں "اینٹی وائرس” سافٹ وئیر کے تخلیق کار جان میکافی نے مبینہ طور پر اسپین کی جیل میں خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی ‘جان میکافی’ اسپین کی جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ محکمہ انصاف کے مطابق جیل کے ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان میک…
سینیٹ(ایوان بالا) میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سےمتعلق عالمی عدالت انصاف نظر ثانی و غوروفکر بل پیش کردیا گیا۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل ایوان میں پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غوروفکر بل کی مخالفت کی گئی، چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔ بل میں کہا گیا ہےکہ جہاں عالمی عدالت انصاف غیرملکیوں کےحقوق سے متعلق حکم جاری کرے وہاں ہائی کورٹ کے پاس نظرثانی اور دوبارہ غورکا اختیار ہوگا، متاثرہ غیر ملکی خود یانمائندے کےذریعے ہائی کورٹ میں نظرثانی…
