Author: Daily Khabrain

کراچی: ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس میں قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 نے مختصر وقت کے لیے بھارتی حدود استعمال کی۔ جس وقت جہاز لاہور کے قریب پہنچا تو اس وقت جہاز کے اپنے مقررہ روٹ پر سفر جاری رکھنے کے لیے موسم سازگار نہیں تھا۔ غیرمعمولی موسمی حالات کے پیش نظر اور مسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کی وجہ سے قوانین کے تحت جہاز کے عملے کو بھارتی حدود کا استعمال ناگزیر ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرواز کو بغیر بھارتی حدود استعمال کیے ایک متبادل راستہ بلوچستان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 36، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 831، بلوچستان میں 27 ہزار 83، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 60، اسلام آباد میں 82 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 20…

مزید پڑھیں

                  ملک کی ترقی کا زیادہ تر انحصار تعلیم یافتہ لوگوں پر ہوتا ہے شعور علم سے آتا ہے اور علم کی آماجگاہ تعلیمی ادارے ہوتے ہیں  جس طرح سیاست میں لیڈر شپ کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے اسی طرح تعلیمی ادارے بھی اچھی لیڈر شپ کے بغیر  ترقی نہیں کر سکتے۔ لیڈر شپ کی بھی کئی اقسام ہیں۔ ایک قیادت وہ ہوتی ہے جو چھوٹے چھوٹے مسائل میں اپنے آپ کو الجھا لیتی ہے اور کوئی بھی بڑا کام کرنے میں  ناکام رہتی ہے۔ دوسری قیادت وہ ہوتی ہے جو…

مزید پڑھیں

انتظامیہ بتاتی آپ نے فلاں جگہ تقریب میں اتنے بجے آنا ہے‘ میں اسی تقریب ہی میں جاتا  آپ لوگوں نے ڈیسک بجانے ہیں‘ میں مسکرادیتا مگر کبھی ہال میں ڈیسک بجانے نہ گیا کبھی کبھی اکیلے میں بیٹھا مرزا غالب کے اشعار ذہن میں آتے ہیں نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ میں ہوتا تو کیا ہوتا  اپنی پوری زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے بار بار مجھے یہ اشعار اپنے آپ پر موزوں لگتے ہیں۔ میں نے ایک آسودہ گھرانے میں آنکھ کھولی۔ میرے والد مرحوم…

مزید پڑھیں

بھگوان کو دان کئے جانیوالے چڑھاوے سے مندروں کے خزانے بھرے پڑے ہیں یہ دولت کرونا وباء کے دوران عقیدت مندوں کے کام نہ آسکی بھارت میں لوگوں میں سونا جمع کرنے کا ایک جنون سا ہے۔ ہندو کلینڈر میں چند ایسے دن ہیں، جب سونا خریدنا مبارک سمجھا جاتا ہے۔ سونا اور دولت جمع کرنے کا خبط بس عوام تک ہی محدود نہیں ہے۔ عبادت گاہیں بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔ہندو مٹھوں و مندروں میں دولت کے بڑے ذخیرے موجود ہیں۔ عقیدت مندوں کے ذریعے بھگوانوں کودان کیے جانے والے چڑھاوے سے ان عبادت گاہوں کے خزانے بھرے…

مزید پڑھیں

امریکی جہازوں کے اتار چڑھاؤ کے لئے  اڈے کس کے خلاف استعمال ہوں گے عمران خان کا موقف انہیں تاریخ میں یقینا امر کرکے رہے گا اگر وہ اس موقف پرقائم رہے تو…… ان دنوں وطنِ عزیز تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے ایک طرف یہ اندرونی حوالے سے مہنگائی‘ دہشت گردی‘ لاقانونیت‘ افراتفری کے خلاف برسرپیکار ہے تو دوسری طرف خارجی اعتبار سے حالات نے اسے ایک ایسے ملک کے سامنے لاکرکھڑا کردیاہے جو ”Absolutly No“ سننے کا عادی ہی نہیں ہے دوسرے لفظوں میں جب وہ کسی کو صرف اتنا کہہ دے کہ”کیا آپ ہمارے ساتھ…

مزید پڑھیں

سلام آباد: ملک بھر میں گیس کا بحران بڑھنے سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند، وزارت توانائی نے بجلی کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کے لیے این او سی جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم اور پاور ڈویژن نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی مشاورت سے فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں ٹک ٹاک پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ایپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کیخلاف بیرسٹر اسد اشفاق کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیراسلامی مواد رکھا جارہا ہے، پی ٹی اے کو شکایت دی تاہم تاحال کارروائی نہیں کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے پی ٹی ای کو ایپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس کے سبب بھارت رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کر سکے گا اور عالمی ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارت دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح گزشتہ سال سے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور پہلی لہر سے نکلنے کے بعد بھارت کو دوسری لہر پر قابو پانے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد   پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے نیا نام تجویز کر دیا ، حکومت کو مشورہ دیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، صحافیوں کے تحفظ کا بل کی اپوزیشن مکمل حمایت کرتی ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے…

مزید پڑھیں