لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کے حوالے سے نیت نیک ہونی چاہئے تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی نہ ملے، اس لئے کہ زمین جو ہے حکومت نے دینی ہے باقی جو اس پر جو کوئی انویسٹمنٹ ہونی ہے اگر سٹیٹ بینک اجازت دیدے اور بینکوں کو گائیڈ کر دے گا کہ وہ آسان قسطوں پر لوگ جو ہیں وہ بڑی آسانی سے یہ جو گارنٹی والے گھر ہیں وہ لے سکیں…
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کی دشمنی سے دونوں ملکوں کی ایلیٹ کلاس کو کوئی فرق نہیں پڑا دونوںجانب بے چارہ پس تو غریب ہی رہا ہے۔ ہمیں اپنے گھر کی صفائی کی بھی ضرورت ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے معاملے میں جب مشکلات ہوتی ہیں تو چین ہماری مدد کو آ جاتا ہے ہمیں اپنے معاملات خود بھی بہتر کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو ریلیف مل گیا اب گیند اسٹیبلشمنٹ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کا نیب سے گلہ مسترد کرتا ہوں۔ چیئرمین نے نیب خیبرپختونخوا کا دورہ کیا،اس دوران نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کا ادارہ ہے، آپ جمہور کی خدمت کررہے ہیں ہم معاونت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کیوں ایسا قدم اٹھائے جس سے ملک کا نقصان ہو؟بیوروکریسی کے نیب کارروائیوں سے متعلق گلے کو مسترد کرتا ہوں۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی ریڑھ کی ہڈی ہے،وہ کام نہیں کرے تو نیب کا کیا قصور…
کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کی فلم ”چھلاوا“ کا ٹیزر منظر عام پر آگیا جس میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کی خوبصورت کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے۔اداکارہ مہوش حیات اوراظفررحمان کی فلم ”چھلاوا“ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں، طویل انتظار کے بعد ”چھلاوا“کا ٹیزر منظرعام پر آگیا۔ ٹیزر میں مہوش حیات اوراظفر رحمان کے درمیان خوبصورت کیمسٹری دکھائی گئی ہے جب کہ دونوں کی شادی کے مناظر بھی ٹیزر میں شامل ہیں تاہم ایک منٹ 19 سیکنڈ کے ٹیزر میں جہاں مہوش حیات کامیڈی کرتی نظرآرہی ہیں وہیں ان کے کافی جذباتی سین بھی…
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بنگلا دیشی حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ڈھاکا کی 24 منزلہ عمارت میں پیش آیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ عمارت کی درمیانی منزلوں پر لگی تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 68 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے آتشزدگی سے بچنے کے لیے کثیر المنزلہ عمارت سے رسیوں کی…
سری نگر(ویب ڈیسک) ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے۔شہادتوں کے بعد وادی بھرمیں بھارتی فورسزاورکشمیریوں کے درمیاں جھڑپوں کا آغازہوگیا ہے۔
برونائی دارالسلام(ویب ڈیسک) ایشیائی ملک برونائی میں اگلے ہفتے بدفعلی اور ہم جنس پرستی کے مرتکب مسلمانوں کو ‘سنگسار’ کرنے کا قانون رائج ہو جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مذکورہ قانون گزشتہ 4 برس سے شدید تنقید کے باوجود آئندہ ہفتے سے نفاذ العمل ہوگا، تاہم اس کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا۔خیال رہے کہ برونائی میں چوری کی سزا پر ہاتھ یا پاﺅں کاٹنے کا قانون پہلے ہی رائج ہے۔برونائی میں ہم جنس پرستی پہلے ہی غیر قانونی تھی، تاہم اب اس پر سزائے موت ہوگی۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برونائی پر زور…
کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان پر اپنے ٹوئٹر بیان میں تنقید کی جو انہیں مہنگی پڑ گئی اور وفاقی وزراءنے انہیں بھرپور جواب دیا۔امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کے کچھ پہلو سفارت کاری پر اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے اور یہ اندرونی معاملہ ہے۔امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد وفاقی وزراءنے جون راڈنی باس پر خوب جوابی وار کیے،…
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی مﺅثر جواب دیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو ناصرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔سربراہ پاک…
لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں اغوا برائے تاوان اور منی لانڈرنگ کے لئے محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائعکے مطابق حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کے بعد منی لانڈرنگ میں کچھ کمی تو آگئی مگر اب منی لانڈرنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے گئے، ان میں سے ایک محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی کا انکشاف ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالے کا کاروبار بھی اب بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ہو رہا ہے، ایک بٹ کوائن کی مالیت 40 سے 45 لاکھ روپے…