لاہور (ویب ڈیسک ) کیا ایسی ملازمت بلکہ دنیا کی سب سے بہترین ملازمت کرنا پسند کریں گے جس میں آپ کو کچھ نہیں کرنا بلکہ درحقیقت آپ کو تو بس اپنی جگہ سے بھی نہیں ہلنا ہوگا۔جی ہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں ملازمت کے لیے آپ کو سائنسی ڈگری اور سخت محنت کرنا پڑے گی تو ایک بار پھر سوچ لیں۔درحقیقت دنیا بھر میں معروف یہ ادارہ ایک ایسی ملازمت کی پیشکش کررہا ہے جس کو پانے والے کو بس بستر پر 2 ماہ تک لیٹ کر گزارنا ہوں گے۔اس کا مقصد…
Author: Daily Khabrain
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستانی نڑاد کینیڈین سائنسدان نے مصنوعی دماغی چپ بنا لی۔فرض کریں آپ کو لاعلاج دماغی بیماری کا سامنا ہے اور آپ کی زندگی بچانے کے لیے آپ کے دماغ میں مصنوعی سیمی کنڈکٹر چپ لگا دی جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے, یقیناً بہت خوش ہوں گے اب ایساکچھ ممکن ہونے کو ہے اور وہ بھی ایک پاکستانی نڑاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹرنوید سیدکی کاوشوں سے۔تقریباً دو دہائیوں سے جاری کوششوں، تجربات اور مشاہدوں کے بعد مصنوعی دماغی چپ انسانی استعمال کے لیے قابل استعمال ہونے کو ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ چپ مرگی کا شکار…
کانگو(ویب ڈیسک ) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ایبولہ وائرس کی وبا ہولناک صورتحال اختیار کرچکی ہے جس میں اب تک 1000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان کی دو تہائی تعداد لقمہ اجل بھی بن چکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے پر عوام کے عدم اعتماد اور جھوٹی افواہوں کی وجہ سے ایبولہ کو قابو کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہورہی ہیں جس سے ڈی آر سی میں یہ مہلک وبا پھوٹ پڑی ہے۔ اس ضمن میں کانگو کے دو شہروں بینی اور بیوٹیمبو میں ایک…
ادیس ابابا (ویب ڈیسک ) عام طور پر لوگ کچا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ یہ بد ذائقہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی کچے گوشت میں موجود جراثیم (بیکٹیریا) لاتعداد مرض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن ایتھیوپیا میں کچا گوشت سب کا من پسند کھاجا ہے۔اگرچہ یہ عام دوکانوں پر فروخت ہوتا تاہم گائے اور بکری کے کچے گوشت کی ڈشیں تہواروں، شادی اور دیگر اہم مواقع پر بہت بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد لگ بھگ روزانہ ہی کچا گوشت کھاتی ہے۔ایتھیوپیا کے لوگوں سے اس کی وجہ معلوم کریں تو وہ کہیں…
لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی فلمی صنعت کی نئی پیشکش ” پراجیکٹ غازی“ ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے سرکٹ کے تمام شہروں میں سنیماﺅں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے اور وفاق کے مرکزی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے بھی فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ لاہور میں فلم کے سنسر شو کا اہتمام گذشتہ روز کیا گیا جس کے بعد بورڈ اراکین نے فلم کوعام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ۔ سپر سٹار ہمایوں سعید ، شہریار منور اور سائرہ شہروز سمیت دیگر فنکاروں سے سجی ”پراجیکٹ غازی “ایک…
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملک کی تمام محنت کش خواتین کے نام کردیا۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ میں اسے صنفی معاملے کے طور پر دیکھوں لیکن لوگوں کی شدید تنقید ، طوائف اور بری عورت جیسے نازیبا الفاظ نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہمارا معاشرہ کس قدر اخلاقی پستی کاشکار ہے۔ ہم اس انڈسٹری کا حصہ ہوسکتے ہیں جس کی چمک دھمک دکھتی ہو لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اپنی اخلاقیات فراموش کردیں۔ انہوں نے تنقید کرنے…
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ بعدا زاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ کانگریس کے نظریات پر یقین رکھتی ہیں اسی وجہ سے یہاں ہیں۔ارمیلا نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آج کے…
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ نے خلا کو گندا کرنے پر بھارت کو تنبیہ کی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے اینٹی میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا ایک اور شوشہ تو چھوڑ دیالیکن امریکہ کی طرف سے نہ صرف تجربے پر تشویش ظاہر کی گئی بلکہ اس کے نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔ امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شیناہن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ خلا کو آلودہ نہ کرے۔ خلا تمام انسانوں کی مشترکہ ملکیت ہے جس کو اینٹی میزائل تجربے جیسے اقدامات سے آلودہ نہیں کیا جانا…
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں صوبائی وزراءنے ملاقات کی- وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر زکوٰة و عشر شوکت علی لالیکا، صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری، صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی اور صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم شامل تھے۔ ملاقات کے دوران محکموں کے امور، کارکردگی اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ جہاد کے مترادف ہے، یہ جہاد ضرور کریں گے۔ غربت مکاﺅ پروگرام ”احساس اور کفالت“ وزیراعظم عمران خان کے وژن…
دبئی (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ڈے اینڈنائٹ میچ پاکستانی وقت شام 4بجے شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے مات دی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 80 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز…