لندن(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کی انگلینڈ میں دوسری سرجری مکمل ہوگئی ہے۔آل راو¿نڈر پی ایس ایل 4 کے ابتدائی مراحل میں ہی انگوٹھا فریکچر ہونے کے بعد ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت سے محروم رہ گئے تھے، انگلینڈ میں ان کی سرجری ڈاکٹر مائیک ہائیٹن نے کی تھی، اس کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ بحالی پروگرام 15 روز بعد شروع کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ میگا ایونٹ میں شرکت…
Author: Daily Khabrain
کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔کراچی میں ہونے والے میچز نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔کراچی میں شائقین کرکٹ کا ہجوم دیکھ کر دل جھوم اٹھا۔جیت کے بعد کوئٹہ کے عوام نے جس طرح خوش آمدید کہا اسے زندگی بھر نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی جانب سے پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں منعقد پروگرام میں کوئٹہ ٹیم کے اونر ندیم عمر،فاسٹ بولر انور…
کراچی (ویب ڈیسک ) یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ”شیردل“ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ”شیردل“ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔”شیردل“ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستان میں فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ ڈاٹ پی کے کے مطابق فلم ”شیردل“ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ، دوسرے روز…
لاہور( ویب ڈیسک ) چائے کے شائقین زیادہ تر افراد گرما گرم چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے مطابق نیم گرم یا ٹھنڈی چائے میں وہ ذائقہ نہیں ہوتا جو گرم چائے میں ہوتا ہے۔اگرچہ عالمی ادارہ صحت بھی گرما گرم چائے یا دیگر مشروب پینے سے روک چکا ہے اور ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے ا?چکی تھی کہ تیز گرم چائے صحت کے لیے نقصان کار ہوتی ہے۔تاہم اب امریکی ماہرین کی جانب سے ایران میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تیز گرم چائے جان…
لاہور( ویب ڈیسک ) انڈے اکثر افراد کے ناشتے کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے لے کر ہر جگہ ان کا استعمال ہوتا ہے۔مگر انڈوں کے حوالے سے کافی سوالات بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں جیسے کیا انڈے کھانا کولیسٹرول بڑھانے کا باعث تو نہیں بنتے؟ کیا انڈے کی صرف سفیدی کھانی چاہئے یا زردی؟کیا انڈوں سے جسم کو اہم وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں ٰیا نہیں؟انڈے آسانی سے تیار ہوجانے والی غذا ہے جو پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اس کے علاوہ وٹامن اے، بی ٹو، بی سکس، بی 12 اور ڈی، زنک،…
لاہور (ویب ڈیسک ) دنیا کا کونسا شخص ہے جو کھانے پینے کے بغیر رہ سکتا ہو؟ کچھ دن بھی ان سے دوری موت کو گلے لگانے کے مترادف ہوسکتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو کچھ آپ کھاتے ہیں وہ جسم پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟کم از کم طبی سائنس کی دنیا میں تو اکثر نت نئی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں جس میں غذا اور جسم کے تال میل کے دلچسپ حالات بیان کیے جاتے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم بھی نہیں ہوتے۔مگر ایک عادت ایسی ہے جو بیشتر افراد میں پائی جاتی ہے…
لاہور (ویب ڈیسک ) اگر آپ کبھی ہوائی سفر کریں تو دیواروں کو غور سے ضرور دیکھیں وہاں آپ کو 4 سیاہ یا سرخ رنگ کے تکونی اسٹیکر کھڑکیوں کے اوپر نظر آئیں گے۔یہ اسٹیکر طیارے کے دونوں اطراف 2، دو کی تعداد میں ہوں گے جس کا مسافروں سے تو کوئی تعلق نہیں ہوسکتا مگر یہ فضائی عملے کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔اگر آپ ان نشستوں کی جانب جاائیں جہاں یہ تکونی اسٹیکر موجود ہوں گے اور کھڑکی سے باہر دیکھیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ یہ اسٹیکر طیارے کے ونگ کے کونے کی سیدھ…
لاہور (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے بتایا کہ ’انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچے سے حاملہ تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ عافہ سلطان کو 26 دن بعد ہی دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ماہر امراض نسواں کا کہنا…
لاہور( ویب ڈیسک ) فرانس کے علاقے بریتانیہ میں اب تک سیکڑوں گائے مرچکی ہیں اور جانوروں کے ڈاکٹر ان کی ہلاکت کی وجہ بیان نہیں کر سکے۔اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق علاقے کی زمین کے مختلف ٹیسٹ کے بعد بعض افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علاقے میں موجود وِنڈ ٹربائن اور سولر پینلز، زمین میں اس قدر بجلی خارج کر رہے ہیں جس سے بتدریج ان کے جانور مر رہےہیں۔یوں تو بریتانیہ کے اکثر علاقوں میں مویشی پراسرر طور پر ہلاک ہو رہے ہیں لیکن ایک علاقے میں یہ پراسراریت زیادہ سنگین صورتحال اختیار…
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا تاہم انہیں 4ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ ابھی نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے گھر والوں کیساتھ وقت گزارنے کے بجائے سری نگر میں اپنے اسکاڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی، ذرائع کا کہناہے کہ 4ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ انکی فٹنس کا جائزہ لےگا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جاسکتے ہیں۔