لندن (این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدرسوں پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے، ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس میں برطانیہ میں چھ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں ریکاڑلا کیے گئے نفرت انگیز جرائم میں 2017 میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد ہونے والے نفرت انگیز جرائم سے بھی زیادہ ہیں۔ نیوکاسل میںباہر اکیڈمی اسلامک سکول پر…
Author: Daily Khabrain
لاہور( جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ابتدائی طور پر آج ( جمعرات ) کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے تفصیلی طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دل اور گردوں کے امراض کے سپیشلسٹ نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ،جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے تفصیلی طبی معائنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ چھ ہفتوں میں علاج ممکن ہے یا نہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز جاتی امراءرائے ونڈ میں…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر جہاد کرنا ہے، تخفیف غربت کا کوئی ایک فارمولہ نہیں بلکہ یہ جامع اقدامات کا متقاضی ہے، ”احساس“ کے نام سے تخفیف غربت کے لئے جو پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اس کے نتیجہ میں پاکستان غربت سے نکلے گا، پسماندہ اور کمزور طبقات کے لئے 80 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اس رقم کو آئندہ دو سالوں میں 120 ارب تک بڑھایا جائے گا، کسی حکومت نے غربت کم کرنے کے لئے اتنی رقم…
ابوظہبی( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے ہرا کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم 186 رنز پر ہی آو¿ٹ ہوگئی۔ تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آسٹریلیا نے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شام مسعود نے اننگ کا محتاط انداز میں آغاز کیا لیکن پانچویں ہی اوور میں شان مسعود صرف 2 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ شان مسعود کے…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان کامران مرتضی نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو چھ ہفتے کے لئے رہائی تو دے دی لیکن وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے یعنی رہائی مشروط ہے۔اگر نواز شریف کوئی سیاسی سرگرمی میں مصروف ہوتے ہیں تو پھر سوال اٹھے گا یہ تو ٹھیک ہیں کیونکہ انہیں ضمانت تو میڈیکل گراﺅنڈ پر ملی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ملاقاتی اگر ان سے سیاسی گفتگو کریں گے تو حکومت اور نیب اعتراض اٹھائے گی ۔میرے خیال میں نواز…
لاہور (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر متعدد افواہیں سامنے آتی ہیں مگر کچھ ایسی ہوتی ہیں جن پر کمپنیوں کو بھی صارفین کو انتباہ جاری کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کے ساتھ ہوا جن کو ایک افواہ کے نتیجے میں اپنے اکا?نٹ لاک ہونے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ افواہ جتنی سادہ اور احمقانہ ہے، اتنی ہی لوگوں کو اپنی سیٹنگز میں جاکر پیدائش کا سال 2007 کرنے پر اکساتی ہے تاکہ اس سائٹ پر رنگارنگ فیڈ کو ان لاک کرسکیں۔ مگر جب کوئی صارف اپنے پیدائش…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جتنے اعلانات کئے بہت اچھے ہوئے خدا کرے ان پر 50 فیصد بھی عمل درآمد ہو جائے گا تو کافی ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہو گا جب عملدرآمد شروع ہو۔ عمران خان کی وزیراعظم بننے کے بعد جو ان کی پہلی نشری تقریر تھی اس میں بھی انہی باتوں کا ذکر تھا لیکن کتنے مہینے گزر گئے لیکن عملاً کچھ نہیں ہو سکا۔ خدا کرے…
لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سفید فام نسل پرستی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے سفید فام قوم پرستی اور نسل پرستی سے متعلق پوسٹس، تصاویر اور دیگر مواد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ مختلف حلقوں کی تنقید کے بعد کیا گیا جس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نسل پرستی کے پھیلنے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ابھی فیس بک کی جانب سے صارفین کو ایسے پیغامات شیئر کرنے سے روکا…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ مودی سے کبھی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے اس وقت الیکشن مودی کےلئے زندگی موت کا مسئلہ ہے اقتدار کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے مودی انتہائی منافق شخص ہے۔ بھارت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف چاہتے ہیں لیکن جو ہو رہا ہے اس سے عوام مطمئن نہیں۔ نواز شریف کو چھ ہفتے کے لئے چھوڑا گیا باقی قیدیوں کے لئے قانون الگ کیوں کیا باقی قیدی انسان نہیں۔…
کولاالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے۔ ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے جن کی نمائش بھی…