اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے بے نامی بینک اکاﺅنٹس یا غیرقانونی رقم کی منتقلی کے خلاف آپریشن شروع ہو جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف بی آر ممبر حامد عتیق سرور کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 2 ہزار 566 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا، تاہم فروری تک ٹیکس محاصل میں 236 ارب روپے کمی کا سامنا ہے، جولائی سے فروری تک صرف 2 ہزار 330 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جاسکا۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ فروری تک پیٹرولیم…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔عدالت نے 10 اپریل تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاریکر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک سرزمین پر کسی عسکری گروپ کو کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت داخلی قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور پاک سرزمین پر کسی بھی عسکری گروپ کو کسی قسم کی کارروائی کی اجازت…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو 2 مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا جب کہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر 13 مئی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق صدر کے وکیل کو دفعہ 342 کا سوالنامہ دے دیا اور 2 مئی کو عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم…
لاہو ر (صدف نعیم)وزیر اعلٰی کا حق ہے وہ جائیں جہاں انکا دل کرے اور جو کام نہیں کرے گا اس پر فیصلہ کریں،یہ با ت آج الحمرا میں صو با ئی وز یر اطلا علات صمصا م بخار ی نے تقریب میںکہی ،ا ن کا مزید کہنا تھا کہ کلین گرین پاکستان جو مشن ہے وزیر اعظم کا اور وزیر اعلٰی کا اس کا آغاز الحمرا میں بھی کیا ہے۔ اسکے علاوہ غربت دور کرنے کے لئے اور ہسپتالوں کے وزٹ کئے ہیں تو جہاں ہماری اصلاح کی جا رہی ہے ہمارے کاموں کو بھی دکھایا جائے،میڈیا کا شکر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پی) طلب کرلیے۔سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے پلی بارگین کیس میں اصل رقم کے ساتھ 15 فی صد اضافی رقم لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیب سے جنرل زاہد علی اکبر کیس میں پلی بارگین کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس کیس میں اصل سوال یہ ہے کہ نیب پلی بارگین میں کیا لے سکتا ہے؟۔ جنرل (ر) زاہد علی اکبر کے وکیل نے کہا کہ جنوری 2017 میں پلی…
لاہور:(ویب ڈیسک) خاوند کا اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد کا ایک اور واقعہ، تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ میںمتاثرہ خاتون ہاجرہ بی بی کی مدعیت میںدرج ہو گیا۔مظلو مہ نے اپنی ایف آئی آر میں بتا یا ہے کہ دس سال قبل شادی ہوئی ، سسرال والے جہیز کے طعنے مارتے تھے۔ پندرہ تولے زیورات اور تیس لاکھ کا جہیزبھی ہڑپ کر گئے،میرے والدین سے لاکھوں روپے ماہانہ کا مطالبہ بھی کرتے رہے، حاجرہ بی بی کا موقف ۔انکار پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، شوہر عمیر، جیٹھ حارث اورساس نے چمڑے کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت کے بھیجے گئے ڈوزئیر پر تحقیقات کی جس کی روشنی میں کسی پاکستانی کا اس واقعے سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی، تحقیقات کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں جب کہ بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ بھارتی معلومات میں 90 سے زیادہ لوگوں کے نام تھے،…
ابوظہبی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جس پر شائقین کرکٹ خاصے دلبرداشتہ ہیں۔سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس قدر غصے میں آ گئے کے میچ کے دوران ہی باﺅلرز کی ’پٹائی‘ ہونے پر اپنی کہنی زور سے کرسی پر دے ماری اور میچ دیکھنے والے تمام افراد نے یہ مناظر دیکھے۔
خانیوال (ویب ڈیسک ) پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب سے ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کی سربراہی میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 عالمی ریکارڈ قائم کیے۔120 گھڑ سواروں نے 2 منٹ 40 سیکنڈ میں 90 نشانے لگائے اور 70 کلے ساتھ لے جاکر کر ورلڈ بنا ڈالا جو اس سے پہلے دنیا…