لاہور(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکارعطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔واضح رہے عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام…
Author: Daily Khabrain
ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچوں سے حاملہ تھی۔انہوں نے بتایا کہ عافہ سلطان کو 26 دن بعد ہی دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ماہر امراض نسواں نے کہاکہ حاملہ خاتون نے ایک…
لندن (ویب ڈیسک) آکسفورڈ یونیورسٹی رواں سال 8 افراد کو اعزازی ڈگری دیگی جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا نام بھی شامل ہے۔لندن میں انکائینیا کے نام سے ہونے والی اس سالانہ تقریب میں گلوکار یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری حاصل کریں گے۔یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف ’صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ، راحت فتح علی خان سات سال کی عمر میں اپنی باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا اور اب تک وہ 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔یونیورسٹی نے تعارف…
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں کچھ نوجوان لڑکے لڑکیوں نے ایک اسلامی سکول پر حملہ کر دیا اورتوڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ بدبختوں نے کئی قرآن مجید بھی شہید کر ڈالے، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دی میٹرو کے مطابق یہ حملہ برطانوی شہر نیوکاسل میں واقع بحر اکیڈمی نامی اسلامی سکول پر کیا گیا۔ حملہ کرنے والوں میں ایک 18سالہ لڑکی، دو 16سالہ لڑکے، ایک 14سالہ لڑکا اور ایک 14سالہ لڑکی شامل تھے اور یہ تمام اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔نارتھ امبریا پولیس کے ایریا انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاﺅ پروگرام ”احساس اور احساس “ کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد میں غربت مٹاﺅ پروگرام ”احساس“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کا کوئی ایک فارمولا نہیں، اس کے لیے کئی اقدامات کرنے پڑتے ہیں، غربت ختم کرنا بھی جہاد ہے، ہم ملک سے غربت ختم کریں گے، ہمیں غربت ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ جن کو انصاف کارڈ نہیں ملے گا ان کو تحفظ پروگرام کے تحت صحت کی سہولیات دی جائیں گی۔وزیر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب دے دیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب دے دیا ہے، پاکستان نے بھارتی کی جانب سے مہیا کی گئی رپورٹ کا جائیزہ لیا اور بھارتی ہائی کمشنر کو ابتدائی سفارشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈوزیئر کے جواب میں پاکستان مﺅقف پیش کیا ہے کہ بھارت پلوامہ حملے کے حوالے سے مزید شواہد اور معلومات مہیا کرے، پاکستان خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاہم انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز 2 ماہ کے لیے مو¿خر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ ایل این جی قیمت کے لیے پرائس ریویو کمیٹی قائم…
ابوظہبی(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔ ایرون فنچ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی بہتری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام پلان مسترد کردیے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرکٹ کی بہتری کیلئے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سیکریٹری آئی پی سی اکبردرانی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور ملک میں کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے پر بات چیت کی گئی جب کہ ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ہارون رشید کی جانب سے بریفنگ شروع کرنے پر وزیراعظم نے تبصرہ کیا کہ…
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات سے قبل اسپیس ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے قوم سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے ‘اینٹی سٹیلائٹ میزائل’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا جسے براہ راست سرکاری و نجی ٹی ویز، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا۔نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ‘مشن شاکتی’ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلاءمیں نچلی سطح پر گردش کرنے…