All posts by Daily Khabrain

متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول

کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردی گئی۔رواں ہفتہ پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کی نوید لے کر آرہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جب کہ سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط رواں ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔دفترخارجہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے ہیں، ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے معاہدے پر دستخط کیے، ابوظہبی کی معاونت سے معاشی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔دریں اثنا قطر کے وزیر خزانہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کی حتمی تفصیلات پر مشاورت ہوئی۔ قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا گیا جب کہ قطر پاکستان میں نئے گیس پاور پلانٹس بھی لگائے گا۔

اداکارہ ایشا دیول کے گھرایک بارپھرننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکار دھرمیندر اورہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلم ”دھوم“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک ہوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ وہ دوسری بارماں بننے والی ہیں۔ ایشا دیول متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنے والدین دھرمیندر اورہیما مالنی کی طرح کامیاب نہ ہوسکیں۔فلموں میں خاص کامیابی نا ملنے کے باعث ایشا 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورفلموں سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔ 2017 میں ان کے گھر پہلی بیٹی رادھیا پیدا ہوئی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ماں بننے کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ ایشا دیول ”ناتم جانونا ژم“ ، ”کوئی میرے دل سے پوچھے“ اور”نوانٹری“ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

ایشوریا کے وقت پر فون نہ سننے کی عادت سے سخت نفرت ہے، نند شویتا بچن

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا کی کس عادت سے سخت نفرت ہے۔بھارتی میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی۔ لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“میں کھل کر بات کی ہے۔شو کے دوران کرن جوہر نے شوئیتا سے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے۔ کرن کے سوال کے جواب میں شوئیتا نے کہا ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریا کی اسی عادت سے نفرت ہے جب کہ انہیں اپنی بھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اس کے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں۔

روس میں 2 بحری جہازوں میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

ماسکو(ویب ڈیسک) کریمیا اور روس کو علیحدہ کرنے والی بحری سرحد کرچ اسٹریٹ میں دو بحری جہازوں میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی بحری سرحد کے نزدیک دو جہازوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک جہاز میں قدرتی گیس کو مائع حالت میں لے جایا جا رہا تھا جب کہ دوسرا ٹینکر ہے۔جہازوں میں دھماکے ساتھ آگ بھڑک اٹھی اور 11 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر افراد نے سمندر میں کود کر جان بچائی۔ ریسکیو اداروں نے 12 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا ہے۔تنزانیہ کے جھنڈا بردار دونوں جہازوں میں آگ اس وقت بھڑکی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں آئل منتقل کیا جا رہا تھا۔ جہاز کے عملے میں بھارت، ترکی اور لیبیا کے باشندے شامل تھے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔حادثے کے شکار ایک جہاز کا نام کینڈی ہے جس میں 17 افراد سوار تھے جن میں 9 ترکی اور 8 بھارتی باشندے تھے اسی طرح دوسرے جہاز میسٹرو میں عملے کے 15 ارکان موجود تھے جن میں ترکی اور بھارت کے 7،7 باشندے شامل ہیں۔

کنگنا رناوت اپنی فلم کی تشہیر کیلئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم”منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی“کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں۔چندوروز قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم”منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی“ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کوہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی۔ کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنےآیا تھا کہ انہوں نے فلم کو لے کر کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ہاں کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد اب کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے۔ اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے تو استعمال نہیں کیا۔ کرنی سینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلم”منی کارنیکا“کے مخالف نہیں، تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لیےکرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ”منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی“25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ان دنوں کنگنا اپنی فلم کی خوب زوروشور سے تشہیر میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ درران افسران کو معطل کردیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر واقعہ متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے آئی ٹی نے اپنی نامکمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے، سربراہ جے آئی ٹی وزیراعلیٰ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، سربراہ سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشنزکی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ساہیوال پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اپنی نامکمل رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور عینی شاہدین کے بیانات ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مندرجات، سمیت 6 ویڈیوکلپس، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت 3 ٹیلیفوں کالزکی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔اسی طرح رپورٹ میں ذیشان کی گاڑی کتنی بار ساہیوال آئی یہ بھی درج کیا گیا ہے۔کون کون سی گولیاں چلائی گئیں اور مر نے والوں کو کس بور کی گولیاں لگیں یہ بھی رپورٹ میں درج ہے۔ رپورٹ میں مقتول خلیل اور اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ذیشان کے کردارکو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حد سے تجاوز کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے آئی ٹی وزیراعلیٰ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔ سربراہ سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشنزکی تبدیلی کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وقوعہ کو خشک کرنے اورکرائم سین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر واقعہ متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بڑا دعویٰ کیا تھا کہ تحقیقات کے بغیر کسی کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔کل شام یعنی آج شام 5 بجے تک جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اگر کہیں غفلت ہوئی توجوڈیشل کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

سنی لیون کیلئے نازیبا تبصرہ کرنے پرکپل شرما تنقید کا شکار

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما اداکارہ سنی لیون کے لیے نازیبا تبصرہ کرنے پربھارتی میڈیا کی تنقید کے نشانے پرآگئے۔کپل شرما کا شماربالی ووڈ کے نامور کامیڈین میں ہوتا ہے جن کے مزاحیہ جملے لوگوں کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہی مزاحیہ جملے کسی کی تضحیک کا باعث بھی بنتے ہیں، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنی لیون نے اپنے نئے گانے کی تشہیر کے لیے حال ہی میں ”دی کپل شرما“ شو میں شرکت کی جہاں کپل سنی لیون کے ساتھ مذاق کرنے میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں”اٹالین پاستا ود وائٹ ساس“ کہا اس کے علاوہ کپل نے سنی لیون کے لیے مزید نازیبا تبصرے کرتے ہوئے کہا سنی کو دیکھ کر وہ اپنے تمام سوالات بھول گئے جب کہ کپل نے سنی لیون کے لیے گانا بھی گایا جس کے الفاظ یہ تھے”بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو یہ دیکھنے کی چیز ہے“۔سنی لیون تو کپل کے ان تبصروں پر ہنستی رہیں لیکن بھارتی میڈیا نے کپل کو ایک خاتون کی توہین کرنے کے لیےآڑے ہاتھوں لے لیا اورکپل کی جانب سے سنی کے لیے کہے جانے والے جملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سنی لیون کوئی دیکھنے کی چیزنہیں ہے بلکہ وہ ایک خود مختارخاتون اورماں ہیں جو اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کپل نے خواتین کے ساتھ مذاق کرنے میں حد پارکردی ہو بلکہ اس سے قبل ایک ایوارڈ شو کے دوران وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ریہرسل کررہے تھے جب انہوں نے پریانکا کے لیے کہا تھا ”لیڈیز لوگوں کا یہی پرابلم ہے، میڈم ابھی تک تیار نہیں ہیں۔“

پاکستانی سمندری حدود میں جل بگولا دیکھا گیا، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں گھوڑہ باڑی کے مقام پر ساحل سے تقریبا 57 میل دور گہرے سمندر میں جل بگولے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تربیت یافتہ ماہی گیر کیپٹن سعید زمان نے 21 جنوری کو اس بگولے کو دیکھا اور ویڈیو بھی بنائی۔پاکستانی سمندروں میں جل بگولا بننا غیر معمولی بات ہے اور ملک میں یہ دوسری بار جل بگولا دیکھا گیا ہے، اس سے قبل پہلا جل بگولا 28 فروری 2016 کو دیکھا گیا تھا۔سعید زمان نے اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا، تاہم ایسے جل بگولے کشتیوں کے لیے خطرناک بھی ہو سکتے ہیں اس لیے انھوں نے اپنی کشتی کا رخ بھی دوسری طرف موڑ لیا۔ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف پاکستان نے ماہی گیروں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سمندر میں کبھی کبھار ریکارڈ ہوتے ہیں اور ان سمندری بگولوں کو ریکارڈ کرنا انتہائی دشوارطلب کام ہوتا ہے۔

پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ، ملزم نہ ملا تو بہن کا جہیز ساتھ لے گئے

چنیوٹ (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، چنیوٹ میں مطلوب ملزم نہ ملنے پر پولیس اہلکار اس کی بہن کے جہیز کا فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔ ملزم حسن کے خلاف کھیل کے دوران جھگڑے پر مخالف لڑکے کے والدین نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔چنیوٹ پولیس نے ملزم کی عدم گرفتاری پر بہن کے جہیز کا فرنیچر قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔چنیوٹ کے محلہ نور والا میں حسن اور ساجد کے درمیان ابلے ہوئے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھا۔ ساجد کے والدین نے تھانہ میں حسن کیخلاف درخواست دی تھی۔حسن کی والدہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، بیٹے کی عدم موجودگی پر بیٹی کے جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئی ہے۔ بیٹی کی اگلے ہفتے شادی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کردیا جائے گا۔

دباﺅ میں کھیلنا آتا ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم

دوحا(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دباﺅ میں کھیلنا آتا ہے، میانداد اورعمران خان وکٹ پر کھڑے ہیں عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔دوحا میں پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بہت قدر کرتا ہوں، یہی لوگ اصل ہیرو ہیں، پاکستان کے ولن وہ لوگ ہیں جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، ڈالرزکی کمی سے ملکی روپیہ گرتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ملک سنبھالا تو 20 رنز پر4 آﺅٹ ہوچکے تھے لیکن مجھے دباﺅ میں کھیلنا آتا ہے، میانداد اورعمران خان وکٹ پرکھڑے ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔