All posts by Daily Khabrain

سفر اگر طویل ہو تو ساتھ میں ٹینس بال رکھیں، کیوں کہ۔۔۔

لاہور( ویب ڈیسک ) طویل ہوائی سفر پر جاتے ہوئے آپ اپنے ساتھ کیا لے کر جائیں گے، ضرورت کا سامان ، شاید کچھ غیر ضروری سامان بھی یا کچھ وقت گزاری کا سامان مثلاً کتابیں یا آئی پیڈ وغیرہ۔

یقیناً، آپ کے سفری بیگ میں ایک عدد ٹینس بال شاید وہ آخری چیز ہوگی جسے آپ سفر میں اپنے ساتھ لے کر جانے کا سوچیں گے۔ لیکن سوچ لیں، ٹینس بال کو طویل سفر پر ساتھ لے جانے کے بہت بہت سے فائدے ہیں۔ آپ بھی جان لیں؛

وقت کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں میں اکانومی کلاس میں جگہ کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔بمشکل آپ اپنی دو ٹانگوں سمیت سما سکتے ہیں۔ کئی گھنٹوں کی طویل مسافت بیٹھے بیٹھے طے کرتے ہوئے کندھے اور گردن جکڑے ہوئے سے محسوس ہوتے ہیں۔اس طرح بیٹھے رہنے سے جسم میں خون کے بہاو¿ میں سست ہونے لگتی ہے۔

فلائٹ میں کچھ دیر کے لیے کھڑے ہونے یا تھوڑی چہل قدمی سے خون کے بہاو¿ میں بہتری آسکتی ہے، لیکن ایسا کرنا ہر وقت ممکن نہیں نہ ہی آسان۔یہی وہ مرحلہ ہے جب ٹینس بال کام آئے گی۔

حیرت انگیز طور پر ٹینس بال خون کے بہاو¿ اور جسمانی تناو¿ میں بہتری لانے کے لیے کسی بھی مہنگے آلے سے بہتر کام کرسکتی ہے۔

جسم پر ٹینس بال کے مساج سے جسمانی تناو¿ اور خون کے بہاو¿ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔عملی طور پر یہ بہت آسان ہے۔ٹینس بال کو نہ صرف سفری سامان میں ساتھ لے کر جانے میں سہولت ہے بلکہ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ سفر کرنے والے کو بھی مشکل نہیں ہو گی۔اور سب سے بڑی بات اسے ساتھ لے جانے میں سیکیورٹی چیک کی اضافی لائن میں نہیں لگنا پڑے گا۔

ٹینس بال سے مساج کرتے ہوئے جن جسمانی حصوں کا خیال رکھیں ان میں خصوصاً کلائیاں، ٹخنے ، رانیں ، ٹانگیں اور کندھے شامل ہیں۔مساج کرتے ہوئے اپنا ہاتھ کا دباو¿ ہلکا رکھیں اور جن حصوں میں تناو¿ زیادہ محسوس ہو رہا ہو وہاں ہاتھ کے دباو¿ کا خصوصی خیال رکھیں۔

یہ سننے میں جتنا آسان لگ رہا ہے ، استعمال میں بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔اس ایک چھوٹی سی چیز سے ہوائی سفر میں بھی آپ صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

ناشتے کے وہ سنہری اصول جو آپ کو ہمیشہ فٹ رکھیں

لاہور (ویب ڈیسک ) جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر اس صورت میں جب آپ کچھ اصولوں پر عمل کریں۔اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔آسٹریلیا کی میکوائر یونویرسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 4 دن زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنا بھی نمایاں دماغی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔دماغ سے ہٹ کر یہ عادت جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتی ہے وہ آپ نیچے لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔تو اگر جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو ناشتے کے ان 3 اصولوں پر ہمیشہ عمل کریں جو کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔

ناشتے کا وقت
یہ تو طبی ماہرین عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے، جسے چھوڑنا جسمانی گھڑی کو متاثر کرکے موٹاپے سمیت کئی طرح کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے ناشتہ کرلینا موٹاپے سے بچانے بلکہ اس سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی اور ہیبرو یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت نہ صرف موٹاپے بلکہ مختلف امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے کھانے سے دونوں گروپس کے افراد کی جسمانی گھڑی کے ان مخصوص جینز میں بہتری آئی جو کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ہوتے ہیں جبکہ گلوکوز اور انسولین کی سطح بھی بہتر ہوئی۔

پروٹین اور فائبر لازمی
جسمانی وزن میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب ناشتے میں غذا کا درست انتخاب کیا جائے، اگر تو آپ فاسٹ فوڈ اور پراسیس غذا?ں کا انتخاب کرتے ہیں تو اس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے جبکہ توند نکلنے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے، اس کے مقابلے میں زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں جیسے انڈے، اناج، گریاں، پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کرنا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھتی ہے۔ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ایسی غذا?ں کا انتخاب ضروری ہے جو بے وقت کھانے کی خواہش دور رکھے جبکہ مسلز بنانے میں مدد دے۔

یہ بھی پڑھیں : کہیں آپ ناشتے میں یہ 12 غلطیاں تو نہیں کرتے؟

کیلوریز کتنی ہونی چاہئے؟
ایسا کہا جاتا ہے کہ اچھا ناشتہ روزانہ کرنا چاہئے مگر ہر صبح کتنی کیلوریز کو جزو بدن بنانا چاہئے؟ ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ 350 کیلوریز ناشتے کا حصہ ہونا چاہئے۔

ناشتہ کبھی مت چھوڑیں
ناشتہ چھوڑنا وہ بدترین امر ہوسکتا ہے جو کوئی وزن کم کرنے کے لیے اپناتا ہے، اس اصول کا اطلاق ناشتے پر ہوتا ہے کیونکہ اگر آپ وقت پر ناشتہ نہیں کریں گے تو دن بھر مسلسل بھوک محسوس ہوتی رہے گی۔ ناشتہ کرنے سے میٹابولزم حرکت میں آتا ہے، بھوک کے ہارمونز پر کنٹرول ممکن ہوتا ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بسیار خوری سے بچتے ہیں۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کوتاہیاں چھپانے کی کوشش کررہے : اظہر صدیق ، سی ٹی ڈی شہباز اور رانا ثناءنے بنائی، ملک کیخلاف سازش ہورہی کسی کو پتہ نہیں، میاں افضل،سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور اب ساہیوال میں بھی نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی، میاں غفارکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار اظہر صدیق نے کہا کہ سی ٹی ڈی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ نے بنائی تھی لگتا ہے سانحہ ساہیوال ملک کے خلاف کوئی سازش ہے کس کو نہیں پتہ کہ رانا ثناءاللہ کے طالبان سے تعلق ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ساہیوال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔جے آئی ٹی اور فوری ایف آئی آر بڑے اقدامات ہیں پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔چینل فائیو کے نمائندہ خصوصی میاں افضل نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی اپنی کوتاہیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سی ٹی ڈی نے جتنے بھی موقف اپنائے سب کے سب جھوٹ پر مبنی تھے ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی حقائق پرپردہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔جن ملازمین نے فائرنگ کی ان کے نام تک سامنے نہیں آ سکے ۔بہرحال جو بھی ہے کیا بچوں کو ان کے والدین واپس مل سکتے ہیں۔سینئر تجزیہ کار میاں غفار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ذاتی دشمنیوں پر درجنوں افراد کو جعلی کیسوں میں جیلوں میں ڈالا ہوا ہے ۔ ساہیوال واقعہ میں چار لوگوں کو تین فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں جن لوگوں کو مارا گیا ان کے پاس تو غلیل تک نہیں تھی اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد تھے۔عورتوں کو صرف اس لئے مارا گیا تاکہ کوئی چشم دید گواہ نہ رہ جائے۔ سینئرتجزیہ کار میاں حبیب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہوا تو بھی نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی ۔اب جو ساہیوال میں واقعہ ہوا اس کے خلاف ایف آئی درج کی گئی لیکن مقدمے میں کسی کا بھی نام نہیں بلکہ نامعلوم افراد کے نام پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔

پیٹ پھولنے کے مسئلے سے 2 منٹ میں نجات دلانے والا ٹوٹکا

لاہور( ویب ڈیسک ) بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ویسے یہ جان لیں کہ ہر وقت پیٹ سپاٹ رکھنا نارمل نہیں ہوتا کیونکہ کھانے یا پینے کے بعد غذائیں اور سیال مواد معدے اور آنتوں میں جگہ بناتا ہے، یعنی وہ کچھ پھول جاتے ہیں۔ویسے تو پیٹ کا بہت زیادہ پھولنا ضروری نہیں، اس بات کی علامت ہو کہ آپ نے کچھ غلط کھالیا ہے تاہم یہ اتنا پھول جائے کہ کپڑے تنگ محسوس ہونے لگے تو اس کی وجہ آپ کی غذا ہی ہوسکتی ہے۔درحقیقت نظام ہاضمہ کے پاس یہ ایسا ذریعہ ہے جو بتاتا ہے کچھ گڑبڑ ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کو قبض، گیس یا درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔جب ایسا ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ کیا ایک یا 2 درد کش گولیاں کھا کر دن گزرنے کا انتظار کریں یا کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو آزمائیں جو موثر بھی ثابت ہوسکتے ہیں؟اگر آپ کو اس مسئلے کا سامنا ہے تو گھریلو ٹوٹکوں سے مسئلہ پوری طرح تو حل نہیں ہوتا مگر کافی ریلیف ضرور مل جاتا ہے۔ایسا ہی ایک ٹوٹکا جانیں جو کہ آسان ہونے کے ساتھ فوری اثر کرتا ہے جس کے لیے بس 2 منٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ویسے تو بہترین حل یہ ہے کہ کھانا آرام سے کھائیں اور نوالے کو اچھی طرح چبائیں۔تو اس ٹوٹکے کے لیے فرش پر لیٹ جائیں، گھٹنوں کو اوپر کی جانب موڑ لیں جبکہ پیروں کو فرش پر ٹکا کر رکھیں۔اب دونوں ہاتھ پیٹ پر رکھیں اور گول دائرے میں مساج کریں، یہ عمل کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز کریں۔اس مساج کے دوران گہری سانس لیتے اور خارج کرتے رہیں۔آپ ان حصوں پر ہاتھوں سے مالش کے دوران ہلکا دباﺅبھی ڈال سکتے ہیں جہاں درد محسوس ہورہا ہو اور یہ مساج اس وقت تک جاری رکھیں جب تک معدے میں سکون محسوس نہ ہو۔اس مسئلے کو ہمیشہ دور رکھنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا ضرور عادت بنالیں کیونکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے جسم پانی جمع کرلیتا ہے جس سے بھی پیٹ پھول جاتا ہے۔

لہسن کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

لاہور( ویب ڈیسک ) ویسے تو لہسن پاکستان میں بیشتر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ اس کے فوائد جانتے ہیں؟یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔اگر آپ بھی ان افراد میں سے ایک ہیں تو لہسن کے یہ چند حیران کن فوائد جاننا ہوسکتا ہے کسی موقع پر کام آجائے۔

دانتوں کے درد سے نجات
دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔

بالوں کو اگائیں
لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپا?نڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : لہسن کو چھوئے بغیر چند سیکنڈوں میں چھیلنا ممکن

بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو لہسن کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں، یہ شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ تنا? کم کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ سردرد کی شکایت رہنے کے ساتھ ساتھ یہ دل پر بوجھ بڑھاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن کی 4 پوتھیاں روزانہ کھانا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ لہسن کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس کے نتیجے میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بہتر یاداشت
عمر بڑھنے سے دماغی عمر بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ کیمیائی تکسیدی ردعمل ہوتا ہے جو کھانے اور آکسیجن کے استعمال سے ہوتا ہے، اس عمل سے جسمانی توانائی تو بنتی ہے مگر خیلات کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور یاداشت کمزور ہوجاتی ہے، مگر لہسن میں دماغ کو عمر کے اثرات سے بچانے کی جادوئی خاصیت ہے اور درمیانی عمر میں اسے کھانا الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے جبکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اسٹمینا میں اضافہ
لہسن کے استعمال سے دل اور مسلز زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اگر آپ کسی کھیل کو کھیلنا پسند کرتے ہیں تو یہ کارکردگی بڑھاتا ہے، لہسن جسمانی تھکاوٹ کم کرتی ہے اور لوگوں کو ٹھنڈے موسم میں بھی جسمانی مشقت کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہار منہ یہ کھانا توند سے تیزی سے نجات دلائے

کیل مہاسوں کا خاتمہ
یہ کیل مہاسوں کے لیے ملنے والی ادویات کا مرکزی جز تو نہیں مگر لہسن ایک قدرتی علاج ضرور ہے جو کیل مہاسوں کو خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں تو لہسن کی پوتھی کو کیل مہاسے پر رگڑنا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

نزلہ زکام کی روک تھام
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم کے دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگر نزلہ زکام کا شکار ہوجائیں تو دل مضبوط کرکے لہسن کی چائے پی لیں۔ اسے بنانے کے لیے لہسن کو پیس کر پانی مین کچھ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ آپ اس میں تھوڑا سا شہد یا ادرک بھی ذائقے کو بہتر کرنے کے لیے شامل کرسکتے ہیں۔

کان کے انفیکشن کے لیے بھی مفید
کانوں کا انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بایوٹیکس ادویات کی مدد لی جاتی ہے مگر لہسن بھی اس حوالے سے موثر ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو بہت چھوٹے ہوں۔ اس کے لیے لہسن کو پیس کر تیل نکالیں، اسے معمولی گرم کریں اور چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکادیں۔

گاڑی کی ونڈ شیلڈ کا کریک ٹھیک کریں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاڑی کے حوالے سے بھی لہسن جادوئی اثر دکھا سکتا ہے؟ ایک ٹکڑا لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں، اس کے بعد لہسن کے کٹے ہوئے حصے والے رخ سے ونڈ شیلڈ کے کریک کو رگڑیں، جس کے بعد عرق کو کپڑے سے صاف کردیں۔ یقیناً یہ مستقل حل نہیں مگر اس ٹوٹکے سے اسے زیادہ بدتر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور ریپیئرنگ کے لیے وقت مل جاتا ہے۔

وزن کو کنٹرول کریں
لہسن جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لہسن سے بھرپور غذا سے چربی کے ذخیرے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے لہسن کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔

پا?ں یا جسم میں پھنسی لکڑی کے ریشوں کو نکالیں
لہسن کے ایک ٹکڑے کو متاثرہ جگہ کے اوپر رکھ کر اسے بینڈیج یا ٹیپ سے کور کرلیں۔ اگر پا?ں میں پھانس چبھی ہے تو جرابوں کو چڑھا لیں اور رات بھر آرام کریں اور صبح اسے ہٹا دیں۔ پھانس کے ساتھ ساتھ درد اور سوجن بھی ختم ہوجائیں گے۔

مچھروں کو دور بھگائیں
سائنسدان پریقین تو نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ایسا نظر آتا ہے کہ مچھروں کو لہسن پسند نہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ لہسن کے پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مل لیتے ہیں انہیں مچھروں کا ڈر نہیں رہتا۔ اس کے لیے آپ لہسن کے تیل، پیٹرولیم جیل اور موم کو ملا کر ایک سلوشن بنالیں جو مچھروں سے تحفظ دینے والا قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔

ہونٹوں پر زخم سے نجات
شدید ٹھنڈ میں ہونٹوں کا پھٹ جانا یا زخم ہوجاتا کافی عام ہوتا ہے تو اس کے علاج کے لیے پیسے ہوئے لہسن کو کچھ دیر تک متاثرہ جگہ پر لگائے رکھیں۔ اس میں شامل قدرتی سوجن کش خصوصیات درد اور سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

لہسن قدرتی گلیو بھی
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ لہسن کو کاٹنے کے بعد انگلیاں کس طرح چپکنے لگتی ہیں ؟ اس کی یہ قدرتی خوبی اسے شیشے کے معمولی کریک کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لیے لہسن کو پیس لیں اور اس کے عرق کو کریک پر رگڑیں اور اوپر نیچے کے حصے کو صاف کردیں۔

پودوں کو تحفظ فراہم کرے
باغات میں پائے جانے والے کیڑے لہسن کو پسند نہیں کرتے تو اس کی مدد سے ایک قدرتی پیسٹی سائیڈ تیار کرلیاں جس کے لیے لہسن، منرل آئل، پانی اور لیکوئیڈ صابن کو ایک اسپرے بوتل میں آپس میں ملالیں اور پودوں پر چھڑک دیں۔

خارش سے ریلیف
لہسن سوجن کش اجزائ سے بھرپور ہے اسی لیے یہ اچانک ہونے والی خارش سے ریلیف بھی دے سکتا ہے۔ لہسن کے تیل کی کچھ مقدار کو متاثرہ جگہ پر استعمال کریں تو وہاں خارش ختم ہوجائے گی۔

آپ کے خیال میں لہسن واقعی اتنا فائدہ مند ہے؟
ہاں
نہیں
آزما کر نہیں دیکھا
نتائج دیکھیں

شرابی بیٹے کا باپ پر تشدد ، زمین پر قبضہ ، زیر تعمیر مسجد مسمار کر دی ، درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کارروائی نہیں کی ، متاثرہ محمد صدیق امداد کیلئے” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گیا ، انصاف کی اپیل

گگومنڈی(نامہ نگار)بدبخت شرابی بیٹے کاضعیف العمرباپ پروحشیانہ تشدد۔199۔ای بی کے اوباش سردارنے اپنے باپ 90سالہ باپ محمدصدیق کومارپیٹ کرگھرسے نکال دیا۔ باپ کی زرعی زمین پرقبضہ کرکے زیرتعمیرمسجدپرہل چلادئیے۔ درخواست دینے کے باوجودپولیس نے تاحال شرابی بیٹے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔متاثرہ محمد صدیق امدادکیلئے خبریں آفس پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاﺅں199۔ای بی کے رہائشی90سالہ محمدصدیق رحمانی نے خبریں کوبتایاکہ دیہہ ہذامیں میری 9ایکڑزرعی زمین ہے۔میں نے اپنی زمین پرہی ایک مسجدکی تعمیرشروع کی ہوئی ہے ۔سردارنے چندروزقبل ٹریکٹرچلاکر مسجدکو مسمارکردیا میرے منع کرنے پرمیرے بیٹے سردار جوہر وقت شراب کے نشہ میں دھت رہتاہے نے مجھے وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا۔میرا بدبخت بیٹا متعدد بارپسٹل لے کرمجھے قتل کرنے کی کوشش کرچکاہے۔شراب کانشہ پوراکرنے کیلئے زمین سے درخت بھی چوری کاٹ کرلے گیاہے۔ضعیف العمرمحمد صدیق نے روتے ہوئے بتایاکہ میرے اپنے بیٹے نے مجھے مارمارکرگھرسے نکال دیاہے۔میں نے تھانہ گگومنڈی پولیس کواپنے اوپرہونے والے ظلم کی درخواست دی تھی لیکن دس روزگزرنے کے باوجودپولیس نے تاحال میری دادرسی نہیں کی ہے۔متاثرہ محمدصدیق نے خبریں کے توسط سے ڈی پی او وہاڑی اورایس ڈی پی اوبوریوالاسے فوری انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی ڈرامو ں کوغیر ممالک میں دکھایا جانا چاہئیے :ثنا جاوید

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں ،خوش قسمتی سے مجھے بہترین کرداروں کی پیشکش ہوئی ہے اور میں نے بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر اپنے کردار نبھائے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا جاوید نے کہا کہ پاکستان کے ٹی وی اپنی مقبولیت بر قرار رکھے ہوئے ہیں ۔پاکستانی ڈرامو ں کو دنیا کے دیگر ممالک میں دکھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرئیر کے دوران انجوائے کر رہی ہوں اور اس کی وجہ خوشگوار ماحول کا ملنا ہے ۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا سیکھوں اور اس کیلئے مجھے جہاں سے اچھا سیکھنے کو ملتا ہے میں ضرور سیکھتی ہوں۔ ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

ارجن کپور اور”منی بدنام“ کوممبئی میں شادی کیلئے گھر کی تلاش

ممبئی(شوبزڈیسک)بولی وڈ کے غنڈے ارجن کپور اور بدنام گرل ملائیکا اروڑا کو شادی کیلئے گھر کی تلاش ،ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے ایک ادارے سے گھر کے لیے رابطہ بھی کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی انہیں گھر مل جائے گا۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھر ملتے ہی دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان سامنے آئیگا۔۔

ہانیہ عامر نے شادی کی پیشکش مسترد کردی

لاہور(شو بز ڈیسک) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر پر کوئی دل ہار بیٹھا ہت مگر ہانیہ عامر نے شادی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہہانیہ عامر کو ایک معروف اداکار نے شادی کی پیشکش کی جو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردی کہ ابھی تو میرے کام کرنے کے دن ہیں اس لیے میں شادی کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتی اور ویسے بھی ابھی عمر اتنی زیادہ نہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہانیہ عامر اور مذکورہ اداکار کی دوستی کچھ عرصہ پہلے ہی شروع ہوئی تھی تاہم اداکار نے ابتدا میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور بہت کم عرصے میں مقبول ہوچکی ہیں۔

فوادخان کو ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ‘کے بعد ایک اور فلم مل گئی

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکار فوادخان نے ایک اور پاکستانی فلم سائن کرلی ہے جس میں وہ نابینا شخص کا کردار کریں گے۔بتایاگیاہے کہ اس فلم کو ایک بڑی کمپنی پروڈیوس کررہی ہے جس نے لیڈ رول کے لئے فوادخان سے رابطہ کیا تھاجنہوں نے سکرپٹ پڑھنے کے فلم میں کام کرنے پررضامندی کا اظہار کیا ہے ،فلم کی تفصیلات ابھی پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ فواد خان کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ‘بھی عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔