لندن(ویب ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ مردانہ ہے یا زنانہ۔ایک لمحے کے لیے سکون سے بیٹھ جائیے اور اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر مضبوطی سے پکڑئیے۔ اب معائنہ کیجئے کہ آپ کا کون سا انگوٹھا اوپر ہے؟ اگر آپ کے دماغ میں مردانہ پن غالب ہے تو آپ کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا اور اگر زنانہ پن غالب ہے تو ممکنہ طور پر آپ کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا۔ اب اپنے ہاتھوں کو کھولیے اوراپنی…
Author: Daily Khabrain
سری نگر(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سال 2018 میں بھی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سال 2018 میں اسرائیلی فوج نے 312 فلسطینیوں کی جان لی لیکن بھارت ظلم و بربریت میں اس سے بھی آگے جا نکلا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھارتی فوج نے 3 ہزار آپریشن کیے جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 10 خواتین اور 35 نوجوان بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے…
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے 24 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔اپیل میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے جس میں کئی قانونی سقم موجود ہیں۔فلیگ شپ ریفرنس میں بری، العزیزیہ میں 7 سال قید، نوازشریف کمرہ عدالت سے گرفتار نواز شریف کی اپیل کے ساتھ سزا معطلی…
لاہور (ویب ڈیسک ) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو انجائنا کی تکلیف کے بعد لاہور میں جوہر ٹاو¿ن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا طارق جمیل کی انجوگرافی کی جائے گی تاہم مولانا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کراچی (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی نیو ایئر نائٹ کراچی کے ساحل پر دوستوں کے ساتھ گزاری اور اس موقع پر وہ عوام کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نئے سال کا آغاز الگ ہی ’ سویگ ‘ کے ساتھ کیا اور عوام کے درمیان رہ کر بھر پور طریقے سے انجوائے کیا جس سے یہ ثابت ہو تاہے کہ سیکیورٹی اداروں نے جان کے نذرانے پیش کرتے ہوئے امن قائم کر دیا ہے۔کراچی کے ساحل کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی جوائنٹ وینچر ڈیسکو اور چینی کمپنی ”چائنا گھیزوبا “کمپنی نے 309 ارب روپے کی بولی دے کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ مہمندڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی زخیرہ کرنے کے علاوہ 800میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔یہ بنیادی طور پر سیلاب پر کنٹرول کرنے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے چار سدہ ،پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق دو ہزار تین میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے جس کی وجہ مشرف دور…
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2591 ارب روپے سالانہ تک بڑھائے جانے کی گنجائش ہے لیکن کشیدہ تعلقات کے باعث اس وقت یہ تجارت صرف 140 ارب روپے سالانہ پر کھڑی ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کے ان دو اہم ہماسیہ ملکوں کے درمیان تجارت کے بارے میں عالمی بینک نے یہ اعداد و شمار اپنی حالیہ رپورٹ گلاس ہاف فل، دی پرامس آف ریجنل ٹریڈ ان ساوتھ ایشیا، میں دیے ہیں۔عالمی بینک کی اس رپورٹ میں جو اندازے لگائے گئے ہیں ان کی بنیاد پاکستان اور انڈیا کے درمیان واہگہ یا اٹاری سرحد…
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے موقع پر غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن جیسی چار برائیوں کے خلاف جہاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا،ہمارے نئے سال کا عزم ملک کی چار برائیوں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد ہے۔ساتھ ہی وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ سال 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل اور بعد میں بھی متعدد مرتبہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے…
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ناسا نے اپنی مشہور خلائی شٹل کی طرز پر ایک جدید اور نئے خلائی جہازڈریم چیزکی پیداوار شروع کردی ہے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) تک سامان کی فراہمی یقینی بنائے گا۔اگرچہ اسے سیرا نیواڈا کمپنی نے تیارکیا ہے لیکن ڈریم چیزرکی ڈیزائننگ، ٹیسٹ اور مکمل جانچ کا کام ناسا کے ان ماہرین نے کیا ہے جو اس سے قبل خلائی شٹل کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ناسا اوردیگرادارے پرامید ہیں کہ 2020 تک اس کا پہلا ماڈل تیار ہوجائے گا جو خلائی لیبارٹری یعنی آئی ایس ایس تک سامان پہنچانے کا کام کرے گا۔کئی…
چین (ویب ڈیسک ) چین کی 3 نئی بلٹ ٹرینیں منظر عام پر آگئیں، یہ ٹرینیں کراچی سے لاہور 1200 کلو میٹر تک کا فاصلہ 4 سے 6 گھنٹے میں طے کرسکتی ہیں۔چین کی فوڑنگ بلٹ ٹرینز نے 3 نئی ٹرینیں متعارف کرادیں جن میں 17 کوچز پر مشتمل سی آر 400 اے ایف۔بی بھی شامل ہے جو 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے، اس میں 600 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔یہ ٹرین کراچی سے لاہور تک 1220 کلو میٹر کا فاصلہ 4 سے 6 گھنٹے جبکہ پشاور تک 1721 کلو میٹر کا سفر…