All posts by Daily Khabrain

دیپکا اور رنویرکی شادی‘سکیورٹی پر ایک کروڑ خرچہ آیا

ممبئی (شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون اوررنویرسنگھ کو ان کی شادی پر ان کے فلمی ساتھیوں کی جانب سے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔دونوں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، کرن جوہر، کپل شرما اورراکھی ساونت سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ شادی کے سکیورٹی انتظامات پر 1کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔نگر انی کے لئے بحر ی جہاز اور کشتیاںبھی کرائے پر لی تھی۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مہمانوں پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔اس موقع پر مہمانوں کے لیے ایک منشن کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا۔یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28 نومبر کو ممبئی میں بالی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مائیکل جیکسن کی جیکٹ 2لاکھ 98ہزار ڈالر میں نیلام

نیویارک (شوبزڈیسک ) شہرہ آفاق آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ نیلام کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی سلور مارکر سے دستخط شدہ سیاہ جیکٹ 2لاکھ 98ہزار ڈالر میں نیلام کردی گئی۔ جیکٹ فروخت سے قبل ٹیکساس کے ایک بزنس مین کی ملکیت تھی ،جسکے پاس مائیکل کی ایک اور جیکٹ بھی موجود ہے۔سیاہ جیکٹ کی نیلامی ٹائمز سکوائر نیویارک کے کیفے ہارڈ راک میں کی گئی ۔

ورلڈٹی20،سٹیفنی پروٹیزبلے بازوں کےلئے قہربن گئیں

سینٹ لوسیا (اے پی پی) سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے بارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ کپتان سٹیفنی ٹیلر نے انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 108 رنز ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ایک اور میچ میں سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ شاشیکالا سری وردھنے کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 108 رنز کا ہدف دیا۔ کیسیا اے نائٹ 32، مکلین 28 اور ڈوٹن 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے شبنم اسماعیل نے 3 اور ڈینی وان نیکرک نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کے بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے جنوبی افریکن ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، پوری ٹیم میں سے صرف دو کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں، کاپ نے 26 اور لی نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سٹیفنی ٹیلر نے 4، ڈوٹن، کونل اور شکیرا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ سٹیفنی ٹیلر کو شاندار باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسی روز کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں سری لنکن ویمن نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکن ٹیم کی تین میچوں میں پہلی کامیابی ہے ۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 97 رنز بنائے، سری وردھنے 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بنگلہ دیش کی جہان آرا عالم نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سلطانہ نے 20 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ سری وردھنے نے بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔

وسیم اکرم بیک وقت 2کشتیوں کے سواربن گئے

کراچی(نیوزایجنسیاں)دو کشتیوں کے سوار وسیم اکرم ٹی ٹین لیگ اور کراچی کنگز دونوں کا حصہ بن گئے، شاہد آفریدی کو اسی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائز چھوڑنا پڑی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق لیفٹ آرم پیسر شارجہ میں شیڈول ایونٹ میں بھی بطور کوچ ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بھی اپنے بعض کھلاڑیوں کو ازخود لیگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے کی وجہ سے کراچی کنگز سے الگ ہونا پڑا، دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ پی ایس ایل فرنچائز کے نئے صدر وسیم اکرم بھی اس لیگ سے بطور ٹیلنٹ ہنٹ ڈائریکٹر اور کوچ منسلک ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ ٹی ٹین کو چھوڑ دیں مگر انہوں نے جواب دیا کہ وہ پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جہاں موقع ملے وہاں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کے اونر ٹی ٹین لیگ کے شریک پارٹنر تھے مگر پھر اختلافات کی وجہ سے الگ ہو گئے،وسیم اکرم ایونٹ میں مراٹھا عربےئنز کی کوچنگ کریں گے جب کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد پنجابی لیجنڈز کے کوچ ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے بظاہر لیگ کیلیے پلیئرز کو این او سی جاری کر دیے مگر ذرائع کے مطابق کئی کو روکا بھی گیا، کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے قبل بعض کھلاڑیوں کو ایسے ایونٹس سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا تھا، لہذا محمد عامر کو معاہدہ ہی نہیں کرنے دیا گیا، شعیب ملک نے پی سی بی کے دبا پر ایونٹ سے علیحدگی اختیار کی، آصف علی کو بھی اجازت نہیں دی گئی، موجودہ ٹیم کے ارکان نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے ویسے ہی دستیاب نہیں تھے۔21 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شاہد آفریدی،محمد عرفان اور سہیل خان پختون کی نمائندگی کریں گے، کیرالہ کنگز میں سہیل تنویر، جنید خان اور عمران نذیر موجود ہیں، پنجابی لیجنڈز کو محمد سمیع ، عمر اکمل، انور علی اور حسان خان کا ساتھ حاصل ہوگا، مراٹھا عربینئز میں کامران اکمل، بنگال ٹائیگرز میں عامر یامین، ناردرن وارےئرز میں وہاب ریاض، راجپوتس میں راحت علی جبکہ ایک اور فرنچائز میں محمد نواز

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری ، توقیر نے ٹیم کو فتح کا نسحہ بتا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ توقیر ڈار نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو فتح کا نسخہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چیف کوچ توقیر احمد ڈار نے اپنے انٹرویو میںکہا کہ ورلڈ کپ کے دوران میچز کی صورت حال کے مطابق حکمت عملی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ میگا ایونٹ میں ہمارا پول سخت ہے تاہم امید ہے کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اترینگے ۔محمد عرفان اور راشد محمود کو باہر کے لوگ لاکھوں روپے معاوضوں کے عوض اپنی لیگز کا حصہ بناتے ہیں، یہی صورت حال ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کی بھی ہے، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ سالہا سال سے ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی کیا کوچنگ کی ضرورت ہے؟ سچ پوچھیں تو یہ ہمارے دور کے پلیئرز سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں کو بس اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔توقیرڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ سخت گیر ہیڈماسٹر کی طرح سلوک کرتے تھے، ٹیم مینجر حسن سردار کے بعد میں نے پلیئرز کے ساتھ چھوٹے بھائیوں اور بیٹوں جیسا رویہ اپنا کر ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ایک سوال پر قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ نے کہا کہ گو ورلڈ کپ کے دوران ہمارا پول خاصا سخت ہے تاہم پرامید ہوں کہ عالمی کپ کے دوران کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی سالگرہ پر مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے

حیدرآباد دکن(آئی این پی) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 32بہاریں دیکھ لیں۔15نومبر 1986کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ثانیہ مرزا نے کیریئر میں 6گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ سیالکوٹی منڈے شعیب ملک کا دل جیتا،دونوں اسٹارز کی شادی 2010میں ہوئی تھی، حال ہی میں ان کے ہاں ننھے مہمان اذہان کی آمد ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شرکت کے بعد یواے ای سے روانہ ہونے والے شعیب ملک ان دنوں دونوں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں فیملی کیساتھ موجود ہیں۔آل رانڈر نے بیوی اور بچے کو وقت دینے کیلیے ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی، دونوں اسٹارز اپنے نوزائیدہ بیٹے اذہان کیساتھ ثانیہ مرزا کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔اس موقع پر بڑی تعداد میں کھیلوں اور فلم انڈسٹری کے ستارے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر مبارکبادیں دے رہے ہیں۔جواب میں ثانیہ مرزا بھی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

کرکٹ کمیٹی 6ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی ، توقیر ضیا

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا نے کہا ہے کہ جس انداز سے کرکٹ کمیٹی کے اراکین بیان بازی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہا تو کمیٹی 6 ماہ کے اندر ختم بھی ہو جائیگی۔ ایک انٹرویومیں توقیر ضیا نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کر کٹر محسن حسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی کا کردار ان کی نظر میں کرکٹ معاملات سے زیادہ مشاورتی لگ رہا ہے۔انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کے اراکین جس انداز میں بیان بازی کر رہے ہیں انھیں نہیں لگتا کہ اس کمیٹی کا مستقبل زیادہ تابناک ہے ،اگر یہ کمیٹی اسی انداز میں بیان دیتی رہی تو 6 ماہ کے اندر ختم بھی ہو جا ئیگی۔قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے پی سی بی کے سابق سربراہ نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کس بات کا انتظار کررہے ہیں، انہیں تو فی الفور وکٹ کیپر کو ورلڈ کپ کیلئے کپتان نامزر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ دو ایسے سابق کپتان ہیں جنہیں قیادت کے مقابلے میں دیکھا جاسکتا ہے ، البتہ انہیں نہیں لگتا کہ پی سی بی اس حوالے سے کچھ سوچ رہی ہے لہذا مناسب ہو گا کہ احسان مانی سرفراز کی قایدت کاباقاعدہ اعلان کر کے ساری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیں۔، ورنہ لوگ باتیں کرتے رہیں گے۔پی سی بی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ احسان مانی کو بطور چیئرمین کچھ وقت دینا چاہیے کیونکہ وہ کرکٹ کے معاملات میں وہ بڑی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں پی سی بی کے سربراہ ہوتے ہوئے میں نے ہی انہیں آئی سی سی کی صدارت کیلئے بھیجا تھا۔سابق چیئرمین نے پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی موجودگی میں یہ تقرری ان کی سمجھ سے باہر ہے۔#/s#

شہید ایس پی طاہر داوڑ کو پشاور میں سپرد خاک کردیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک)افغانستان میں شہید کیے جانے والے ایس پی طاہر داوڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں حیات آباد فیز 6 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ذرائعکے مطابق خیبرپختونخوا کے افسر طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد سے طورخم بارڈر لایا گیا جہاں جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر افغان حکام نے ایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کو دینے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومتی وفد کی جانب سے افغان حکام سے مذاکرات کے بعد طاہر خان کی میت طورخم بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی جس کے بعد میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا گیا۔شہید طاہر داوڑ کی نمازہ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی، وزیر اعلی محمود خان، آئی جی خیبر پختون خوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جس کے بعد حیات آباد فیز 6 کے قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی۔صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریا آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی بے دردی سے ہمارے بہادرسپوت کو شہید کیا گیا جب کہ شہید کا جسدِ خاکی وصول کرنے کے لیے طورخم بارڈر پر ازیت ناک صورت حال کا سامنا رہا، سرحدپر ہمیں ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا جس کا مقصد شہید کی لاش پر پاکستان میں انتشار پھیلانا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہید کی لاش کو جلال آباد میں ہمارے قونصل خانے کو حوالے نہیں کیا گیا جو کہ افسوسناک ہے، شہید کی میت کی پاکستان حوالگی سے متعلق افغان حکومت کے رویے پر دکھ ہوا،اس پورے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم کا حوالہ اور ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں حوالہ، ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کاحکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حوالہ اور ہنڈی کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملک بھر میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائی کی جائے۔وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر ز کی جانب سے تمام زونز کے ڈائریکٹرز کو فوری کریک ڈاﺅن کی احکامات جاری کردیئے گئے۔ایف آئی اے نے کریک ڈاﺅن میں ملازمین کی بجائے ہنڈی کا اصل دہندہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہر زون پانچ چھاپے مارے اور جامع رپورٹ جمع کرائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے نے جمعہ کو زونل ڈائریکٹرز کا خصوصی اجلاس بلا لیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹرافی کی تقریب رونمائی

ابوظہبی(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ابوظہبی میں ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور اسپانسر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، بعدازاں میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کیوی ہم منصب کین ولیمسن نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے دبئی میں ہوگا جب کہ تیسرے میچ کے لیے دونوں اسکواڈ ایک بار پھر ابوظہبی واپس آئیں گے جہاں میچ کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا۔