ریاض: سعودی عرب نے آج سے دوبارہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔سمندری راستوں سے بھی آمدورفت پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن دن 11…
Author: Daily Khabrain
پاکستانی اداکارہ میزبان اور پروڈیوسر نادیہ خان نے تیسری شادی کر لی۔ کئی روز قبل نادیہ خان کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کے لیے ہلکے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر…
ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ایران اور اسرائیل نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیر زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹ عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ جواد ظریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی منصوبے میں پھنسنے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران، عراق اور یمن سے ممکنہ جوابی حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ اس پر…
دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے جبکہ پاکستانی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہیگلے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز ایک بار پھر دھوکا دے گئے، شان مسعود اور عابد علی کی جوڑی پھر ناکام رہی، حارث سہیل اور فوادعالم بھی کھانے کے وقفے سے پہلے پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود تو صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ پر عابد علی اور اظہر علی…
کوئٹہ:مچھ کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے جس میں سے کئی کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری…
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سال 2021 کا پہلا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح یکم جنوری کو پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون…
بھارت میں کسانوں کا احتجاج 36ویں روز بھی جاری ہے، حکومت اور کسانوں کے مذاکرات کے اب تک کے تمام 6 دور بےنتیجہ رہے، مذاکرات کا اگلا دور 4 جنوری کو ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو سنگھو بارڈر پر 80 کسان تنظیموں کی میٹنگ ہوگی، کسان میٹنگ میں 4 جنوری کو حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا تیار ہوگا۔ کیرالہ اسمبلی میں تین زرعی قوانین کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسانوں کےحقیقی خدشات کو سنے اور تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔ دوسری جانب کسان تحریک کے…
سلام آباد: تیل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 3 صوبوں میں 2 ہزار 94 غیرقاونی پیٹرول آؤٹ لیٹس کے خلاف اور بلوچستان میں سرحدی اسٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان منظور کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک پریزینٹیشن کے دوران کسٹمز حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی فروخت سے قومی خزانہ کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 100 سے 150 ارب روپے سالانہ ہے۔ تاہم اب اس آپریشنز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں محکمہ کسٹمز اس ایجنسی کی سربراہی کرے گا۔ ایکشن پلان…
امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے لداخ میں بھارتی فوج کی ناکامی کا پول کھول دیا، چین کے ساتھ کشمکش میں انڈین آرمی کو لینے کے دینے پڑ گئے، بھارت چین کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بدترین معیشت والا ملک طویل جنگ لڑنے کے قابل نہیں۔ امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لداخ کا تنازعہ برقرار ہے، گزشتہ مئی میں شروع ہونیوالے بحران نے جون کے وسط میں سنگین صورتحال اختیار کرلی، دونوں ممالک کی افواج میں تصادم سے 20 بھارتی اور متعدد چینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 6 نومبر کو دونوں ممالک…
اکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں لیکن مذاکرات کس سے کریں جعلی حکومت سے جو عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے 72 گھنٹے میں مقدمہ درج کرنے کی بات پر ردعمل میں کہا کہ میرے خیال میں آپ نے یہ حرکت کی تو آپ کی وزارت نہیں رہے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا…