عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا سے تحفظ کے لیے تیار کی گئی امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ فائزر و بائیو این ٹیک نے نومبر کے وسط تک ویکسین کی کامیابی کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔ نتائج جاری کرنے کے بعد کمپنیوں نے ویکسین کی منظوری کے لیے عالمی ادارہ صحت سمیت کئی ممالک کو درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے سب سے پہلے برطانیہ نے ان کی درخواست منظور…
Author: Daily Khabrain
خضدار میں لیویز فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 88 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 88 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا، جس میں نان الیکڑیکل، واہ بکس اسٹک، ٹائمر فیوز اور تار شامل ہیں۔ بارودی مواد ایک جیپ کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، زاوہ چیک پوسٹ پر لیویز فورس نے گاڑی سے بارودی مواد برآمد کیا اور 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کے مطابق برآمد ہونیوالا بارودی مواد 350…
ادارے نے بغیر ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں ، پانامہ کے ڈرامے سے بات اقامہ پر ختم ہوئی ، اس ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، جے یو آئی رہنماء عبدالغفور حیدری کا سینیٹ میں اظہار خیال اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ، ادارے نے بغیر ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں ، روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ ادارہ احتساب نہیں انتقام کے…
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح ہیں، ان کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانےکا ہے۔ طورخم دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے، امید ہے (ن) لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، مولانا فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں، وہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح ہیں، ان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا، مولانا کا پلان اپوزیشن کو بند…
کراچی: اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ چند روز قبل اداکار فرحان علی آغاز نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔ فرحان علی آغا نے مزید کہا تھا وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی…
ماضی میں سلطنت برطانیہ کی کالونی رہنے والے ملک آسٹریلیا نے اپنے قومی ترانے میں پہلی بار تبدیلیاں کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے 2021 کے پہلے ہی دن میں قومی ترانے میں تبدیلیوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ قومی ترانے کی دوسری سطر میں نمایاں تبدیلی ماضی میں سلطنت برطانیہ کی کالونی رہنے والے ملک آسٹریلیا نے اپنے قومی ترانے میں پہلی بار تبدیلیاں کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے 2021 کے پہلے ہی دن میں قومی ترانے میں تبدیلیوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ قومی ترانے کی دوسری سطر میں…
نیا سال کا پہلا دن لاہور پولیس کے لئے خوش خبری لے آیا لاہور عمر شیخ کے تبدیل ہوتے ہی پولیس آفسران میں خوشی کی۔لہر دوڑ آٹھی لاہور عمر شیخ دور میں پولیس آفسران میں کرپشن کے الزامات بڑھے لاہور تھانوں میں تعینات پولیس آفسران پر جھوٹے مقدمات درج ہوئے لاہور قبضے سی سی پی او لاہور دور میں زیادہ ہوئے پولیس زرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کے لیے کرکٹرز سمیت مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دو ایوارڈ دیےگئے، بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا جبکہ فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بیسٹ ایمرجنگ ڈومیسٹک…
وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے پہلے روز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 کو پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔ اسلام آباد میں گاڑیاں متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اگر کس ملک سے سیکھ سکتا ہے تو وہ چین ہے، کیوں کہ ان کا ترقی کا ماڈل ہمیں سب سے زیادہ بہتر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘چین نے جس طرح صنعتکاری کی، برآمدات کے زونز بنائے، بیرون ملک سے سرمایہ کاری لے کر آئے اور اس سے اپنی برآمدات بڑھائی جس سے ان کی دولت بڑھی…
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 31دسمبر تک تمام جماعتیں اپنے استعفے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کو پیش کردیں، اس پر بھی آپ نے دیکھا کہ اختلاف رائے سامنے آیا اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے یہ کہا کہ استعفے پی ڈی ایم کے صدر کو نہیں بلکہ اپنی جماعتوں کے قائدین کو دیے جائیں گے تو یہاں بھی ہمیں اعتماد کا فقدان دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر آ گئی اور چلی گئی، استعفے نہیں آئے، آج کے اجلاس میں بھی…