Author: Daily Khabrain

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔لاہور میں محمد علی درانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی سے دیرینہ تعلقات ہیں، درانی صاحب اور پی ڈی ایم کی سوچ مثبت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، یہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت…

Read More

براڈ شیٹ کیس میں اہم پیش رفت، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔ مصالحتی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر جرمانہ 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی، 2018میں نیب کو براڈ شیٹ سے معاہدہ ختم کرنے پر 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔ نیب نے وزارت قانون کی ہدایت کے برعکس 2 سال تک جرمانہ ادا نہ کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں سود بھی شامل ہو گیا۔ دوسری جانب  ترجمان…

Read More

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے مختلف فوٹو شوٹس کی بولڈ تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر ان کے مداح اداکارہ پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے فوٹو شوٹ پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے انداز کو دل چرانے والا قرار دیا۔ صبا قمر نے تین دن قبل کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، تاہم ان کے انداز پر مداح ناراض دکھائی دیے اور ان کی تصاویر پر برے کمنٹس کیے۔ بعض مداحوں…

Read More

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ‘عوام کے ریلیف’ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف…

Read More

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین اسمبلی کے مؤقف کو درست مانتے ہوئے ان کے استعفوں پر مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اسپیکر نے رولنگ دی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد اعوان نے اپنے استعفوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے جو 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی کو موصول ہوئے تھے’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘دونوں اراکین نے بھی استعفوں کو جعلی قرار…

Read More

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، کورونا وبائی لہر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان…

Read More

نیوزی لینڈ کے شہری ملک بھر میں سال 2020 کو الوداع اور 2021 کا استقبال کر رہے ہیں، جس کے لیے مختلف مقامات پر جمع ہوگئے ہیں۔ این زی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد آکلینڈ کے وسطی علاقے وکٹوریا ویسٹ میں جمع ہوگئے ہیں اور اسکائی ٹاور میں ہونے والی آتش بازی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ اسکائی ٹاور کے گرد جمع شہریوں نے نئے سال کے آغاز سے 15 منٹ پہلے ہی جشن منانا شروع کردیا۔ اسکائی ٹاور کو مختلف رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا اور اطراف میں موسیقی کی آواز بھی بلند ہورہی تھی جہاں مقامی…

Read More

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی اور سیکریٹری خیبر پختونخوا سے 4 جنوری 2021 تک رپورٹ طلب کر لی جب کہ اس نوٹس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں چیف جسٹس  کریں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں ہجوم نے مندر جلا دیا تھا، چیف جسٹس پاکستان نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کا ازخود نوٹس…

Read More

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ آج 31 دسمبرہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دو مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی طلبی پر مُکر گئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ رواں برس اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے”ناک آﺅٹ”کردیا، حکومت گرانےکیلئےاتحاداپنےمفادات،سوچ،بیانیےکی بھینٹ چڑھ گیا۔

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے گھروں پر سبسڈی دی جائے گی اور اگلے پانچ سال تک 5 مرلے گھر پر بینک 5 فیصد اور 10 مرلے کے گھر پر 7فیصد سے زیادہ شرح سود نہیں دینا ہو گا۔ اسلام آباد میں تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تعمیرات کے شعبے میں جو مراعات دی تھیں تو مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 186ارب کے منصوبے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی…

Read More