یمن کی حال ہی میں قائم ہونے والی حکومت کے ارکان کے سعودی عرب سے عدن ائیرپورٹ پہنچتے ہی ائیرپورٹ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یمن کے حکومتی ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ 12 سے زیادہ ہلاکتیں اور متعدد زخمی ہیں جن میں نائب وزراء بھی شامل ہیں۔ حکومتی وفد کی آمد کے موقع پر میڈیا بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھا اور واقعے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرررہی ہیں۔ وزیراعظم معین عبدالملک سعید سمیت کابینہ کے دیگر وزراء…
Author: Daily Khabrain
پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں ٹرانز افغان ریل لنک پراجیکٹ کا معاہدہ طے پاگیا۔ ٹرانز افغان ریل لنک پشاور سے براستہ ،کابل اور مزار شریف تک چلے گی۔ گذشتہ روز ہونے والے معاہدے کی تقریب میں ازبک وزیرٹرانسپورٹ اور وفاقی وزیر ریلویز اعظم سواتی نے شرکت کی۔ معاہدے پر افغانستان، ازبکستان کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی دستخط کردیے۔ معاہدے پر دستخط کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھیجا جائے گا۔اقوام متحدہ 573 کلو میٹر ٹرین سروس کے…
کراچی: پیپلز پارٹی نے 31 جنوری تک اپنے تمام ارکان اسمبلی کے استعفی پارٹی قائدین کے پاس جمع کرانے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ساتھ ہی قومی و پنجاب اسمبلی میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز بھی پیش کردی۔ اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنما فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور قمرالزمان کائرہ بھی موجود تھے۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر وہ خود ہی وضاحت دے سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب قوانین اور اس کے چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ خواجہ آصف نیب کو مطمین نہیں کرسکے اور اگر وہ منی لانڈرنگ اور…
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت نے مہرگڑھ ورثہ بحالی فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جو ان کی عدم پیشی پر جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوستین جمالدینی کی حاضری سےاستثناکی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ مہرگڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈزمیں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی کو قبرستان بنادیا، گلیوں میں اونچی اونچی عمارتیں بناکر پورا شہر تباہ کردیا گیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو ڈی جی سندھ بلـڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین، کمشنر کراچی اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے پوچھا کہ ہمارے حکم پر کتنا عمل درآمد ہوا؟، وزیر اعلی کو بلائیں اور کہیں رپورٹ لے کر آئیں، ڈیڑھ سال پہلے حکم جاری کیا تھا اب تک عمل نہیں…
لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمبل پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری نے کہا کہ گورننس میں آسانیوں کا تعلق سینٹ الیکشن سے نہیں بلکہ 18 ویں ترمیم سے ہے این ایف سی ایوارڈ سے ہے جس کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی۔ عام قانون سازی سے کافی فائدہ ہوتا ہے کہ سینٹ میں غیر ضروری بلیک میلنگ سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، کئی ایسے قوانین جو ہم لانا چاہتے ہیں جن میں کونسل جسٹس سسٹم ریفارمز و دیگر شامل ہیں۔ گورننس کا…
سلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر شدت 402ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد،پشاور ، ایبٹ آباد،سوات ،مینگورہ ،بونیر،مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا۔ زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیوزی لینڈ نے فواد عالم کی سنچری کے باوجود پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 71رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔ دن کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب سابق کپتان اظہر علی 75 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع…