وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اداروں کے خلاف بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا،اداروں کے خلاف مہم سوچی سمجھی سازش ہے،عوام کے ٹیکسوں پر عیش کرنے والے رہنما نہیں راہزن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی لوٹ مار نہیں بھولی۔ عوام کے ٹیکسوں پر عیش کرنے والے رہنما نہیں راہزن ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کو…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: ملکی میں جمہوری عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی کسی بھی بلیک میلنگ یا دباؤ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اسپیکر اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ این آر او کیلئےاپوزیشن نےسارے کارڈ کھیل لیے، اپوزیشن والے اب معاملہ الجھا رہے ہیں، پی ڈی ایم نے تو استعفوں کی بات کی تھی، کہاں ہیں استعفے؟ بلیک میل کرنے کیلئے اداروں پر دباؤ نہیں ڈالنےدینگے۔…
بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک ایسے جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جو سمندری طوفانوں اور سیلاب کا آسان ہدف بن سکتا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق ان سینکڑوں افراد کو زبردستی منتقل کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں تقریباً دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین سال 2017 میں میانمار میں ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد سے کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ واپس نہیں جانا چاہتے جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت ان کیمپوں میں منشیات فروش گینگز اور انتہا…
اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ پی پی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جمہوری قوتوں کو جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، ہم نئی پی این اے نہیں بن سکتے ہیں۔ پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز…
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ بن گیا ہے، آج خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا گیا، یہ لوگ گرفتار کرکے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میٹنگ جاری تھی جس میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا، راتوں رات کسی کو اغوا کرنا کہاں کا انصاف، خواجہ آصف کو اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا جو کوئی کیس ہی نہیں بنتا، حکومت جانے کا خوف اور شکست حکومت کی حرکتوں…
برلن(ویب ڈیسک ) جرمنی میں پولیس نے قتل ہونے والے پاکستانی امام شاہد نواز قادری کی اہلیہ اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔ جرمن نیوز ویب سائٹ tagesspiegel.de کے مطابق مقتول شاہد نواز کی اہلیہ جرمن شہری ہے جبکہ مبینہ طور پر اس واردات میں شاہد نواز کا 25سالہ بھائی بھی اس کی اہلیہ کے ساتھ ملوث ہے۔ 26سالہ شاہد نواز جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ کی مسجد المدینہ میں نائب امام تھا اور ٹیکسی بھی چلاتا تھا۔ اسے 21دسمبر کی شام سر میں اس وقت دھاتی سلاخ مار کر قتل کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ واک…
لاہور (ویب ڈیسک ) نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو نیب اسلام آباد نے نیب لاہور کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے ۔ انہیں کل (بدھ کو ) احتساب عدالت میں راہداری ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف 22 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا کیس ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا…
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوج کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا ،پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ،شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتا ن لیگ کا مسئلہ ہے ،زرداری مفاد…
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ساتھ معلومات کے تبادلے ‘چیئرمین ایف بی آر کی مدت ملازمت توسیع‘ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی سمیت وفاقی کابینہ نے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے.خیال رہے…
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک زندہ ہوں اپنے اندر وزیر اعظم ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مدد کی تو لوگوں نے کہا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے، میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سیاست سے بڑا کام کررہا ہوں مجھے وزیر اعظم بننےکا کوئی شوق نہیں ہے، جب تک زندہ ہوں اپنےاندر وزیراعظم ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر…