Author: Daily Khabrain

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔ دونوں اداکاراؤں کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری پوسٹس میں دی۔ منیب بٹ نے فیس بک پوسٹ اور انسٹاگرام پر جاری اسٹوری کے ذریعے ایمن اور منال کے والد کے انتقال سے آگاہ کیا۔ اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کرگئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق جلد بتایا جائے گا۔ خیال رہے کہ 19 دسمبر…

Read More

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا وائرس کی 12 لاکھ ویکسین خریدی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہناہے کہ چینی کمپنی سے ویکسین خریداری کابینہ کمیٹی کافیصلہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ  ویکسین2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت لگائی جائیں گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نجی شعبہ یا کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے  تو کرسکتا ہے۔

Read More

وزیرِ اعظم عمران خان  نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ   پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت بھارتی مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے  عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایاجائے  اس امر کا اظہارپاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصا بھارتی میڈیا کی ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس میں کیا ہے  ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود  قریشی، وزیرِ  اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد ،  وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر…

Read More

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفے ہمارا ایٹم بم ہیں جسے بہت احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے استعفے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کو ہر صورت جانا ہوگا مگر وہ کیسے جائیں گے اسے ابھی شیئر میں نہیں کرسکتا،موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے ہر سیاسی ہتھیار استعمال کریں گے جس میں سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینا بھی شامل ہے ۔پی ڈی ایم ملکر الیکشن لڑے تو سینیٹ میں کامیاب ہو سکتے ہیں، تحریک عدم اعتماد بھی لائی جائے ۔ اسمبلیوں سے استعفوں کو…

Read More

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب کمزور وزیراعظم عوام کی آتا ہے تو بھارت جیسا کمزور دشمن وار کرتا ہے ،یہ وزیراعظم عوامی نہیں ہے یہ نالائق اعظم ہے ،میں کشمیر کی بیٹی ہوں میری رگوں میں نواز شریف کا خون ہے، عمران کی نالائقی کی وجہ سے کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرتا ہے،جب کمزور وزیراعظم عوام کی آتا ہے تو بھارت جیساکمزور دشمن وار کرتا ہے ،یہ وزیراعظم عوامی نہیں ہے یہ نالائق اعظم ہے ،جب میں کشمیر جارہی تھی تو عمران خان ڈر گیا ،اس وقت کش جانے سے دو…

Read More

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالت میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت ایڈمن جج جوادالحسن نے کی۔ دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے خواجہ آصف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف 23 جون 2020 کو انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا، ان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جج جواد الحسن نے خواجہ آصف نے استفسار کیا کہ…

Read More

اسلام آباد: مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کو  رویت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر  کیا گیا ہے علاوہ ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی ، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار، مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ ،  حبیب اللہ چشتی  اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے استعفوں اور لانگ مارچ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے، اپوزیشن اپنا فیصلہ کرلے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کے قائل ہیں، نہ احتساب سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کا وقت آگیا۔ خواجہ آصف سیاست کرنے کے بجائے سوالوں کا جواب دیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یہ بات اسلام آباد میں پارٹی کے…

Read More

مکی آرتھر نے پیشہ ورانہ بنیاد پر فیصلے کیے،مقامی کوچز ذاتی تعلقات،دوستی کے دباؤ میں انتخاب، دیگر معاملات میں فیصلے کرتے ہیں: سابق چیئرمین پی سی بی لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی سیٹ اپ میں مقامی افراد کی ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری سے افراتفری اور تقسیم کا سبب بنتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا اور اگر وہ اب بھی کرکٹ بورڈ کے انچارج ہوتے تو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو کوچ برقرار…

Read More

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔   کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے لاوے پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے لیے محاصرہ کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جن کی شناخت زبیر، اعجاز اور اطہر مشتاق کے نام سے ہوئی…

Read More