Author: Daily Khabrain

سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ سے زمینی، فضائی اور بری رابطے مزیدایک ہفتہ معطل رہیں گے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ پابندیوں میں توسیع نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی گئی ہے البتہ سعودی عرب سے غیرملکیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

Read More

بھارت میں کالے قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مودی کے پروگرام ‘ من کی بات’ کے دوران تھالیاں بجائیں۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں کسانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی، شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ خالی پلیٹیں اٹھا رکھی تھیں جنہیں بجا کر وہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ کسان رہنماوں نے تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ مودی ماہانہ پروگرام  من کی بات   میں اِدھر اُدھر کی ہانکتے رہے۔

Read More

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو منافع خوروں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی، سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوا نے کا حکم دیدیا۔ ان کاکہنا ہے کہ صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ ذخیرہ…

Read More

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈلانچ کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ مکہ معظمہ ثقافتی مرکز کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر جاری کے گئے . اجلاس کو’’ہم ڈیجیٹل دنیا میں کیسے مثال بن سکتے ہیں‘‘کا عنوان دیا گیا تھا . اس پلیٹ فارم کا مقصد حج اور عمرہ آپریشنز اور خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے. اس میں ہر حاجی کو اپنی ذاتی ، طبی اور رہائشی معلومات پر مشتمل سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنا بھی شامل ہے. اس کارڈ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ…

Read More

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم اور بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے پاکستان کی وزارت عظمیٰ انٹرن شپ ہے لیکن یہ ملک لاڈلی اور لاڈلے کی انٹرن شپ پر نہیں دیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ کا بہترین فورم پارلیمان ہے لیکن اپوزیشن پارلیمںٹ کے سوائے ہر ادارے سے بات کرنے کو تیار ہے اور وہ کہتے ہیں ہماری لڑائی بھی فوج سے ہے اور بات بھی ان سے ہوگی، مریم نواز سے کوئی رابطہ نہیں کیا ان کو…

Read More

لاہور(خبریں،ویب ڈیسک)نواز شریف جنوری میں عمرے پر جائینگے،ارکان اسمبلی سے سعودی عرب میں ملاقات۔حسن نواز، اسماءنوار، نصرت شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ن لیگ کی سعودی عرب میں استقبالیہ کی تیاری، مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے منع کر رکھا ہے، حتمی تاریخ ڈاکٹر کے مشورے سے مقررہوگی۔نواز شریف کی سعودیہ میں موجودگی کے دوران ہی متعدد ن لیگی بھی عمرے پر جائینگے

Read More

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر31 جنوری تک عمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو لانگ مارچ ہوگا۔ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مزدور اپنی مزدوری، کسان فصل کی قیمت اور غریب دو روٹی کو ترس رہے ہیں لیکن ان ظالم حکمرانوں کو کسی پر ترس نہیں آرہا ہے۔ انہیں آپ کی…

Read More

مریم نوازنے کہا ہے کہ مخالف ہونے کےباوجودآج بھی ہم پی ڈی ایم کی شکل میں اکھٹےہیں،شہید بی بی کی موت کازخم ہمارےدل پربھی لگا،آج بھی بی بی شہید کو چاہنےوالےلاکھوں کی تعداد میں ہیں۔انھوں نےکہا کہ اپنےوالد کےنظریےکی خاطرمیں جان بھی قربان کرسکتی ہوں،نظریہ کو پھانسی نہیں لگ سکتی،نظریے کوجلاوطنی نہیں ہوسکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈلوانےکاخواب پورا نہیں ہوگا۔ اتوارکوگڑھی خدابخش میں بےنظیربھٹوشہید کی 13ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میری ماں اس وقت…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر وطن میں امن قائم کیا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے قوم کے بلند حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی…

Read More

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ہرنائی کے قریب شارق کے علاقہ میں ایف سی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں سے لڑتے 7اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  بلوچستان میں ہرنائی کے قریب شارق کے علاقہ میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا،  گذشتہ رات ہونے ولے حملہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔ نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل ، سپاہی زیر زمان، سپاہی جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد بھی شہداء میں شامل ہیں ۔آپریشن میں بڑی…

Read More