Author: Daily Khabrain

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آوازد بانے کے لیے ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز نہیں دبا سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت معاملات کو اُلجھانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔

Read More

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔ پی آئی اے نے آڈٹ کلیئر ہونے تک عبوری اجازت دینے کی درخواست کی تھی،شہری ہوابازی کے یورپی ادارے ایاسا نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے پر عائد پابندی کے خاتمے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے،یورپی ادارے کی جانب سے پی آئی اے…

Read More

اسلام آباد:   وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا "اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی” کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع…

Read More

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے – ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں – صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ  کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا- ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے -عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے – وزیراعلیٰ…

Read More

کرونا وباءمیں چینی معاشی حکمت عملی مضبوط ترین معیشت بننے میں معاون ثابت ہوگی: رپورٹ اس سے قبل یہ اندازہ 2033 میں متوقع تھا‘ امریکہ کا عالمی جی ڈی پی میں حصہ 2021 کے بعد سے کم ہوتا جائیگا امریکہ میں وباءکے خاتمے کے بعد نموکی شرح سست ہوکر 1.9 سے 1.6 فیصد ہونے کا امکان چینی شرح نمو 2021 سے 2025ءتک 5.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے: رپورٹ 2030ءتک جاپانی معیشت بدستور تیسرے نمبر پر رہے گی، جس کے بعد بھارت یہ جگہ لے سکتا ہے جرمنی اس وقت چوتھی بڑی معیشت جو پانچویں نمبر پر چلی…

Read More

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 13 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو کہ جسمانی طور پر وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن وہ جمہوری قوتوں کو متحد رکھنے والی قوت اور پارٹی رہنماوَں خواہ کارکنان کے لیئے رہنمائی کرنے والی روشنی کی صورت میں موجود ہیں۔ شہداء کے یومِ شہادت پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی…

Read More

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوئے ہیں۔  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر شہید…

Read More

بھارتی حکومت نے علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سیاسی بدامنی پھیلانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کم از کم 75 سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں ضلعی کونسل کے انتخابات ختم ہوے جو گزشتہ سال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے بھارت کے زیر کنٹرول مسلم اکثریتی علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد یہ پہلے اس طرح کے انتخابات تھے۔ اس کے بعد نئی دہلی نے اپوزیشن کے…

Read More

بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائز ہائی اسکول عیسیٰ پنجگور میں فٹبال میچ کے بعد زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے جبکہ سیکورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Read More

جمعیت علمائے اسلام (ف) و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فجل الرحمٰن نے بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب اور جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب اور جلسے میں جمعیت علمائے اسلام کا وفد مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں شریک ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد میں مرکزی سالار انجینیئر عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا سعود افضل، مولانا سراج احمد شاہ اور مولانا عبداللہ مہر شامل…

Read More