برطانیہ سے خیبرپختونخوا پہنچنے والے مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ شروع کردیے گئے جبکہ 2 افراد کے نتائج مثبت بھی آگئے۔ اس حوالے سے سیکریٹری صحت خیبرپختونخوا سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے آنے والے 2 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 38 افراد سے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے ہیں، جس میں سے 2 کے نتائج مثبت آئے ہی ہیں اور یہ نمونے مزید ٹیسٹ کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو ارسال کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو گھروں میں الگ…
Author: Daily Khabrain
سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا کہ ‘ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، جس کا مقصد اس نااہل و کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو پی ڈی ایم سے سے این آر او دلوانا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کے لیے ہے جبکہ ایسے…
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی فیصلوں سے انحراف کرنے پر مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد سمیت 4 رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کی انضباطی کمیٹی نے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں یہ متفقہ فیصلہ کیا، جبکہ قائمقام امیر مولانا محمد یوسف کی صدارت میں مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا و…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت دراصل پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی تھی اور رہے گی، شہباز شریف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات جائز ہیں مگر وہ حکومت سے اتحاد ختم نہیں کرے گی، ایم کیوایم ہماری اتحادی ہےاوررہےگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہروہ جماعت جوپاکستان کیساتھ کھڑی ہےوہ حکومت کے ساتھ ہے۔…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے شاہدخاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دےدی،سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہدخاقان عباسی کا نام 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔اس قبل رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے امریکہ جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں ان کی جانب سے کہا تھا کہ ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں، ان کی عیادت کیلئے امریکہ…
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کو زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رکھا گیا، ان کو کم گنا گیا اور ان کی نمائندگی کو صرف 25 فیصد کردیا گیا مگر پھر بھی یہ شہر پاکستان کو 65 فیصد اور سندھ کو 95 فیصد ریونیو دیتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ شہر تمام تر زیادتیوں، ناانصافیوں، نظر انداز کیے جانے اور بغیر کسی وجہ کے بڑے آپریشن کیے جانے کے باوجود پاکستان کو ریونیو کما کر دیتا ہے’۔ مردم شماری…
نئی دہلی: اردو کے معروف شاعر اور مصنف شمس الرحمن فاروقی 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث شدید علیل تھے۔ تفصیلات کے مطابق اردو کے معروف شاعر اور مصنف شمس الرحمن فاروقی نومبر میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی تھی لیکن کورونا وائرس کے بعد ہونے والے کچھ مسائل کے باعث شدید علیل ہوگئے تھے جس کے دوران بیماری سے انہیں ایک آنکھ بھی گنوانا پڑی تھی۔ اردو کے معروف شاعر اور مصنف شمس الرحمن فاروقی آج صبح…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اداروں سے ایک جمہوری حکومت کو ختم کرکے انہیں حکومت دینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ شبلی فراز نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان جماعتوں کا اداروں سے مطالبہ ہے کہ ایک جمہوری حکومت کو ہٹا کر ان کو حکومت میں لے آئیں اور اس کے بعد نیوٹرل ہوجائیں جو ایک مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر جمہوری حکومت کو ہٹانےکامطالبہ کرتے ہیں وہ ایک شفاف انتخابات کے…
اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد(پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 2 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق 2 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کیے گئے حکومت مخالف اتحاد(پی ڈی ایم) کےسربراہی اجلاس کی صدارت جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔اجلاس میں استعفوں،لانگ مارچ،سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر بحث ہوں گے جبکہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورپی ڈی ایم کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں…
وزیر اعظم اور صدر مملکت نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے 145ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے زندگی کے ہر شعبے میں ان کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قیام پاکستان میں کردار پر قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے عظیم قائد کی پیروی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرے اور زندگی کے ہر شعبے میں اس کے نقش قدم پر چلے۔ انہوں نے بانی پاکستان…