Author: Daily Khabrain

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے ٹور کو ہمیشہ کی طرح چیلنجنگ قرار دیاہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔ ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آکر بہت مشکل وقت گزرا ہے لیکن ٹیسٹ سیریز اچھا کرنے کے منتظر ہیں، 14 روز کے قرنطینہ کے بعد 4 روزہ میچ کھیلا جس سے بڑی مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا ٹور ہمیشہ چیلنجنگ…

Read More

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کی یوم پیدائش کے موقع پر کہا ہے کہ زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کو عقیدت و احترام سے منا رہی ہے اور ان کے امید، ہمت اور اعتماد کے پیغام کو اپنائے ہوئے ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد…

Read More

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 145 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ قوم آج عقیدت و احترام سے ان کا یوم پیدائش منا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ آج کے دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ…

Read More

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کرسمس ٹری، اسنومین، برف سے ڈھکےگھر اور ماسک پہنے سانتا کلاز وہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ لاہور کے گرجا گھروں میں رات گئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پرکیتھڈرل چرچ کو خوبصورتی سے سجایا  گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور مختلف آبادیوں اور گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا…

Read More

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے تا کہ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ سعودی عرب کو گوشت، سبزیاں اور پھل برآمد کیے جاتے ہیں اور فضائی راستے سے ان کی ڈلیوری کے وقت کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ ریاض کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے فیصلے سے پاکستانی برآمدات متاثر ہونے کا امکان تھا۔ عبداللہ حفیظ کا کہنا…

Read More

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد اپنی موت آپ مرگیا، استعفے دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم خود اختلافات کا شکار ہے،  اپوزیشن احتساب سے بھی بھاگ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان پیسوں اور جائیدادوں کا حساب دیں۔ اجلاس کے شرکاء نےکہا کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی ساکھ ختم کردی ہے، آج بھی 2 ایم این ایز  نے استعفیٰ دیا پھر غائب ہوگئے۔ وزیراعظم نے…

Read More

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے استعفے پردستخط کردیے ہیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔ رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز اپنا استعفٰی لکھ کر دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کے استعفے ہمارے پاس ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پوری طرح پارٹی پالیسی کے پابند ہیں ۔

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسبلی نے انہیں استعفے پہنچا دیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ملیر ندی کے بائیں کنارے تعمیر ہونے والا 39 کلومیٹر پر محیط ملیر ایکسپریس وے کا 6 لین روڈ ہو گا. ملیر ایکسپریس وے کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے شروع ہوگا اور اس کا اختتام کاٹھور پر ہوگا جبکہ اس پر پیدل چلنے والوں کے لیے نو مقامات ہوں گے۔ سنگ بنیاد کے…

Read More

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم سے کیے ایک وعدے پرعمل نہیں کیا، ایک مطالبہ پورا نہیں کیا، وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے خدشات کے باوجود مردم شماری کو منظور کر لیا،ہمیں بتایا جائے ہم حکومت میں کیوں ہوں؟ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،حکومت میں رہ کر احتجاج کا آپشن استعمال نہیں ہوسکتا،حکومت سے علیحدہ ہونے کا بھی آپشن ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں…

Read More

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاسپورٹ کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10سال کرنے کا اعلان کردیا جو آئندہ سال یکم جنوری سے جاری ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریب کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ورک ویزا ختم ہوجاتا ہے، پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہوتی ہے لیکن پہلی تاریخ سے 10 سال کا پاسپورٹ جاری ہوگا لیکن ہم تین ہزار سے زیادہ فیس نہیں بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارے مشرق وسطیٰ کے مزدوروں کو 5 سال کے بجائے دس سال کا…

Read More