کرونا وائرس کی عالمی وبا دنیا کے ٹھنڈے ترین براعظم انٹارٹیکا تک پہنچ گئی۔ انٹارٹیکا میں چلی کے تحقیقاتی سینٹر میں 26فوجی اہلکاروں سمیت 36افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چلی کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ انٹارٹیکا میں واقع ان کے تحقیقاتی مرکز میں کررونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، چلی کے تحقیقاتی مرکز میں 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 26 اہلکار اور 10 دیگر عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ چلی کے فوجی حکام کے مطابق کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد…
Author: Daily Khabrain
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی۔ مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تم جانتے تھے نالائق ہو اور وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل تھے تو پھر مردان کے عوام کو جواب دو شیروانی پہننے کی جلدی کیا تھی۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو نااہل…
وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔ سپریم کورٹ میں ریفرنس صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد دائر کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی تجویز مانگی ہے۔ ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ کے سیکشن 122(6) میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔ وفاقی حکومت نے ریفرنس میں کہا ہے کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر…
گزشتہ ہفتے پاکستان کے نامور مزاح نگار ،ادیب اور لکھاری انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ نامور مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے معروف ڈرامہ نگار 85 سالہ انور مقصود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ انور مقصود نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کی درخواست بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ انور مقصود ملک میں…
آل راؤنڈر شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد ظفر گوہر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد شاداب کا ایم آر آئی اسکین جمعرات کو ترنگا میں کروایا جائے گا۔ شاداب کی ایم آر آئی کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ شاداب خان 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی…
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کسی قوم کے جان و مال کی حفاظت نہیں ہوتی، اس وقت تک وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پولیس میں پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے یہاں خاص طور پر یہاں آیا ہوں کہ پاکستان کی پولیس کو ایک پیغام دوں کہ جب تک ایک قوم کی جان اور مال کی حفاظت نہیں ہوتی، وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو سرحدوں پر پاکستان کے جان و مال کی ھفاظت کرتی…
برطانوی کرونا کنسور شیم نے تصدیق کردی پہلا نمونہ 20ستمبر کو کینٹ کاﺅنٹی میں ملاتھا نیا وائرس دنیا بھر میں پھیل سکتا ہے یہ پہلے سے زیادہ مہلک نہیں ہے، طبی ماہرین نئی قسم میں 14 میوٹیشن موجود، ڈنمارک، آسٹریلیا اور نیدرلینڈ میں بھی کیس رپورٹ پروٹین کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے: محکمہ صحت یوکے یہ تبدیلیاں وائرس کی نقول بنانے کے عمل میں خامیوں کا نتیجہ لگتی ہیں نئی قسم میں میوٹیشنز کا اجتماع وائرس کو ایک نئی سبقت دلاتا ہے جس سے پھیلنے کا موقع ملتا ہے برطانیہ میں خوراک کی شدید…
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف ہر صورت لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا۔ لانگ مارچ پی ڈی ایم کا کارڈ ہے۔ اپنا کارڈ مرضی کے مطابق کھیلیں گے اور ضرور کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں چل رہے۔ اس وقت بات ہوگی جب وزیراعظم چلے جائیں گے۔ وزیراعظم زمینی حقائق سے واقف ہی نہیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی لابی کسی وزیر کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے یہ قابل قبول نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں سیاسی، معاشی اورسیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ کو کورونا کی حالیہ صورت حال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی تحریک اور سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ٹربائن فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی درآمد، سی ڈی اے آرڈیننس…
واشنگٹن : سربراہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے بدلے انڈونیشیا کو اربوں ڈالر امداد کی پیشکش کردی ، سربراہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے،انڈونیشیا سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں،اگر انڈونیشیا تیار ہے تو ایک ارب ڈالر سرمایہ کو دو سے تین ارب تک لے جائیں گے۔ ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے…